اب تما م ذمہ داران، چاند کا فیصلہ ایک جگہہ بیٹھ کرلیں گے
خانقاہ منعمیہ میں اما رت شرعیہ،ادارۂ شرعیہ ،خانقاہ مجیبیہ وغیرہ نے مل کر لیا فیصلہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پٹنہ
رمضان المبارک ۱۴۳۹ھ کے چاند کے اعلا ن سے جو اختلا ف علما ء سامنے آیا اوراس سے عوام میں جو بے چینی پید اہو ئی وہ دن بہ دن بڑھتی جا رہی تھی اور ہر طرف سے اس اختلا ف کو دور کر نے کی آواز اٹھ رہی تھی، چنا نچہ اس سلسلے میں خانقاہ منعمیہ ،میتن گھا ٹ پٹنہ سیٹی ، امیر مقامی جماعت اسلامی ہندپٹنہ اور ڈاکٹر ریحان غنی کی مشتر کہ کو ششو ں سے ایک غیرمعمولی نشست، خانقاہ منعمیہ میتن گھا ٹ ،پٹنہ سیٹی میں یکم جون ۲۰۱۸ کو جمعہ کی نمازکے بعد ۳بجے سہ پہر میں منعقد ہو ئی، جس میںاما رت شرعیہ بہار ،اڑیسہ جھارکھنڈ ،ادارۂ شرعیہ بہا ر ،خانقاہ مجیبیہ پھلوری شریف پٹنہ ،خانقاہ منیر شریف پٹنہ ،خانقاہ دیوان شاہ ارزاں پٹنہ ،خانقاہ بلخیہ رائے پورہ فتوحہ ،خانقاہ فیا ضیہ سملی شریف پٹنہ اور دیگر تنظیموں کے ذمہ د ارو ں نے شرکت کی ۔
نشست کا آغاز حافظ معراج فریدی کی تلا وت کلام پاک کی ان آیا ت سے ہو اجس میں اللہ سبحانہ تعالیٰ ارشاد فرما تا ہے ’’واعتصموا بحبل اللہ جمیعا ولا تفر قوا، بعدہ حافظ افتخار منعمی نے حضرت شاہ بید م وارثی کا نعتیہ کلام پیش کیا ۔حمد ونعت کے بعد افتتا حی کلمات پیش کر تے ہو ئے ،حضرت سید شاہ شمیم الدین احمد منعمی نے اختلاف علماء کے نتیجے میں امت کے درمیان پائی جانے والی بیزاری اورپریشا نی کومحسوس کر نے پر زور دیا اور اس پر تشویش کا اظہا رکر تے ہو ئے اس کے سدّباب کی اشد ضر ورت پر روشنی ڈالی اور تما م ذمہ داروں کو اپنی ذمہ ّداریو ں کو اتحا دوتفاق کے حوالے سے پیش کرنے کی درخواست کی اور یہ سوال کیا کہ آپ اس اہم مسئلہ کا کیا حل سمجھتے ہیں فردا فردا بیا ن فرمائیں تاکہ ان میں بھی یکسانیت تلا ش کرتے ہوئے متفقہ حل تک پہنچاجاسکے ۔
جما عت اسلامی ہند کے مقامی امیر مولانا رضوان اصلاحی نے بھی خطاب کرتے ہو ئے فرمایا کہ بڑے تعجب کی بات ہے ایک شہر کے ادارے ،دوردراز کے ادا روں اور
ذمہ داروں سے تو رابطہ کر لیتے ہیں لیکن مقامی اداروں اور ذمہ داروں سے نہ تو رابطہ کرتے ہیں اور نہ ہی اعتماد میں لیتے ہیں ۔اس خلا کو دور ہو نا چاہیے ۔
ادارۂ شرعیہ بہار کے مولاناغلام رسول بلیاوی ،مولانا قاضی امجدرضا امجد ،مفتی حسن رضانوری ،امارت شرعیہ بہار کے مولاناانیس الرحمن قاسمی ،مولانا قاضٰ عبدالجلیل ،خانقاہ مجیبیہ پھلوری شریف کے مولا نا منہا ج الدین مجیبی ،سید کا شف رضا (نمائند ہ خانقاہ وعید گا ہ منیر شریف پٹنہ سیٹی ) سید شاہ ا نظار حسین (سجا ہ نشیں درگا ہ شاہ ارزاں ومتولی عید گا ہ ) مولانا سید شاہ غلام فیاض حسین فیاضی (سجا دہ نشین خانقاہ فیاضیہ سملی شریف پٹنہ سیٹی )سیدابصار الدین بلخی (خانقاہ بلخیہ وعید گاہ رائے پورہ فتو حہ )سید محمد سرفرازخرم (منتظم ،بڑ ی عید گاہ داناپور) مفتی مظفر حسین قادری (صدر مفتی جا معہ منعمیہ) ،جنا ب حسنین پاشا (صدر انجمن فلاح ملت) اور ڈاکٹر ریحان غنی نے بھی گفتگومیں حصّہ لیا اور اتحاد واتفاق کے اپنے اپنے طریقے کی وضاحت کی اور ایک دوسرے کے کام کر نے کے طریقے سے واقفیت حاصل کی ،گفتگوسردی اور گرمی دونوں رنگ میں رنگی لیکن بالآخر نما ز عصر کے بعد اس تجویزکو بالا تفاق منظور ی دے کر اپنا اپنا دستخط ثبت کیا گیا کہ :
’’اتفاق رائے سے یہ طئے پایا کہ شعبان اور رمضان کی ۲۹؍تاریخ کو نماز عصرسے لے کر فیصلے تک تمام ذمہ داران اعلان رویت ہلال ،مسجد عبد الحئی اکزبیشن روڈ پٹنہ مین نشست فرما ئیں گے اور رویت ہلا ل کے سلسلے میں اتفاق رائے سے کو ئی فیصلہ کریں گے ‘‘
اس اہم نشست کا اختتام زیب سجا دہ خانقا ہ منعمیہ کی اتحادواتفاق اور اس پر استقامت کی دعا ؤں پر ہو ا ۔امید قوی ہے کہ منظورشدہ تجویز کے مطابق اگر عمل ہو تا رہا تو اتحادہ اتفاق کی فضاہمو ارکر نے میں نما یا ں کامیا بی حاصل ہو گی ۔ان شاء اللہ