وزیراعظم نریندر مودی نے شیروں کی تعداد سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت میں پروجیکٹ ٹائیگر کی کامیابی نہ صرف ملک کے لیے بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک فخر کی بات ہے۔کیونکہ ملک نے نہ صرف شیروں کو بچایا ہے بلکہ ان کے لیے ایک ماحول دوست نظام بھی فراہم کیا ہے تاکہ وہ زندہ رہ سکیں۔ انہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ بھارت میں جنگلی جانوروں اور ماحول یاد کے تحفظ کے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں جہاں فطرت کو محفوظ رکھنا ہماری ثقافت کا ایک حصہ ہے۔ جناب مودی آج میسورو میں پروجیکٹ ٹائیگر کی گولڈن جوبلی تقریب میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ جناب مودی نے بھارت میں مختلف طبقوں میں فطرت اور شیروں کی پوجا کرنے کے کلچر کا ذکر کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت میں 75 سال کے وقفے کے بعد چیتا پیدا ہونا اِس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میں حیاتیاتی تنوع میں بہتری آرہی ہے۔وزیراعظم نریندر مودی نے زور دے کر کہا ہے کہ ملک میں جنگلی جانوروں اور ماحولیات کے تحفظ کے اچھے نتیجے سامنے آئے ہیں اور فطرت کو محفوظ رکھنا ہماری ثقافت کا حصہ ہے۔ جناب مودی آج کرناٹک کے میسورو میں پروجیکٹ ٹائیگر کی گولڈن جوبلی تقریب میں اظہارِ خیال کررہے تھے۔جناب مودی نے بھارت میں مختلف طبقوں میں فطرت اور شیروں کی پوجا کرنے کے کلچر کا ذکر کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت میں 75 سال کے وقفے کے بعد چیتا پیدا ہونا اِس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میں حیاتیاتی تنوع میں بہتری آرہی ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ آج بھارت میں ایشیاٹک ہاتھی، ایک سینگ والے گینڈے، تیندوے اور شیر سب سے زیادہ تعداد میں ہیں۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ ملک میں جنگلاتی علاقہ بڑھ کر دو ہزار 200 مربع کلو میٹر تک پھیل گیا ہے، جبکہ ماحولیات کے اعتبار سے حساس خطے بڑھ کر 486 ہوگئے ہیں۔اِس تقریب کے دوران وزیراعظم نے بھارت میں شیروں کی صورتحال کے بارے میں رپورٹ جاری کی، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں شیروں کی آبادی اب 3 ہزار 167 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 2018 میں یہ 2 ہزار 967 تھی۔ جناب مودی نے غیرقانونی شکار کی روک تھام کیلئے شیروں کو محفوظ رکھنے سے متعلق بین الاقوامی اتحاد کا آغاز کیا اور پروجیکٹ ٹائیگر پر ایک یادگاری سکہ بھی جاری کیا۔