نئی دہلی،—مرکز نے ریاستوں کے ذریعے تور اور اڑد دال پر سبسڈی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ خوردہ قیمت پر 120 روپے فی کلو زیادہ قیمت پر نہیں بیچی جا سکے۔ اس کے لئے ریاستوں کو تور دال 66 روپے فی کلو اور اڑد دال 82 روپے کلو مختص کی جا رہی ہے۔ اس میں تور دال پر فی کلو 27 روپے جبکہ اڑد دال پر فی کلو 14 روپے سبسڈی دی جا رہی ہے۔ دس ہزار میٹرک ٹن دال پر 24 اعشاریہ چار کروڑ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔
مرکز نے ریاستوں سے اس کا فائدہ اٹھانے اور متعلقہ ریاستوں میں دال کی قیمت پر قابو پانے کے لیے دستیاب ذخیرے کا استعمال کرنے کی درخواست کی ہے۔