Welcome to The Indian Awaaz   Click to listen highlighted text! Welcome to The Indian Awaaz

تیل برآمد کرنے والے دنیا کے بڑے ممالک کی تنظیم اوپیک کے نائجیریا سے تعلق رکھنے والے سیکرٹری جنرل محمد بارکِندو تریسٹھ برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کی موت کی تصدیق بدھ کے روز ابوجہ میں نائجیرین حکومت نے بھی کر دی۔ ان کی موت کے اسباب کے حوالے سے کچھ بھی بتائے بغیر نائجیریا میں پٹرولیم کی وزارت نے چھ جولائی کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ محمد بارکِندو کا انتقال منگل کو رات گئے ہوا۔ وہ اگست دو ہزار سولہ سے اوپیک کے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر فائز تھے۔

Click to listen highlighted text!