مصری حکام نے بتایا ہے کہ اسکندریہ سے قاہرہ جانے والی پرواز 181 کو ہائی جیک کرنے والا اسکندریہ یونیورسٹی کا پروفیسر ہے۔ اُس کا نام ابراہیم عبدالتواب ساماہا بتایا گیا ہے۔ وہ یونیورسٹی کے وٹرنری میڈیسن کے شعبے سے وابستہ ہے۔ ساماہا یونیورسٹی کے شعبہ فوڈ ہیلتھ کا سربراہ ہے۔ اِس اعلیٰ تعلیم یافتہ اغوا کار نے قبرص میں سیاسی پناہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اِس پرواز پر کُل اکیس غیرملکی سوار تھے۔ ان میں آٹھ امریکی ، چار برطانوی، چار ڈچ اور ایک فرانسیسی بھی سوار تھا۔ ہائی جیکر نے چار یا پانچ غیرملکیوں کے علاوہ تمام مسافر رہا کر دیے ہیں۔