Covaxin 81% Effective in preventing Covid, Claims Bharat Biotech
Govt terms media Report on NIOS as a report with distorted facts
S. Jaishankar to visit in Bangladesh march 4
President Kovind receives first dose of COVID-19 vaccine
FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     04 Mar 2021 08:44:07      انڈین آواز

لو جہاد قانون معاملہ سپریم کورٹ میں جمعیة علماءہندکی مداخلت کار کی عرضی منظور

عرضی گزار کو عرضی میں ترمیم کی اجازت،سماعت دوہفتے کے لئے ملتوینئی

دہلی:17 فروریسپریم کورٹ آف انڈیا نے آج لوجہاد قانون کو چیلنج کرنے والی عرضداشت میں جمعیة علماءہند کو بطور مداخلت کار تسلیم کرلیا ،پچھلی سماعت میں داخل شدہ پٹیشن پر عدالت نے مرکزی اور ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کیا تھا ۔سٹیزن فار جسٹس اینڈ پیس نامی آرگنائزیشن و دیگر کی جانب سے داخل کردہ اپیلوں پرآج سماعت عمل میں آئی جس کے دوران عدالت نے ایڈوکیٹ آن ریکارڈ اعجاز مقبول سے پوچھا کہ اس معاملے میں جمعیة علماءہند کا مفاد کیا ہے اور وہ کیوں مداخلت کاربننا چاہتی ہے ؟اس پر اعجاز مقبول نے انہیں بتایا کہ جمعیةعلماءہند ہندوستانی مسلمانوں کی ایک قدیم تنظیم ہے اور ہندوستانی مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ اس کے بنیاد ی مقاصد میں شامل ہے۔ ایڈوکیٹ اعجاز مقبول نے چیف جسٹس آف انڈیا اے ایس بوبڑے کو یہ بھی بتایا کہ لو جہاد قانون کے ذریعہ ایک بڑی تعداد میں مسلمانوں کو گرفتار کیاجاچکا ہے ا ور یہ سلسلہ جاری ہے لہذا مسلمانوں کے خلاف بنائے گئے اس غیر آئینی قانو ن کو ختم کرنے کے لیئے داخل پٹیشن میں جمعیة علماءہند بھی مداخلت کار بننا چاہتی ہے تاکہ عدالت میں اس تعلق سے اپنا موقف پیش کرسکے۔ایڈوکیٹ اعجاز مقبول نے عدالت کو مزید بتایا کہ سیتا پور لو جہاد کے جس معاملے میں پولس نے تین خواتین سمیت دس لوگوںکو گرفتار کیا ہے ان کے مقدمہ کی پیروی جمعیة علماءہند کررہی ہے۔ایڈوکیٹ اعجاز مقبول کے دلائل کی سماعت کے بعد چیف جسٹس آف انڈیا نے جمعیة علماءہند کو بطور مداخلت کار تسلیم کرلیا۔ اسی درمیان چیف جسٹس آف انڈیا کی سربراہی والی تین رکنی بینچ نے جس میںجسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس وی راما سبرامنیم شامل ہیں،سٹیزن فار جسٹس اینڈ پیس نامی آرگنائزیشن کو اپنی پٹیشن میں ترمیم کرنے کی اجازت دیتے ہوئے معاملے کی سماعت دو ہفتوں کے لیئے ملتوی کردی۔یاد رہے کہ مذکورہ تنظیم نے پہلے اتر پردیش اور اتر اکھنڈ ریاستوں کی جانب سے بنائے گئے لو جہاد قانون کو چیلنج کیا تھا لیکن آج انہوں نے عدالت کو بتایا کہ مدھیہ پردیش اور ہماچل پردیش ریاستوں نے بھی اسی طرز پر قانون بنایا ہے لہذا وہ ان چاروں ریاستوں کی جانب سے بنائے گئے لو جہاد قانون کو چیلنج کرنا چاہتے ہیں جس کی عدالت نے انہیں اجازت دے دی۔واضح رہے کہ صدر جمعیة علماءہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت پر جمعیة علماءقانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی کی جانب سے مداخلت کار کی پٹیشن داخل کی گئی تھی جس میں میں کہا گیا ہے کہ ”غیر قانونی تبدیلی مذہب مانع آرڈیننس 2020 کو اتر پردیش حکومت نے منظور ی دی ہے جبکہ اتر کھنڈ حکومت نے فریڈم آف ریلجن نامی قانون کو منظوری دی ہے ان قوانین کو بنانے کا مقصد درحقیقت ہندو اور مسلمان کے درمیان ہونے والی بین مذہب شادیوں کو روکنا ہے جو کہ آئین ہند میں دی گئی مذہبی آزادی کے خلاف ہے اور اس سے شخصی آزادی کا بھی انحراف ہوتا ہے،جس کا التزام آئین میں موجود ہے۔عرضداشت میں مزید کہا گی اہے کہ ان قوانین کے ذریعہ مذہبی اور ذاتی آزادی پر روک لگانے کی کوشش کی گئی ہے جو غیر آئینی ہے لہذا سپریم کورٹ کو مداخلت کرکے ریاستوں کو ایسے قوانین بنانے سے روکنا چاہئے نیز جن ریاستوں نے ایسے قوانین بنائے ہیں انہیں ختم کردیا جاناچاہئے۔

پریس ریلیز  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

SPORTS

Table Tennis; Mixed luck for India, Sharath wins, Sathiyan bows out of the WTT Contender

ACHANTA SHARATH KAMAL Harpal Singh Bedi It was day of mixed luck for Indian paddlers as Achanta Sharath ...

Shooting ; Indian Trap Mixed Teams fail at Cairo World Cup

Harpal Singh Bedi Indian shooters flop show continued as two trap mixed teams fell by the way sides at the ...

خبرنامہ

آتم نربھر بھارت ایک قومی جذبہ ہے نہ کہ صرف ایک اقتصادی مہم: وزیر اعظم مودی

WEB DESK جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ آتم نربھر بھارت ایک قومی ...

وزیر اعظم نریندر مودی نے کووڈ ٹیکہ لگوایا

WEB DESK وزیراعظم نریندر مودی نے آج نئی دلّی کے ایمس میں کووڈ-ا ...

کووڈ 19 ٹیکہ کاری مہم کا دوسرا مرحلہ شروع،بزرگ شہریوں کی ٹیکہ کاری

WEB DESK کووڈ-اُنیس سے بچاﺅ کیلئے ٹیکہ کاری کی ملک گیر مہم‘ جس ...

TECH AWAAZ

Abu Dhabi Digital signs partnership agreement with Hewlett Packard Enterprise

WEB DESK The Abu Dhabi Digital Authority (ADDA)has signed a partnership agreement with Hewlett Packard Ente ...

Indian Army develops messaging application ‘Secure Application for Internet’

file phot AMN Indian Army has developed a simple messaging application named the Secure Application for ...

MARQUEE

Dubai online International Dance Festival receives overwhelming response

By Harpal Singh Bedi / New Delhi The month long inaugural online Dance festival ‘Bhaktimay Rouhani Majlis ...

Rashtrapati Bhavan Museum Complex to re-open from January 5

WEB DESK Rashtrapati Bhavan Museum Complex, which was closed for public viewing due to COVID-19 since 13th ...

MEDIA

Jaideep Bhatnagar takes over as Principal DG, PIB

Staff Reporter Mr. Jaideep Bhatnagar, an Officer of the Indian Information Service of 1986 Batch today took ...

Former president of INS and Chairman of UNI Tuhin Kanti Ghosh is dead

WEB DESK Former president of the Indian Newspaper Society (1987-88) and Chairman of UNI (1984-86), Tuhin Ka ...

@Powered By: Logicsart

The Indian Awaaz