Web Hosting
FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     17 Aug 2019 08:10:54      انڈین آواز
Ad

معروف ادیب جمیل جالبی نہیں رہے

طویل علالت کے بعد 89 برس کی عمر میں جمیل جالبی کا انتقال

 

اردو ادب کا معتبر نام، نقاد، ماہرِ لسانیات، ادبی مؤرخ اور جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلر جمیل جالبی طویل علالت کے بعد 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔انتقال کرگئے

جمیل جالبی  اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں 1929 پیدا ہوئے، ان کا اصل نام محمد جمیل خان تھا۔
انہوں نے ابتدائی تعلیم علی گڑھ سے حاصل کی اور 1943 میں گورنمنٹ ہائی اسکول سہارن پور سے میٹرک کیا، جس کے بعد میرٹھ کالج سے 1945 میں انٹر اور 1947 میں بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ اردو ادب کے صف اول کے صحافی سید جالب دہلوی اور جمیل جالبی کے دادا دونوں ہم زلف تھے، محمد جمیل خاں نے کالج کی تعلیم کے دوران ہی ادبی دنیا میں قدم رکھ دیا تھا، وہ سید جالب سے بہت متاثر تھے جن کی نسبت سے انہوں نے اپنے نام کے ساتھ جالبی کا اضافہ کیا۔
قیام پاکستان کے بعد جمیل جالبی اور ان کے بھائی عقیل پاکستان آ گئے اور کراچی میں رہائش اختیار کی۔ بعد ازاں جمیل جالبی کو بہادر یار جنگ ہائی اسکول میں ہیڈ ماسٹر کی ملازمت کی پیش کش ہوئی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔
اسکول کی ملازمت کے دوران ہی انہوں نے ایم اے اور ایل ایل بی کے امتحانات پاس کر لیے اور 1972 میں سندھ یونیورسٹی سے ڈاکٹر غلام مصطفیٰ خان کی نگرانی میں قدیم اُردو ادب پر مقالہ لکھ کر پی ایچ ڈی کیا۔ جمیل جالبی 1983 میں کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر بنے، وہ 1987 میں مقتدرہ قومی زبان (موجودہ نام ادارہ فروغ قومی زبان) کے چیئرمین تعینات ہوئے۔

اس کے علاوہ جمیل جالبی نے 1990 سے 1997 تک اردو لغت بورڈ کراچی کے سربراہ بھی مقرر ہوئے۔

تصانیف
جمیل جالبی کی سب سے پہلی تخلیق سکندر اور ڈاکو تھی جو انہوں نے بارہ سال کی عمر میں تحریر کی اور یہ کہانی بطور ڈرامہ اسکول میں اسٹیج کیا گیا۔

جالبی صاحب کی تحریریں دہلی کے رسائل بنات اور عصمت میں شائع ہوتی رہیں۔

ان کی سب سے پہلی کتاب جانورستان تھی جو جارج آرول کے ناول کا ترجمہ تھا، ان کی ایک اہم کتاب پاکستانی کلچر:قومی کلچر کی تشکیل کا مسئلہ ہے جس کے اب تک 8 ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔

جمیل جالبی کی دیگر تصانیف و تالیفات میں تنقید و تجربہ، نئی تنقید، ادب کلچر اور مسائل، محمد تقی میر، معاصر ادب، قومی زبان یک جہتی نفاذ اور مسائل، قلندر بخش جرأت لکھنوی تہذیب کا نمائندہ شاعر، مثنوی کدم راؤ پدم راؤ، دیوان حسن شوقی، دیوان نصرتی وغیرہ شامل ہیں۔

جمیل جالبی نے قدیم اردو کی لغت، فرہنگ اصلاحات جامعہ عثمانیہ اور پاکستانی کلچر کی تشکیل بھی ان کی اہم تصانیف ہیں۔

ڈاکٹر جمیل جالبی نے متعدد انگریزی کتابوں کے تراجم بھی کیے جن میں جانورستان، ایلیٹ کے مضامین،ارسطو سے ایلیٹ تک شامل ہیں۔

بچوں کے لیے ان کی قابل ذکر کتابیں حیرت ناک کہانیاں اور خوجی ہیں ان کی تصانیف کو انتہائی شوق سے پڑھا جاتاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Watan – A patriotic Song by DD

Ad

ART & CULTURE

Bangladeshi novelist Rizia Rahman passes away

AMN Renowned Bangladeshi novelist and the Ekushey Padak winning author Rizia Rahman passed away today in D ...

International Urdu Day Awards announced

  Staff Reporter / NEW DELHI The annual International Urdu Day Awards have been announced. ...

SPORTS

Wrestler Bajrang Punia nominated for Rajiv Gandhi Khel Ratna Award

Asian and Commonwealth Games gold-medalist wrestler Bajrang Punia has been nominated for the country's highest ...

Prithviraj Tondaiman Still in with a Chance at Lahiti Shotgun World Cup

Harpal Singh Bedi / New Delhi Prithviraj Tondaiman negotiated tough scoring conditions and shot 22 out of ...

Motor Sports: Aditya Patel to race again at MMRT in Indian National Car Racing Championship

Chennai The MRF MMSC fmsci Indian National Car Racing Championship flows into a critical phase with the fo ...

Ad

MARQUEE

1 Kg Of Rare Assam Tea Sold For Rs. 70,500

AMN / GUWAHATI A rare variety of tea in Assam was auctioned for Rs. 70, 501 a kg at the Guwahati Tea Auctio ...

Tea at Rs 50,000 per kg in Assam

AMN / GUWAHATI Believe it or not a special variety of Assam tea was sold for Rs 50,000 per kg at the Guwa ...

CINEMA /TV/ ART

Veteran actor Vidya Sinha dies at 71

AMN Veteran actor Vidya Sinha died in Mumbai on Thursday morning after suffering from lung and heart disord ...

Ayushmann Khurrana, Vicky Kaushal bag National Film Award for best actor

AMN Bollywood stars Ayushmann Khurrana and Vicky Kaushal have jointly bagged the National Film Award for be ...

Ad

@Powered By: Logicsart