Panama-Papers’پانامہ پیپرز‘ کے منظر عام آنے کے نتیجے میں یورپی کمیشن نے اب ٹیکس چوروں کی جنت کہلانےوالے علاقوں میں بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی صورتِ حال کو سامنے رکھتے ہوئے کمیشن کی طرف سے دی گئی تازہ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ان بڑی کمپنیوں کو مجبور کیا جائے کہ وہ یورپی یونین کے رکن ملکوں کے اندر اور باہر دیے جانے والے ٹیکسوں کی ساری تفصیلات منظر عام پر لائیں۔ ان تجاویز پر عملدرآمد سے پہلے یورپی یونین کے رکن ملکوں اور یورپی پارلیمان کی جانب سے ان کی منظوری ضروری ہو گی۔