FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     16 May 2022 06:31:25      انڈین آواز

تعلیمی ادارے محض آموزش کے مقامات ہی  نہیں ہیں بلکہ یہ وہ مقامات ہیں جہاں پوشیدہ صلاحیتوں کو  نکھارا جاتا ہے: صدر کووند

Staff Reporter


صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے کہا کہ تعلیمی ادارے محض آموزش  کے مقامات  ہی  نہیں ہیں بلکہ یہ وہ مقامات ہیں جہاں  ہم میں سے ہر ایک  کی  اندرونی صلاحیت اور  کبھی کبھی پوشیدہ  صلاحیتوں کو نکھارا جاتا ہے۔ وہ آج (8 مئی 2022) دہیگاؤں موضع،  میہا، ناگپور میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، ناگپور کے مستقل کیمپس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ صدر جمہوریہ  نے کہا کہ  تعلیمی نصاب ہمیں اپنے اندر مقصد، عزم  کا جائزہ
لینے اور اپنے خوابوں کو پورا کرنے کا موقع فراہم کراتا ہے۔

Image

صدر  جمہوریہ  نے کہا کہ ہم ایک ایسے دور میں رہ رہے ہیں جہاں اختراع اور صنعت کاری کی تعریف  اور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ اختراع  اور  صنعت کاری دونوں میں نہ صرف ٹیکنالوجی کے ذریعے ہماری زندگی کو آسان بنانے کی صلاحیت ہے بلکہ یہ بہت سے لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کرا سکتی ہیں۔ انہوں نے  اس بات پر اعتماف کا اظہار  کیا کہ آئی آئی ایم، ناگپور کا ایکو سسٹم طلباء میں روزگار تلاش کرنے کے بجائے  روزگار پیدا کرنے والی ذہنیت کو فروغ دے گا۔

صدر نے اس بات پر  خوشی کا اظہار کیا کہ  آئی آئی ایم، ناگپور نے اپنے سینٹر فار انٹرپرینیورشپ کے ذریعے آئی آئی ایم ناگپور فاؤنڈیشن فار انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ ( انفیڈ ) قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت زیادہ  فخر کی بات یہ ہے کہ انفیڈ نے خاتون صنعت کاروں  کو خواتین کے اسٹارٹ اپ پروگرام سے گریجویشن کرنے کے قابل بنایا ہے اور ان میں سے چھ نے اپنے کاروبار کا آغاز بھی کیا ہے۔ اس طرح کے پروگرام خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم فراہم کراتے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہماری روایات نے  خصوصی  طور پر علم کے میدان میں ہمیشہ شیئر کرنے  پر زور دیا ہے۔ اس لیے ہمارا فرض ہے کہ ہم نے جو کچھ حاصل کیا ہے اس  علم  میں  دوسروں کو شریک کریں ۔ انہوں نے  یہ امید ظاہر کی کہ جس طرح آئی آئی ایم احمد آباد نے آئی آئی ایم، ناگپور  کو، جوکہ ہمارے ملک کا صف اول کا پروفیشنل اسکول ہے،  سرپرستی فراہم کرائی ہے، اسی طرح  وہ  ٹیکنیکل منیجمنٹ اور ہیومینٹیز  میں اسی طرح کے  ادارے قائم کرنے کے لیے سرپرستی فراہم کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ علم باٹنے سے  علم میں  بہت اضافہ  ہوتا ہے۔ انہوں نے آئی آئی ایم، ناگپور کو پونے، حیدرآباد اور سنگاپور میں سیٹلائٹ کیمپس قائم کرنے کی پہل کرنے پر مبارکباد دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

SPORTS

History Created: India beat Indonesia 3-0 to lift maiden Thomas Cup trophy

AMN Indian Men's Badminton team on Sunday scripted history by winning the Thomas Cup for the first time eve ...

Thomas Cup Badminton: India to face Indonesia in summit clash

India play first-ever final in 73-year-history BangkoKIn Badminton, rejuvenated Indian male shuttlers s ...

Thomas Cup: Srikanth wins second singles, India leads 2-1

In Thomas Cup Badminton Tournament in Bangkok, India's ace shuttler Kidambi Srikanth registered a thumping win ...

MARQUEE

National Museum to celebrate International Museum Day 2022 from 16th-20th May

By SUDHIR KUMAR National Museum New Delhi will celebrate International Museum Day 2022 for five day from to ...

Indian Railways introduces separate seats for newly-born children in trains

AMN Indian Railways has introduced separate seats for newly-born children in trains. The facility has been ...

Finland tops world’s happiest country for fifth straight year

A family tests the water at Pyynikki Beach, just a short walk from downtown Tampere. Photo: Laura Vanzo/Visit ...

@Powered By: Logicsart