Web Hosting
FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     19 Jun 2019 05:32:53      انڈین آواز
Ad

خاندان اور پیسوں سے نہیں بی جے پی کارکنوں کے پسینے سے بنی ہے پارٹی: مودی

AMN

کنبہ پروری پر حملہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے  کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) خاندانوں اور پیسوں سے نہیں کارکنوں کے پسینے سے بنی پارٹی ہے۔ بی جے پی کے 39 ویں یوم    تاسیس کے موقع پر ہفتہ کو یہاں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی امیدواروں کے حق میں پرچار کرنے آئے مودی نے کنبہ پروری اور فنڈز سے بنی پارٹیوں پر حملہ کرتے ہوئے کہا ’’ہم خاندان پر مبنی نہیں ہیں اور نہ ہی ہم لوگ پیسوں پر بنے ہیں۔ بہت سی پارٹیاں پیسوں سے بنی ہیں، لیکن بی جے پی کارکنوں کے پسینے سے بنی پارٹی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ادھار کے آدرشوں سے بنی پارٹی نہیں ہے۔ بی جےپی نے ملک کے لوگوں کے تصورات سے جنم لیا ہے۔

وزیر اعظم نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’مجھے بتایا گیا کہ پہلی بار ملک کا کوئی وزیر اعظم سندرگڑھ آیا ہے، مگر آج بھی کوئی وزیر اعظم یہاں نہیں آیا ہے، آج تو اڑیسہ کا پردھان سیوک اپنے مالکوں کا آشیرواد لینے آیا ہے‘‘۔ انہوں نے کیرالہ اور مغربی بنگال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں بی جے پی کے کارکنوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ اس کے باوجود پارٹی کے کارکنوں کے حوصلے گرا نہیں پائے ہیں۔ مودی نے کہا فی الحال بی جے پی دنیا کی سب سے بڑی جمہوری پارٹی ہے۔ ملک کو کانگریس اور اس سے نکلی ہوئی پارٹیوں کے سامنے ایک مضبوط متبادل دینے کا کام بی جے پی نے کیا ہے۔ بی جے پی نوجوان ہندوستان کی پارٹی ہے۔ انہوں نے کہا اس وقت بی جے پی کا پرچم ایسے مقامات پر بھی لہرا رہا ہے جس کے بارے میں پہلے کبھی کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا۔
وزیر اعظم نریندر مودی

مودی نے کہا ’’آج بی جے پی کی حکومتیں ملک کے چاروں کونوں میں ہیں۔ لوگ بی جے پی سے محبت کرتے ہیں اور وہ ان کے دلوں میں بسی ہوئی ہے۔ بی جے پی سب سے بڑی جمہوری پارٹی ہے اور سماج کے تمام طبقے کے لوگ پارٹی سے جڑ رہے ہیں‘‘۔ انہوں نے بی جے پی کے بانیوں میں ایک سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی شاعری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’’اٹل جی نے کہا تھا اندھیراچھٹے گا، سورج نکلے گا ، کمل كھلےگا۔ آج جب میں اڑیسہ آیا ہوں، تو میں دیکھ رہا ہوں کہ چاہے مرکز ہو یا ریاست یہاں کمل کاکھلنا طے ہے‘‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

SPORTS

Sports Minister Kiren Rijiju facilitates Indian archers

    Sports Minister Kiren Rijiju today interacted with the Indian archers in New Delhi and a ...

Eoin Morgan hits fourth fastest World Cup 100, most sixes in an ODI

  Eoin Morgan of England hit his century in 57 balls against Afghanistan on Tuesday, breaking the record f ...

Ad

MARQUEE

116-year-old Japanese woman is oldest person in world

  AMN A 116-year-old Japanese woman has been honoured as the world's oldest living person by Guinness ...

Centre approves Metro Rail Project for City of Taj Mahal, Agra

6 Elevated and 7 Underground Stations along 14 KmTaj East Gate corridor 14 Stations all elevated along 15.40 ...

CINEMA /TV/ ART

Bollywood expresses grief over death of Girish Karnad

AMN / MUMBAI Celebrated filmmaker Shyam Benegal, who directed Karnad in critically-acclaimed films "Manthan ...

Girish Karnad is no more

WEB DESK / Bengaluru Renowned actor, dramatist and Jnanpith awardee Girish Karnad passed away in Bengaluru to ...

Ad

ART & CULTURE

Noted English writer Amitav Ghosh conferred Jnanpith award

    AMN Renowned English writer Amitav Ghosh was conferred the 54th Jnanpith award for the ...

Sahitya Akademi demands Rs 500/- from children for Workshop

Andalib Akhter / New Delhi India’s premier literary body, the Sahitya Akademi, which gives huge awards, p ...

@Powered By: Logicsart