پاکستانی صوبے پنجاب کے شہر لاہور میں ایسٹر سنڈے کے موقع پر کیے گئے خود کش حملے کے بعد مسلمان عسکریت پسندوں کو فوج کی جانب سے شروع کیے گئے کریک ڈاؤن کا سامنا ہے۔ اب تک صوبہ پنجاب کے کئی شہروں میں سے 350 سے زائد افراد کو جہادی تنظیموں کے ساتھ رابطے رکھنے یا اُن کی سرگرمیوں میں شریک ہونے کے شبے میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پاکستانی وزیراعظم نے بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کو منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ لاہور شہر کے گلشن اقبال پارک میں اتوار کے روز ہونے والے خودکش حملے میں بہتر افراد ہلاک اور تین سو سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں تیس بچے بھی شامل تھے۔