NEWS

WHO warns of ‘second peak’ in countries where Covid-19 declining
Covid-19 India’s tally tops 150,000, with 6,387 cases getting added in a day
At 170, India reports its 2nd-highest number of deaths in a day
In latest U-turn, China says Covid-19 virus had ‘multiple origins’
Alligator who survived WW2 Berlin bombing dies
FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     28 May 2020 04:53:52      انڈین آواز

جامعہ کے طالب علم محسن جاوید کی تصویر یونیسکوعالمی تصویری مقابلے میں منتخب

Reflection of the Magnificent Humayun’s Tomb, By Mohsin Javed

 

 

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علم محسن جاوید کی ایک تصویر اقوام متحدہ کے تعلیمی،سائنسی و ثقافتی تنظیم یونیسکو کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے بین الاقوامی تصویری مقابلے میں منتخب اور شائع ہوئی ہے۔
’یوتھ آئیز آ ن دی سلک روڈ‘(Youth Eyes on the Silk Road) کے موضوع پر منعقد اس تصویری مقابلے میں دنیا بھر سے ایک سو سے زائد ممالک کے 14 سے 25برس کی عمر کے نوجوانوں نے 6625 تصویریں بھیجیں تھیں۔ سات عالمی شہرت یافتہ فوٹوگرافروں پر مشتمل ایک بین الاقوامی جیوری نے ان میں سے60بہترین تصویروں کا انتخاب کیا‘ جسے ایک خوبصورت کتابی شکل میں شائع کیا گیا ہے۔محسن جاوید کی تصویر ان 60منتخب تصویروں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے دہلی کے ہمایوں کا مقبرہ کے پانی میں عکس کی تصویر مقابلے کے لئے بھیجی تھی۔
محسن جاوید کوکتاب کی ایک کاپی ارسال کرتے ہوئے یونیسکو نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے ’آپ کی تصویر ان 6625 تصویروں میں سے ایک تھی جس نے اپنی معیاری‘ تخلیقی اور تنوع کی وجہ سے بین الاقوامی سلیکشن کمیٹی کومتاثر کیا۔ اپنی اس کامیابی پر یونیسکو کی جانب سے مبارک باد قبول کریں۔“
یونیسکو نے مزید بتایا ہے کہ جن 60تصویروں کو منتخب کیا گیا ہے انہیں دنیا کے مختلف ملکوں میں نمائش میں پیش کیا جائے گا۔ اب تک چین‘ افغانستان‘ آذر بائیجان‘ عمان‘ روسی فیڈریشن‘ ترکمانستان اور پیرس میں واقع یونیسکو کے ہیڈکوارٹر میں اس طرح کی نمائش کا انعقاد کیا جاچکا ہے۔ آنے والے دنوں میں دjmنیا کے دیگر ملکوں میں بھی یہ تصویری نمائش منعقد کی جائے گی۔
خیال رہے کہ محسن جاوید جامعہ پالی ٹیکنک میں الیکٹریکل انجینئرنگ کے فائنل ایر کے طالب علم ہیں۔فوٹو گرافی ان کا مشغلہ ہے۔انہیں کئی مقابلوں میں انعامات مل چکے ہیں۔امریکہ کی ویزوول میڈیا کمپنی گیٹی امیجیز کے زیر اہتمام تصویریں فراہم کرنے والی کمپنی آئی اسٹاک پر ان کی متعدد تصاویر موجود ہیں۔ جب کہ جرمنی کے پبلک انٹرنیشنل براڈکاسٹر ادارہ ڈوئچے ویلے(ڈی ڈبلیو) کی ویب سائٹ اور ہندوستان کے متعدد جرائد میں بھی ان کی تصویریں شائع ہوچکی ہے۔
محسن جاوید کو ان کی اس کامیابی پر اساتذہ اور ساتھیوں نے مبارک باد دی ہے اور ان کے روشن مستقبل کی دعا کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Ad

SPORTS

Hockey Legend Balbir Singh (Sr) is no more

Harpal Singh Bedi / New Delhi The grand old man of Indian hockey Balbir Singh (Senior) is no more. Conside ...

Football; U-17 girls keen to get back to the pitch; Ccoach Thomas Dennerby

Harpal Singh Bedi / New Delhi National U-17 Women’s Team Head Coach Thomas Dennerby has opined that his p ...

Ad

خبرنامہ

ممتاز مزاح نگار مجتبیٰ حسین انتقال کرگئے۔

ممتاز مزاح نگار مجتبیٰ حسین آ ج صبح حیدرآباد میں انتقال کرگئ ...

مارک زکربرگ کے اثاثوں میں 2 ماہ کے دوران 30 ارب ڈالرز کا اضافہ

WEB DESKدنیا بھر میں نئے نوول کورونا وائرس کی وبا کے باعث لاک ڈاو ...

کورونا کی ویکسین ابھی بنی نہیں کہ ’پہلے کسے ملے گی‘ پر جھگڑا شروع

AMNفرانسیسی دوا ساز کمپنی سنوفی کے چیف ایگزیکیٹو پال ہڈسن کے ا ...

TECH AWAAZ

Bill Gates leaves Microsoft

Bill Gates and wife Melinda WEB DESK Microsoft Co-founder Bill Gates has left the Board of directors of ...

Larry Tesler, inventor of ‘cut-copy-paste’ dies at 74

Scientist copied the printing technique of physically cutting and glueing printed text WEB DESK Larr ...

MARQUEE

60,000 marriages cancelled in Haryana

WEB DESK The wedding industry has been badly hit by the lockdown in Haryana. More than 60,000 marriages sch ...

Transgender activists ask Govt to halt Transgender Rules, 2020

FILE PHOTO WEB DESK More than 150 transgender activists from across India  have urged the governmen ...

@Powered By: Logicsart

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!