بہار میں کل ہونے والے پہلے مرحلے کے ریاستی اسمبلی کےانتخابات میں آزادانہ اور شفاف پولنگ کو یقینی بنانے کیلئے وسیع پیمانے پر حفاظتیانتظامات کیے گئے۔ اِس مرحلے کے تحت 16 ضلعوں کے 71 حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔دو کروڑ 14 لاکھ سے زیادہ ووٹر، ایک ہزار 66 امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہکریں گے۔ 114 خواتین اور 406 آزاد امیدوار میدان میں ہیں۔ ووٹنگ صبح سات بجے سےشام چھ بجے تک جاری رہے گی۔
اعلیٰ انتخابی افسر ایچ آر سری نواس نے کہا کہ 71 میں سے 35حلقے، نکسل متاثرہ علاقے ہیں، جہاں کافی احتیاط کے ساتھ ووٹ ڈالے جائیں گے۔اِسیدوران دوسرے اور تیسرے مرحلے کے انتخابات سے متعلق سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے۔ اہمشخصیتیں اور سینئر رہنما اپنے اپنے پارٹی امیدواروں کی حمایت میں عوامی جلسے کررہے ہیں۔
دوسرے مرحلے کیلئے 3 نومبر اور تیسرے مرحلے کیلئے 7 نومبرکو ووٹ ڈالے جائیں گے