FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     29 Mar 2024 04:47:43      انڈین آواز

دلی تشدد کی تحقیق کے لئے اقلیتی کمیشن نے کمیٹی تشکیل دی

WEB DESK

 دہلی اقلیتی کمیشن نے گذشتہ دنوں شمالی مشرقی ضلع کے کچھ علاقوں میں بھڑکنے والے تشدد کی تحقیقات کے لئے دس ممبران پر مشتمل تحقیقاتی  کمیٹی کی تشکیل کر دی ہے۔ تشدد ۲۳ ؍فروری کی رات میں بھڑکا اور اگلے کئی دن تک مسلسل جاری رہا جس کے دوران سینکڑوں گھر، دکانیں، ورکشاپ، آفس، گاڑیاں اور متعدد اسکولوں، درگاہوں، مدرسوں اور  مسجدوں کو پہلے لوٹا گیا، پھر ان میں آگ لگائی گئی اور کچھ کو گیس سلنڈر سے بلاسٹ کیا گیا۔
یہ تحقیقاتی  کمیٹی مندرجہ ذیل ممبران پر مشتمل ہے: (۱)  شری ایم آر شمشاد، ایڈوکیٹ آن ریکارڈ سپریم کورٹ، (۲) شری گورمیندر سنگھ مٹھارو (ممبر سکھ گردوارہ پر بندھک کمیٹی)  ،(۳) مس تہمینہ اروڑا ایڈوکیٹ، (۴) شری تنویر قاضی (حقوق انسانی کارکن)، (۵) پروفیسر حسینہ حاشیہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ (۶) شری ابوبکر سباق ایڈوکیٹ، (۷) شری سلیم بیگ (حقوق انسانی کارکن)، (۸) مس دیویکا پرساد (کامنولتھ ہیومن رائٹس انیشییٹیو)، (۹) مس ادیتی دتّا (کامنولتھ ہیومن رائٹس انیشییٹیو) اور (۱۰) شری سہیل سیفی (سوشل ایکٹیوسٹ)۔
مذکورہ بالا کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ شمالی مشرقی ضلع میں برپا ہونے والے تشدد کے اسباب، اس کے لئے ذمے دار، متاثرین کی لسٹیں، نقصانات کا تخمینہ، پولیس اور انتظامیہ کا رویہ اور دیگر متعلقہ امور کے بارے میں تحقیقات کرکے چار ہفتے کے اندر اپنی رپورٹ کمیشن کو پیش کرے۔ مذکورہ کمیٹی کی پہلی میٹنگ کمیشن کے آفس  میں بروز جمعہ۹؍ مارچ کو منعقد ہوئی۔ کمیٹی نے   ۱۱؍مارچ بروز بدھ مصطفی آباد میں میٹنگ کرکے اپنے کام کا آغاز کردیا

Leave a Reply

Your email address will not be published.

خبرنامہ

رحمانی 30  کا داخلہ امتحان 30 اور 31 مارچ  2024 کو ہوگا۔

سینٹرز اور انٹرینس کی تفصیلات طلبا و طالبات کو ای میل، ایس ای ...

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان انتقال کرگئے۔

سابق سفارت کار مصنف اور دو بار پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ...

روس: کنسرٹ ہال دہشت گردانہ حملے میں مرنے والوں کی تعداد 133 ہو گئی۔

© Russian Investigative Committee/TASS دہشت گردوں کے حملے میں زخمی 104 بالغ او ...

MARQUEE

Singapore: PM urges married Singaporean couples to have babies during year of Dragon

AMN / WEB DESK Prime Minister of Singapore Lee Hsien Loong has urged married Singaporean couples to have ba ...

Himachal Pradesh receives large number of tourists for Christmas and New Year celebrations

AMN / SHIMLA All the tourist places of Himachal Pradesh are witnessing large number of tourists for the Ch ...

Indonesia offers free entry visa to Indian travelers

AMN / WEB DESK In a bid to give further boost to its tourism industry and bring a multiplier effect on the ...

MEDIA

Noted Journalist Zafar Agha Passes Away

Journos shocked over his demise AMN / NEW DELHI Noted journalist and and the Editor-in-Chief Nation ...

MeitY notifies PIB fact check unit as fact checker of Central Government

AMN Ministry of Electronics and Information Technology (MeitY) had updated the Information Technology (Int ...

@Powered By: Logicsart