इंडियन आवाज़     24 Feb 2024 11:41:21      انڈین آواز
FreeCurrencyRates.com

تعلیمی اداروں پر حملے میں سب سے زیادہ ہلاکتیں پاکستان میں

پاکستانی تعلیمی اداروں پر کُل ساڑھے آٹھ سو حملے کیے گئے۔

دنیا بھر میں تعلیمی اداروں پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں ہلاکتوں کے حوالے سے پاکستان پہلے نمبر پر ہے۔ پاکستانی تعلیمی اداروں پر کُل ساڑھے آٹھ سو حملے کیے گئے۔

امریکا میں قائم ’’یونیورسٹی آف میری لینڈ‘‘ میں گزشتہ چالیس سال سے دنیا بھر میں دہشت گردی کے واقعات پر نظر رکھنے والے ’’گلوبل ٹیررازم ڈیٹا بیس‘‘ کے مطابق پاکستان میں تعلیمی اداروں پر حملوں میں چار سو اکسٹھ افراد ہلاک ہوئے۔ یہ تعداد دنیا بھر میں تعلیمی اداروں پر حملوں میں ہلاک ہونیوالوں میں سب سے زیادہ ہے۔ اس فہرست میں پاکستان کے بعد دوسرا نمبر روس کا ہے، جہاں تعلیمی اداروں پر حملوں میں تین سو ساٹھ افراد ہلاک ہوئے۔

گلوبل ٹیررازم ڈیٹا بیس کے اعدادو شمار کے مطابق پاکستان کے تعلیمی اداروں پر ساڑھے آٹھ سو حملے ہوئے جن میں سب سے زیادہ خطرناک سولہ دسمبر دو ہزار چودہ کو پشاور میں آرمی پبلک سکول کا حملہ تھا۔

ان اعدادو شمار کے مطابق انیس سو ستر سے لے کر دو ہزار چودہ تک جنوبی ایشیاء میں تعلیمی اداروں پر سب سے زیادہ حملے ہوئے، جہاں مرنے والوں کی کل تعداد نو سو اکیاون ہے۔ اسی عرصے کے دوران دنیا بھر کے تعلیمی اداروں پر چودہ سو چھتیس دہشت گردانہ حملے ریکارڈ کیے گئے جن میں سے ساٹھ فیصد پاکستان کے تعلیمی اداروں پر ہوئے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ان اعدادو شمار سے پاکستان میں تعلیمی اداروں کی سلامتی کے حوالے سے ایک خوفناک صورتحال سامنے آتی ہے۔ پاکستان میں آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد دہشت گردی کے خلاف ایک قومی ایکشن پلان بھی ترتیب دیا گیا تھا جس کے تحت سکولوں کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دی جارہی تھی۔ تاہم وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے دیگر شہروں میں ہزاروں سکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹیوں کی سیکورٹی سخت کرنا ابھی بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔

اسلام آباد کے مضافاتی علاقوں ترنول، بھارہ کہو، چک شہزاد اور یہاں تک کے شہر کے مرکزی علاقوں میں بھی ایسے سکول موجود ہیں، جہاں پر سکولوں کی دیواریں ٹوٹی ہوئی ہیں یا

Leave a Reply

Your email address will not be published.

خبرنامہ

شعبۂ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے زیر اہتمام یک روزہ ریسرچ اسکالر،طلبا سمینار کا انعقاد-URDU

نئی دہلی شعبۂ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے زیر اہتمام یک رو ...

مسلم تعلیمی اداروں میں غیر مسلم طلبہ کی اکثریت، رپورٹ

جاوید اختر ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں مسلما ...

MARQUEE

Singapore: PM urges married Singaporean couples to have babies during year of Dragon

@leehsienloong AMN / WEB DESK Prime Minister of Singapore Lee Hsien Loong has urged married Singaporean ...

Himachal Pradesh receives large number of tourists for Christmas and New Year celebrations

AMN / SHIMLA All the tourist places of Himachal Pradesh are witnessing large number of tourists for the Ch ...

Indonesia offers free entry visa to Indian travelers

AMN / WEB DESK In a bid to give further boost to its tourism industry and bring a multiplier effect on the ...

MEDIA

Anurag Thakur launches various online portals for RNI and CBC

Information and Broadcasting Minister, Anurag Thakur on Thursday launched four portals of the Ministry includi ...

Provisions for Media Coverage, Media Facilities and Health Preparedness for Pran Pratishtha

WEB DESK Elaborate Arrangements are being made for the smooth and successful conduct of the consecratio ...

GOVERNMENT AWAAZ

Governments ‘s aim is to provide jobs to 10 Lakhs Youth in Government and PSU, says Prahlad Joshi

@JoshiPralhad Union Minister of Parliamentary Affairs Prahlad Joshi said governments 's aim is to prov ...

Prices of essential commodities are under control: Govt

AMN / WEB DESK The Government has said that prices of essential commodities like Sugar, Wheat, Rice and Edi ...

@Powered By: Logicsart