FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     03 Apr 2020 10:51:43      انڈین آواز
Ad

پاکستان : یونیورسٹی حملہ، ٣٠ سے زائد افراد ہلاک

bacha-khan-univesrityپاکستان کے صوبہ خیبر پختون‍خوا کے شہر چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر عسکریت پسندوں کے حملے میں مرنے والوں کی تعداد ٤٠ ہو گی ہے
ضلعی ناظم اعلیٰ فہد خان کے مطابق اس حملے میں اب تک چالیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ چارسدہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کے مطابق اب تک اکیس افراد کی لاشیں ہسپتال پہنچائی گئی ہیں جبکہ زخمیوں میں کئی کو پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔

ضلعی ناظم فہد خان نے اکتیس جنوری تک تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ضلعی ناظم کا مزید کہنا تھا کہ تین دہشت گرد مرکزی دروازے سے جبکہ چار دیوار پھلانگ کر یونیورسٹی کے گیسٹ ہاؤس اور بعد میں یونیورسسٹی کیمپس میں داخل ہوئے تھے۔ اس موقع پر موجود پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل سعید وزیر کا کہنا تھا، ’’مقامی پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں اور ان کی خود کُش جیکٹیں نہیں پھٹی تھیں۔ دو انسپکٹرز اوور ان کا عملہ بروقت پہنچ گئے تھے اور انہوں نے عسکریت پسندوں کا مقابلہ کیا۔‘‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹی کی سیکورٹی ٹھیک تھی۔ اس کارروائی میں تین سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہو چکے ہیں جبکہ قریبی رہائشی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
اب تک کسی گروپ یا تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی حالیہ لہر پاکستان کی جانب سے افغانستان میں قیام امن کے لئے جاری کوششوں کو سبوتاژ کرنے اور حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے ہے۔
خیبر پختونخوا کے صوبائی وزراء سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والوں کی ایک بڑی تعداد باچا خان یونیورسٹی پہنچ گئی تھی جبکہ فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف بھی باچاخان یونیورسٹی میں آپریشن کا جائزہ لینے کے لئے پہنچ گئے۔
فوج کے ترجمان کے لفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کے مطابق آرمی نے آپریشن کے دوران چار دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے جبکہ ہاسٹلز کو کلیئر کردیا گیا ہے۔‘‘
عسکریت پسندوں نے یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے، جب باچاخان یونیورسٹی میں خدائی خدمتگار تحریک کے بانی باچا خان کی برسی کا انعقاد ہو رہا تھا۔ اس مشاعرے میں شرکت کے لئے چھ سو افراد دیگر شہروں سے بھی آئے تھے جبکہ یونیورسٹی میں طلبا و طا لبات کی تعداد تین ہزار سے زیادہ ہے۔
پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف قبائلی علاقوں میں ایک عرصے سے آپریشن شروع کر رکھا ہے جس میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا جارہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق زیادہ تر عسکریت پسند ان علاقوں سے نکل کر شہری علاقوں میں منتقل ہو
چکے ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت کے متعدد اداروں کے مابین ابھی تک دہشت گردی کے خاتمے کے لئےاس طرح کی کوآرڈی نیشن دیکھنے میں نہیں آئی، جو وقت کا تقاضا ہے۔ اس سلسلے میں عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یا ر ولی خان کا کہنا ہے، ’’حکومت کو چاہیے کہ اس طرح کے واقعات کی مذمت کی بجائے مزاحمت کی پالیسیوں کو آگے بڑھائے۔ آرمی پبلک سکول کے واقعے کے بعد پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اقدامات اٹھانے کے لئے متحد نظر آئی اور سیاسی لوگوں نے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری دی لیکن افسوس کا مقام ہے کہ نیشنل پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد نہیں ہوسکا۔ نیشنل ایکشن پلان کے ایک حصے پر تو مکمل عمل ہو رہا ہے لیکن جو سول اداروں کا حصہ ہے اس پر عمل درآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔‘‘
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں سے پشاور سمیت پختونخوا کے مختلف شہروں میں دہشت گردوں کی جانب سے تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے کی افواہیں گردش کر رہی تھیں لیکن صوبائی حکومت کی جانب سے ان اداروں کی حفاظت کے لئے کسی قسم کی ہدایات جاری نہ ہو سکیں۔
تجزیہ نگار اور افغان اُمور کے ماہر گوہر علی خان کا کہنا تھا، ’’افغانستان کی جنگ سے کئی لوگوں کے مفادات بھی وابستہ ہیں۔ وہ نہی‍ں چاہیں گے کہ افغانستان میں امن آئے اور جب تک افغانستان میں امن نہیں آئے گا، پاکستان سمیت اس خطے میں امن کے قیام میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔‘‘
باچا خان یونیورسٹی کے چانسلر اورگورنر خیبر پختونخوا مہتاب احمد خان عباسی کا کہنا تھا، ’یہی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ حملہ آور مقامی لوگ ہیں لیکن مقامی لوگ بیرونی لوگوں کے تعاون کے بغیر اس طرح اقدامات نہیں اٹھا سکتے۔ دیگر یونیورسٹیز کے سیکورٹی اہلکاروں کی تربیت کی جارہی ہے تاکہ وہ ایسے حالات میں فوری کارروائی کر سکے۔ ہم نے تہیہ کر رکھا ہے کہ دہشت گردوں کو ہر حالت میں ختم کریں گے۔ یہ انسانیت کے دشمن ہیں اور ان کے کے لئے سکول ،کالج ،مسجد یا چرچ میں کوئی فرق نہیں ہے۔ ‘‘
دہشت گردوں نے باچاخان یونیورسٹی پر بھی آرمی پبلک سکول کے طرز پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی تاہم مقامی سیکورٹی اہلکاروں کی فوری مداخلت کی وجہ سے وہ باچاخان یونیورسٹی میں منعقدہ مشاعرے کی تقریب کو نشانہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے جبکہ وہ ہاسٹل اور کلاسز تک بھی رسائی حاصل نہ کر سکے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Ad

SPORTS

Covid-19 outbreak: Tokyo Olympics postponed to 2021

AMN Japan's Prime Minister and the head of the International Olympic Committee Shinzo Abe today agreed to ...

Olympics will be postponed due to coronavirus outbreak: IOC member

According to USA Today, veteran International Olympic Committee member Dick Pound said that the 2020 Tokyo Gam ...

Sports administrator BVP Rao resigns from Governing Body of SAI

Harpal Singh Bedi / New Delhi Protesting the decision to merge the Special Area Games Scheme ( SAG) with ...

ART & CULTURE

President Kovind confers 61st annual Lalit Kala Akademi awards

AMN President Ram Nath Kovind Wednesday conferred 61st annual Lalit Kala Akademi's awards on 15 artistes a ...

V P asks people to conserve linguistic heritage of India

"Studies by the experts suggest that teaching in mother tongue at the initial stages of education gives impetu ...

Ad

MARQUEE

India, Maldives sign MoUs for establishing Tourism zone 

AMN India and Maldives today signed five MoUs for establishing the Addu Tourism zone in five islands of Add ...

IRCTC to operate Golden Chariot luxury train from March 2020

AMN The Indian Railway Catering And Tourism Corporation, IRCTC, will operate and manage luxury train, Golden ...

CINEMA /TV/ ART

Filmi Tidbits: Sooryavanshi to be postponed amid Coronavirus

Entertainment Desk Akshay Kumar's Sooryavanshi, directed by Rohit Shetty is set for March 24 release for no ...

Irfan Khan to take health break after Angrezi Medium

Ailing actor Irfan Khan is unlikely to sign any new film in the near future as want health break. Angrezi Medi ...

Ad

CORONAVIRUS CRISIS

UNGA adopts resolution calling for global solidarity in fight against COVID-19

The United Nations General Assembly has unanimously adopted a resolution on COVID-19, calling for intensified ...

COVID-19: Sri Lanka’s EC requests President to consult SC over holding General elections

WEB DESK Sri Lanka’s Elections Commission has requested President Gotabaya Rajapaksa to consult the Supre ...

@Powered By: Logicsart

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!