دارچینی کی طبی اہمیت حیرت انگیز ہے خصوصاً خون میں شوگر کی مقدار کی بے قاعدگی کو ختم کرنے کیلئے دار چینی بہت عمدہ غذا ہے۔ جس کی ابتدائی علامات میں ہر وقت کی تھکاوٹ، چڑچڑاپن، شدید بھوک اور وزن میں اضافہ شامل ہیں۔
امریکی محکمہ زراعت کے سائنسدانوں نے معلوم کیا ہے کہ دارچینی جسم میں قدرتی طور پر انسولین کو پیدا کرتی ہے جو کہ خون میں شوگر کی مقدار کو کنٹرول کرتی ہے اور اس کے علاوہ کولیسٹرول بھی کنٹرول ہوجاتا ہے۔
امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی تحقیق نے بھی انسولین کے فنکشن کو کنٹرول کرنے میں دار چینی کے اہم کردار کی تصدیق کردی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دار چینی کو قدرتی حالت میں استعمال کرنے کی بجائے معالج کے مشورے سے اس کے منتخب اجزاءسے تیار کردہ گولیوں یا کیپسول کی صورت میں استعمال کرنا
زیادہ مفید ہے۔
دارچینی کا شمار دنیا بھر میں استعمال ہونے والے معروف ترین مصالحہ جات میں ہوتا ہے۔ اس کی مہک روئے زمین پر موجود بہترین خوشبوؤں میں جانی جاتی ہے۔ دارچینی کی پیداوار دنیا کے مختلف ممالک میں ہوتی ہے ان میں سری لنکا، بھارت، مڈگاسکر، برازیل، چین، ویتنام، انڈونیشیا اور جزائر غرب الہند شامل ہیں۔
دارچینی.. کیلشیئم ، ریشے اور مینگنیز سے بھرپور ہوتی ہے۔ یہ صحت کے لیے بہت سے فوائد کی حامل ہے تاہم اس کا بکثرت استعمال صحت کے لیے خطرناک مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔