इंडियन आवाज़     06 Dec 2023 08:24:42      انڈین آواز

کشمیر میں ایک بار پھر رمضان سیز فائر

kashmirمرکزی حکومت کا فوجی آپریشن بند کرنے کامشروط اعلان

نئی دہلی

مرکزی حکومت نے 18سال بعد ایک بار بھر وادی میں قیام امن کی سمت میں ایک غیرمعمولی قدم اٹھاتے ہوئے ماہ رمضان کے دوران فوجی آپریشن مشروط طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تاہم جنگجوؤں کی طرف سے حملے کی صورت میں سیکورٹی فورسز کو جوابی کارروائی کا حق حاصل ہوگا ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ 2000میں بھی اس وقت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے بھی فائر بندی کا اعلان کیا تھا جو تین مہینے تک جاری رہی تھی۔اس غیرمعمولی فیصلے کا اعلان بدھ کو مرکزی وزارت داخلہ کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر کیا گیا۔

مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اس بارے میں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو بھی آگاہ کیا۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے 9 مئی کو سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں بلائی گئی کُل جماعتی اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد کہا تھا کہ ماہ رمضان اور سالانہ امرناتھ یاترا کے پیش نظر مرکزی سرکار سے وادی کشمیر میں یکطرفہ فائر بندی کا مطالبہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ جنگجو مخالف آپریشنوں سے عام لوگوں کو تکالیف اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اُس وقت ریاست میں بی جے پی لیڈروں نے اس تجویز کی نکتہ چینی کی تھی لیکن بدھ کو مرکز نے اچانک سیکورٹی فورسز کو اس طرح کی ہدایت دے کر ریاست میں صورت حال کو معمول پر لانے کی سمت میں بڑا قدم اٹھایا ہے ۔ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر عمر عبداللہ نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق یہ فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے تاکہ پرامن مسلمان بھائی اور بہن پرسکون ماحول میں رمضان المبارک کے مہینے میں عبادت کرسکیں۔ حکومت کو امید ہے کہ سبھی اس پہل میں تعاون کریں گے جس سے کہ مسلمان کسی پریشانی کے بغیر پرامن طریقے سے رمضان منا سکیں ۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بلاوجہ دہشت گردی اور تشدد پھیلا کر اسلام کو بدنام کرنے والے عناصر کو الگ تھلگ کرنا ضروری ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا ’ رمضان صحیح معنی میں عبادت، پاکیزگی اور امن کا مہینہ ہے ۔ اسلام کو بدنام کرنے والے رجحانات کو الگ تھلگ کرنا سب کی مشترکہ کوشش ہونی چاہیے ۔ حکومت چاہتی ہے کہ رمضان کے دوران سماج کے تمام طبقات بالخصوص پرامن مسلم سماج کو کسی پریشانی اور دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ تمام پرامن افراد مل کر دہشت گردوں کو الگ تھلگ کریں اور تشدد کی راہ پر گمراہ لوگوں کو امن کے راستے پر چلنے کے لئے مہمیز کریں‘ ۔وزارت داخلہ کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر تین سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا گیا ’مرکزی سرکار نے سیکورٹی فورسز سے کہا ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران جموں وکشمیر میں آپریشنز نہ چلائیں۔ یہ فیصلہ اس لئے اٹھایا گیا ہے تاکہ (کشمیری) مسلمان رمضان المبارک کے روزے ایک پرامن ماحول میں رکھ سکیں۔ ٹویٹ میں کہا گیا ’حملے یا اگر معصوم لوگوں کی جانوں کو بچانا مقصود ہو تو سیکورٹی فورسز جوابی کاروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ سرکار کو توقع ہے کہ ہر ایک اس پہل میں اپنا تعاون کرے گا تاکہ مسلمان بھائی اور بہنیں رمضان کے روزے بغیر کسی تکلیف کے رکھ سکیں‘۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ اسلام کے نام پر بیوقوفانہ تشدد اور دہشت گردی کے مرتکب ہونے والی طاقتوں کو الگ تھلگ کرنے کی ضرورت ہے۔ ٹویٹ میں کہا گیا ’ایسی طاقتوں کو الگ تھلگ کرنے کی ضرورت ہے جو بیوقوفانہ تشدد اور دہشت گردی کا مرتکب ہوکر اسلام کا نام بدنام کرتی ہیں‘۔
چند روز قبل وزیراعلی محبوبہ مفتی نے مرکزی حکومت سے رمضان المبارک اور امرناتھ یاترا کے پیش نظر یک طرفہ سیز فائر کرنے کی اپیل کی تھی ۔

کل جماعتی میٹنگ کے بعد وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے میڈیا سے کہا کہ میٹنگ میں شامل سبھی پارٹیاں اس بات سے متفق تھیں کہ مرکزی حکومت عسکریت پسندوں کے خلاف یک طرفہ سیز فائر کا اعلان کرے ، جیسا کہ واجپئی جی نے 2000 میں کیا تھا۔

وزیر اعلی نے کہا کہ عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی سے عام لوگوں کو بھی کافی پریشانیاں ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید اور امرناتھ یاترا کے پیش نظر ہماری کوشش پرامن حالات بنائے رکھنے کی ہے۔

سری نگر میں منعقدہ کل جماعتی میٹنگ میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ ریاست میں اگر پی ڈی پی اور بی جے پی کی مخلوط حکومت کے ایجینڈہ پر عمل کیا جائے تو کشمیر میں حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔

وزیر اعلی نے کہا کہ ان کے ساتھ سبھی پارٹیوں کے لیڈروں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سبھی وزیر اعظم مودی سے ملاقات کر کے کشمیر کے حالات کی معلومات فراہم کرائیں گے تاکہ جموں و کشمیر میں امن بحال ہوسکے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ سبھی پارٹیاں مرکز سے اپیل کرنے پر متفق ہوئی ہیں کہ جیسے 2000 میں اس وقت کے وزیر اعظم واجپئی نے یک طرفہ سیز فائر کرکے پاکستان کے ساتھ بات چیت کی تھی، مرکزی حکومت ایک مرتبہ پھر اسی طرح کا قدم اٹھائے۔ تو ریاست میں امن بحال ہوسکے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

MARQUEE

Govt launches National Best Tourism Village Competition & Best Rural Homestay Competition 2024

AMN / WEB DESK Union Tourism Ministry has launched National Best Tourism Village Competition and the Nation ...

Thailand announces visa-free entry for Indian citizens

Thailand is scrapping visas for scores of Indian tourists in order to rekindle the fire in its tourism sector. ...

World Tourism Day 2023: Govt Launches ‘Travel for LiFE’ Campaign

By Vinit Wahi On the occasion of World Tourism Day 2023 today, the Ministry of Tourism (Northern Region) u ...

MEDIA

International forum on ‘Role of Media in Inciting Hatred and Violence’ begins in Jeddah

JEDDAH The Secretary-General of the Muslim World League Sheikh Mohammed bin Abdulkarim Al-Issa on Sunday hi ...

Journalists felicitated on National Press Day at Press Club of India

Journalists will have to fight together against attacks on press freedom: Siddharth Varadarajan Staff R ...

SCIENCE / TECHNOLOGY

India and US to launch joint microwave remote sensing satellite (NISAR) for Earth observation

India and the US will launch the joint microwave remote sensing satellite for Earth observation in the coming ...

Vikram Sarabhai Space Research Center plays crucial role in field of space: Jitendra Singh

AMN / WEB DESK Union Minister of State Jitendra Singh said that Vikram Sarabhai Space Research Center( VSSC ...

@Powered By: Logicsart