Web Hosting
FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     23 May 2019 04:50:45      انڈین آواز
Ad

فیس بک بانی مارک زوکربرگ نے غلطی مان لی

میں نے فیس بک شروع کی تھی، اور اس پلیٹ فارم پر جو کچھ ہوتا ہے اس کا ذمہ دار میں ہی ہوں: زکربرگ

ویب ڈیسک

zuckerberg facebookکیمبرج اینالیٹیکا سکینڈل کے سامنے آنے کے بعد  فیس بک کے سر براہ مارک زوکر برگ نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا ہے ۔ ان کہنا ہے کہ فیس بک سے عوام کے اعتماد کو جو ٹھیس پہنچی ہے اسے بحال کریں گے۔ زوکربرگ نے کہا کہ جو کچھ ہوا اس سے بچنے کے لیے کئی سال پہلے اقدامات کیے تھے مگر اب فیس بک کو ایک قدم آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، اگر ہم عوام کے ڈیٹا کی حفاظت نہیں کر سکتے تو کام چھوڑ دینا چاہیے۔
ان تمام ایپلی کیشنز کی تحقیقات ہوں گی جو ڈیٹا کے لیے 2014 سے قبل دستیاب تھیں کیمبرج انالیٹیکا اسکینڈل کے بعد مزید حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے، ڈیٹا کمپنی کیمبرج اینالیٹیکا کے معاملے میں ہم نے ٹھوکر کھائی۔

ان کا یہ بیان ان الزامات کے بیان سامنے آیا جس میں پانچ کروڑ فیس بک صارفین کی ذاتی معلومات کا ایک سیاسی مشاورتی ادارے نے غلط استعمال کیا تھا۔

مارک زکربرگ نے اس حوالے سے متعدد تبدیلیاں کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انھوں نے ایسی تبدیلیاں متعارف کروانے کا عندیہ دیا ہے جس میں تھرڈ پارٹی ایپلی کیشنز کے لیے صارفین کی معلومات حاصل کرنا مشکل ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ایپلی کیشن بنانے الیگزینڈر کوگن، کیمبرج اینالیٹکا اور فیس بک کے درمیان ’اعتماد کی خلاف ورزی‘ کی گئی ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ ’فیس بک اور ہمارے ساتھ ڈیٹا شیئر کرنے والے لوگوں کے درمیان بھی بھروسے کی خلاف ورزی ہے۔‘

اپنے فیس بک صفحے پر مارک زکربرگ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’میں نے فیس بک شروع کی تھی، اور اس پلیٹ فارم پر جو کچھ ہوتا ہے اس کا ذمہ دار میں ہی ہوں۔‘
حالیہ اور ماضی میں پیش آنے والے مسائل پر قابو پانے کے لیے انھوں نے کچھ اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

جن میں درج ذیل اقدامات شامل ہیں:
ان تمام ایپلی کیشنز کی تحقیقات کی جائیں گی جو سنہ 2014 میں فیس بک کی جانب سے ’ڈیٹا کے حصول کو محدود کرنے‘ کے اقدام سے پہلے بڑی تعداد میں معلومات حاصل کر چکی تھیں۔
کسی بھی مشکوک سرگرمی والی ایپ کیشن کا مکمل آڈٹ کیا جائے گا۔
جامع آڈٹ کے لیے اتفاق نہ کرنے والے کسی بھی ڈویلپر پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔
ذاتی معلومات کے غلط استعمال پر ڈیویلپرز پر پابندی عائد کر دی جائے گی، اور ’ان ایپلی کیشنز سے متاثر ہونے والے تمام افراد کو بتایا جائے گا۔‘
پانچ کروڑ فیس بک صارفین کی ذاتی معلومات کا ایک سیاسی مشاورتی ادارے نے غلط استعمال کیا تھا مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں کچھ مزید اقدامات کر سکتے ہیں۔ جن میں یہ نکات شامل ہیں:
ڈویلپرز کی معلومات تک رسائی ’مزید‘ محدود کرنا تاکہ کسی قسم کے غلط استعمال کو روکا جا سکے۔
اگر صارف تین ماہ سے ڈویلپر کی ایپلی کیشن استعمال نہیں کرتا تو صارف کی معلومات تک ڈویپلرز کی رسائی ختم کرنا۔
کسی بھی ایپلی کیشن پر ’سائن ان‘ ہونے کے لیے صارفین کی جانب سے دیے جانے والی معلومات جیسا کہ پروفائل کی تصویر، نام یا ای میل ایڈریس کو محدود کرنا۔
کسی کی پوسٹس یا ذاتی معلومات تک رسائی کے حصول کے لیے پوچھنے کے لیے ڈویلپرز کو اس کی منظوری لینا ہو گی اور معاہدے پر دستخط کرنا ہوگے۔
خیال رہے کہ کیمبرج یونیورسٹی سے وابستہ الیگزینڈر کوگن نے ایک ایسی ایپلی کیشن بنائی تھی جس سے پانچ کروڑ فیس بک صارفین کی ذاتی معلومات حاصل کی گئی تھیں جن میں سے بیشتر کا تعلق امریکہ سے تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ کیمبرج اینالیٹکا اور فیس بک نے انھیں ’قربانی کا بکرا بنایا ہے۔‘
انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ نہیں جانتے تھے کہ سنہ 2014 میں کیمبرج اینالیٹکا کے لیے ان کا کام فیس بک کی پالیسیوں کے خلاف ہے۔

اس سے قبل امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی فیس بک اور ٹوئٹر پر الزامات عائد کیے گئے تھے کہ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیابی دلانے میں مدد فراہم کی۔اگرچہ فیس بک اور ٹوئٹر نے براہ راست ڈونلڈ ٹرمپ کو مدد فراہم کرنے کے الزامات کو مسترد کردیا تھا، تاہم بعد ازاں فیس بک اور ٹوئٹر انتظامیہ نے تسلیم کیا تھا کہ ان کے پلیٹ فارمز کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔

تاہم اب اس حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ اس بات کی تصدیقی ہوچکی ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک کے قریبا 5 کروڑ صارفین کے ڈیٹا کو 2016 میں غلط اور سیاسی بنیادوں پر استعمال کیا گیا۔

اس خبر سامنے آنے کے بعد فیس بک کےحصص میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے، اور اب تک کمپنی کو 60 ارب ڈالرزکا خسارہ ہو چکا ہے۔ادھر امریکا کے وفاقی ٹریڈ کمیشن (ایف ٹی سی) نے رپورٹ سامنے آنے کے بعد فیس بک کے خلاف تفتیش شروع کردی۔
کے مطابق مطابق’کیمبرج اینالاٹکا‘ (سی اے) نامی کمپنی نے فیس بک کے 5 کروڑ صارفین کے ڈیٹا کو غلط اور سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔
اس کمپنی کے دفاتر برطانیہ اور امریکا میں موجود ہیں، کمپنی پر الزام ہے کہ اس نے 2016 میں امریکی انتخابات کے دوران صارفین کے ذاتی ڈیٹا کو استعمال کرکے غلط تبصرے اور تجزیے پھیلائے۔
خبر سامنے آنے کے بعد کیمبرج اینالاٹکا نامی کنسلٹنسی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) الیگزینڈر نکس کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔
رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی ٹیم نے کیمبرج اینالاٹکا کمپنی کی خدمات 2016 میں حاصل کیں، جب کہ اس کمپنی نے 2014 میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری سے کنسلٹنسی کا کام شروع کیا۔
خبر سامنے آنے کے بعد امریکی و برطانوی قانون ساز اور تحقیقاتی ادارے غصے میں آگئے اور بی بی سی کے مطابق فوری طور پر فیس بک کے خلاف امریکا میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔
امریکا کے صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کے حوالے سے کام کرنے والے وفاقی ٹریڈ کمیشن نے فیس بک کے خلاف فوری طور پر تفتیش شروع کردی۔
فیس بک کے خلاف تحقیقات شروع ہونے اور اس کے 5 کروڑ صارفین کے ڈیٹا کے غلط استعمال ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد حیران کن طور پر اسے چند ہی گھنٹوں میں 60 ارب امریکی ڈالر کا نقصان ہوا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Ad
Ad

ELECTIONS

It is Modi Lahar again…NDA is leading in 327

  Our Correspondents / agencies Counting of votes for the 17th Lok Sabha and Assembly elections in ...

Reports of EVMs replacement completely false: EC

AMN / NEW DELHI The Election Commission on Tuesday termed the allegations of EVM replacement as "completely ...

63 % polling recorded in the final phase of Lok Sabha polls

Voters have already exercised their franchise for 483 out of the total 542 parliamentary seats in previous six ...

Ad

SPORTS

Hockey: Indian women clinch 3-match series beating S Korea 2-1

  By Harpal Singh Bedi India survived some anxious moments before putting it across host Korea 2-1 to r ...

Boxing: Amit Panghal, Shiva Thapa enter semis at 2nd India Open

HSB / Guwahati Asian Games gold medallist Amit Panghal (52kg) and Asian Championships bronze medallist Shiva ...

Football: Sethu FC overpower Manipur Police to win Hero Indian Women’s league

  By Harpal Singh Bedi Riding on Sabitra Bhandar's brace Sethu FC (Madurai) overcame Manipur Police ...

Ad

MARQUEE

116-year-old Japanese woman is oldest person in world

  AMN A 116-year-old Japanese woman has been honoured as the world's oldest living person by Guinness ...

Centre approves Metro Rail Project for City of Taj Mahal, Agra

6 Elevated and 7 Underground Stations along 14 KmTaj East Gate corridor 14 Stations all elevated along 15.40 ...

CINEMA /TV/ ART

66th National Film Awards to be declared after General Elections

  The 66th National Film Awards will be declared after General Elections, 2019. In a statement, Informat ...

Priyanka Chopra is among world powerful women

AGENCIES   Bollywood actress Priyanka Chopra Jonas has joined international celebrities including Opr ...

Ad

ART & CULTURE

Sahitya Akademi demands Rs 500/- from children for Workshop

Andalib Akhter / New Delhi India’s premier literary body, the Sahitya Akademi, which gives huge awards, p ...

Noted Urdu writer Jamil Jalibi is no more

  Author of the seminal history of Urdu literature, editor of one and founder of another eminent literar ...

@Powered By: Logicsart