Welcome to The Indian Awaaz   Click to listen highlighted text! Welcome to The Indian Awaaz

عراقی دارالحکومت بغداد اور اس کے نواح میں ہونے والے دو خودکش دھماکوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 31 ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق ان دھماکوں میں درجنوں دیگر افراد زخمی بھی ہیں۔ ان دونوں حملوں کی ذمے داری دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے قبول کر لی ہے۔ پولیس کے مطابق بغداد کے زیادہ تر شیعہ آبادی والے علاقے ’نیو بغداد‘ میں ہونے والے خودکش حملے میں 19 سویلین ہلاک جبکہ 46 دیگر زخمی ہوئے۔ دوسرا حملہ بغداد کے شمالی نواحی علاقے میں ہوا، جب خودکش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک گاڑی ایک فوجی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی۔ اس حملے میں سات شہریوں اور پانچ فوجی اہلکاروں سمیت بارہ افراد ہلاک اور کم از کم بتیس زخمی ہو گئے۔

Click to listen highlighted text!