FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     14 Apr 2024 06:52:40      انڈین آواز

دوسرے سبز انقلاب سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کی میٹنگ

(Last Updated On: 27/06/2016)

نئی دہلی، ۔27 جون۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب رادھا موہن سنگھ نے آج پٹنہ میں واقع مشرقی خطے سےمتعلق آئی سی اے آر ریسرچ کمپلکس میں دوسرے سبزانقلاب (ایس جی آر) کی اسٹیرئنگ کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کیا۔ اس موقع پر جناب رادھا موہن سنگھ نے کہا کہ خطےکے ان علاقوں جن میں پانی بھرا ہوا ہے اور جو تقریباً اکتالیس لاکھ ہیکٹیئر ہے، کو مربوط زرعی نظام کے توسط سے بازیاب کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ مشرقی خطے میں دوسرا سبز انقلاب لانے کے لئے زرعی سرگرمیوں کے جائزہ اور نفاذ کی ذمہ داری پٹنہ میں واقع آئی سی اے آر ریسرچ کامپلکس فار ایسٹرن ریجن کے سپرد کی گئی ہے۔ حکومت ہند کے ذریعہ متعدد مشرقی ریاستوں میں نافذکی جارہی مختلف زرعی سرگرمیوں کے درمیان تال میل اور ہم آہنگی سے خطےمیں زراعت کے فروغ میں تیزی آئےگی۔

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر نے ممتاز اراکین سے کہا کہ وہ خطے میں زرعی ترقیاتی پروگرام کی رفتار تیز کرنے کے لئے اقدامات کریں تاکہ وزیراعظم کے ‘کم از کم حکومت ، زیادہ سے زیادہ حکمرانی ’ کے خواب کی تکمیل ہوسکے۔ قومی سطح پر مشرقی ریاستیں چاول ، سبزیوں اور مچھلی کی افزائش میں بالترتیب 50 ، 45 اور 38 فی صد کا تعاون دے رہی ہیں۔ مزید برآں زراعت کی مجموعی ترقی کے توسط سے مشرقی خطےمیں دودھ، گوشت ، دالوں اور تلہنوں کی قابل ذکر پیداوار کرنے کے امکانات موجود ہیں۔

جناب سنگھ نے سائنسدانوں سے درخواست کی کہ وہ آب و ہوا کی تبدیلی کے برے اثرات کو کم کرنے کی کوشش کریں کیونکہ مستقبل قریب میں آب و ہوا کی تبدیلی کا بحیثیت مجوعی زرعی پیداوار پر منفی اثر پڑے گا۔ اس صورتحال میں ایسی تکنیک کو فروغ دینے اور انہیں مقبول بنانے کی ضرور ت ہے جو آب و ہوا کے موافق ہو۔جیسے کم دورانیہ والی فصلیں اور تحفظاتی زراعت کا نفاذ ۔

خطے میں دوسرا سبز انقلاب لانے کے لئے حکومت ہند کے زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمہ نے تین سطحی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جن میں ریاستی کوآرڈی نیشن کمیٹی ، ٹکنیکل کوآرڈی نیشن کمیٹی اور اسٹیئرنگ کمیٹی شامل ہیں۔ ان کمیٹیوں کے قیام کا مقصد پالیسی ، سرمایہ کاری ، امتزاج اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کرنا ہے تاکہ حکومت ہند کے دوسرے سبز انقلاب کے پروگرام کو کامیابی کے ساتھ نافذ کیا جاسکے۔

مشرقی ریاستوں کے اعلی افسران ، ڈی ڈی جی (فصل سائنس ) آئی سی اےآر، ڈاکٹر جے ایس سندھو ، متعدد آئی سی اے آر اداروں کے ڈائریکٹر ، ریاستی زرعی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر نے اس میٹنگ میں شرکت کی

Leave a Reply

Your email address will not be published.

خبرنامہ

PATANJALI CASE: سپریم کورٹ نے بابا رام دیو کی معافی قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

SOCIAL MEDIA نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بدھ (10 اپریل 2024) کو ادویات کے ...

سپریم کورٹ نے گمراہ کن اشتہارات پر پتنجلی آیوروید اور بابا رام دیو کی سرزنش کی۔

AMN / WEB DESK سپریم کورٹ نے گمراہ کن اشتہارات کے معاملے میں منگل ...

سپریم کورٹ نے ایم پی سنجے سنگھ کو ضمانت دی، ای ڈی نے مخالفت نہیں کی۔- sanjay singh

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کو دہلی ای ...

MARQUEE

Singapore: PM urges married Singaporean couples to have babies during year of Dragon

AMN / WEB DESK Prime Minister of Singapore Lee Hsien Loong has urged married Singaporean couples to have ba ...

Himachal Pradesh receives large number of tourists for Christmas and New Year celebrations

AMN / SHIMLA All the tourist places of Himachal Pradesh are witnessing large number of tourists for the Ch ...

Indonesia offers free entry visa to Indian travelers

AMN / WEB DESK In a bid to give further boost to its tourism industry and bring a multiplier effect on the ...

MEDIA

 Sheyphali Sharan Takes Charge as PDG of PIB

AMN Senior Information Service Officer Sheyphali B Sharan today took over the charge of Principal Director ...

Noted Journalist Zafar Agha Passes Away

Journos shocked over his demise AMN / NEW DELHI Noted journalist and and the Editor-in-Chief Nation ...

RELIGION

Mata Vaishno Devi Bhawan Decorated With Imported Flowers Ahead Of Navratri Festival

AMN In Jammu, ahead of the festivl of Navratri, Katra and Mata Vaishno Devi Bhawan is decorated with import ...

Holy Relics of Lord Buddha Return to India After Exposition in Thailand

AMN The holy relics of Lord Buddha and his disciples Arahant Sariputta and Arahant Maha Moggallana has ret ...

@Powered By: Logicsart