Web Hosting
FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     26 Jun 2019 09:46:50      انڈین آواز
Ad

مولانا حسیب صدیقی کے انتقال پر ملال پر جمعیۃ علماء ہند کا اظہار رنج و غم

مولانا مرحوم پوری زندگی ایک دیدہ اور صائب الرائے رہ نما کی طرح سرگرم رہے

نئی دہلی ؍دیوبند

جمعیۃ علماء ہند کے خازن اوردیوبند کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت مولانا حسیب صدیقی کے سانحہ ارتحال پر جمعیۃ علماء ہند نے دلی رنج و ملال کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں جمعیۃ علماء ہند کے صدر امیر الہند مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری اور جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے سانحہ ارتحال کو جماعتی اور ملی زندگی میں ناقابل تلافی نقصان بتاتے ہوئے خدائے غفور و رحیم سے دعاء کی ہے کہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں مقام قرب عطا فرمائے اور آپ کی روح کو مراتب عالیہ سے سرفراز فرمائے ۔
مولانا مرحوم کی پوری زندگی ملی وسماجی خدمات سے تعبیر ہے ،خاص طور سے انھوں نے اقتصادیات اور غیر سودی بنک کاری کے فروغ میں نمایاں کام کیا ہے ۔ اسی مقصد کے تحت جمعیۃ علماء ہند کے ذریعہ ۱۹۶۱ء میں قائم مسلم فنڈ سے وابستہ ہوئے اور بحیثیت جنرل مینیجر، دیوبند کے مسلم فنڈ کو پورے ملک کے لیے مثالی بنا کر پیش کیا ۔مولانا مرحوم ، خاندان مدنی اور جمعیۃ علماء ہند سے گہرا تعلق رکھتے تھے اورپوری زندگی ایک دیدہ اور صائب الرائے رہ نما کی طرح جمعیۃ علماء ہند میں سرگرم رہے۔ آپ ۲۶؍مئی ۲۰۱۴ء سے تادم واپسیں مرکزی سطح پر جمعیۃ علماء ہند کے خازن رہے، اس سے قبل ۶؍مارچ ۲۰۱۱ء کو منعقد مجلس منتظمہ کے اجلا س میں جمعیۃ علماء ہند کے نائب خازن منتخب ہو ئے تھے ۔مولانا مرحوم نے اس کے علاوہ دیوبند میں آئی ہسپتال، مدنی آئی ٹی آئی، گرلز اسکول وغیرہ بھی قائم کیے اور سیاسی سطح پر بھی عوامی خدمات انجام دیں ۔

صدر جمعیۃ علماء ہند اور جنرل سکریٹری صاحبان نے مرحوم کی وفات کو عظیم ملی خسارہ بتاتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت مسنونہ کا اظہار کیا ہے اور جمعیتی احباب وارباب مدارس سے گذارش کی ہے کہ وہ مرحوم کے لیے ایصال ثواب کا اہتمام کریں۔

دریں اثنا جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند کی ہدایت پر مرکزی دفتر نئی دہلی سے ایک وفد دیوبند پہنچا جہاں وہ بعد نماز عصر نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم کے لواحقین اور اہل خانہ سے ملاقات کرکے ان تک جمعےۃ علماء ہند کی جانب سے تعزیت بھی پیش کی، نماز جنازہ خود صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا قاری محمد عثمان منصورپوری نے پڑھائی۔ وفد میں مولانا نیاز احمد فاروقی رکن مجلس عاملہ جمعیۃ علما ء ہند،مولانا معزالدین احمد رکن مجلس عاملہ جمعیۃ علماء ہند ، مولانا حکیم الدین قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء ہند، مولانا قاری احمد عبداللہ ،مولانا حفیظ الرحمن محمود ی ، مولانا عرفان قاسمی، عادل نصیر وغیرہ شریک ہیں۔

 

Press Release

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

SPORTS

IOA on its own cannot pull out of the 2022 CWG Games: Sports Minister

Harpal Singh Bedi / New Delhi Sports minister Kiren Rijiju on Tuesday made it clear that a decision abou ...

ICC World Cup: Australia beat England by 64 runs, enter semis

@icc Australia crushing victory dashed England's World Cup semi-final hopes Australian captain Aaron Fin ...

“Women Hockey team made India Proud”: Kiren Rijiju

Harpal Singh Bedi / New Delhi Union sports minister Kiren Rijiju on Tuesday hailed the Women’s hockey te ...

Ad

MARQUEE

116-year-old Japanese woman is oldest person in world

  AMN A 116-year-old Japanese woman has been honoured as the world's oldest living person by Guinness ...

Centre approves Metro Rail Project for City of Taj Mahal, Agra

6 Elevated and 7 Underground Stations along 14 KmTaj East Gate corridor 14 Stations all elevated along 15.40 ...

CINEMA /TV/ ART

Bollywood expresses grief over death of Girish Karnad

AMN / MUMBAI Celebrated filmmaker Shyam Benegal, who directed Karnad in critically-acclaimed films "Manthan ...

Girish Karnad is no more

WEB DESK / Bengaluru Renowned actor, dramatist and Jnanpith awardee Girish Karnad passed away in Bengaluru to ...

Ad

ART & CULTURE

Noted English writer Amitav Ghosh conferred Jnanpith award

    AMN Renowned English writer Amitav Ghosh was conferred the 54th Jnanpith award for the ...

Sahitya Akademi demands Rs 500/- from children for Workshop

Andalib Akhter / New Delhi India’s premier literary body, the Sahitya Akademi, which gives huge awards, p ...

@Powered By: Logicsart