Web Hosting
FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     20 Aug 2019 07:43:15      انڈین آواز
Ad

!بچے کو ماں کا دودھ پلائے جانے کی اہمیت

ماں کادودھ  پلانے کا عالمی ہفتہ یکم اگست سے  سات اگست تک

نئی دہلی 02 اگست ۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کا خوراک اورتغذیہ سے معلق بورڈ یکم اگست سے سات اگست 2019 تک منائے جانے والے ماں کا دودھ پلانے کے عالمی ہفتے (ڈبلیو بی ڈبلیو ) کے دوران ’’والدین کو بااختیار بنائیں اوربچے کو ماں کا دودھ پلانے کی ترغیب دیں‘‘ کے موضوع پر متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کررہا ہے ۔ اس سال ماں کا دودھ پلانے کے تحفظ ،فروغ اور حمایت پر توجہ مرکو ز کی جارہی ہے۔

      نوزائدہ  بچوں اور چھوٹے بچوں  کو  خوراک کی فراہمی  (آئی وائی سی ایف  )  سے متعلق انا پرشن    تقریب  اور کوئز کمپٹیشن  جیسی سرگرمیوں   کا انعقاد 30 ریاستوں اور مرکز  کے زیر انتظام خطوںمیں  کیا جارہا ہے ۔ یہ کام خوراک اورتغذیہ سے متعلق بورڈ کی خوراک اورتغذیہ کی توسیع سے متعلق  43  کمیونٹی اکائیوں  کے ذریعہ کیا جارہا ہے ،جس  میں محکمہ صحت ،  ہوم سائنس  کالج  ،میڈیکل انسٹی ٹیوٹ  ،یونیورسٹیوں  ،  این جی اوز  کے ریاستی  کارکنان اور دیگر  متعلقین شرکت کررہے ہیں ۔

ماں کا دودھ پلانے کے عالمی ہفتے کو منائے جانے کے مقاصد :

بچے کو ماںکا دودھ پلانے کے بارے میں والدین کے درمیان بیداری پھیلانا ۔
بچے کو ماں کا دودھ پلانے کے لئے والدین کی حوصلہ افزائی ۔
بچے کو صرف ماں کادودھ پلانے کی اہمیت اور مناسب اضافی خوراک دئے جانے کے بارے میں بیداری پھیلانا۔
بچے کو ماںکادودھ پلائے جانے کی اہمیت کے بارے میں معلوماتی مواد فراہم کرانا۔
ماں کا دودھ پلایا جانا اہم ہے کیونکہ :

اس سے ماں اوربچے دونوںکی صحت اچھی رہتی ہے۔
اس سے ہیضے اور نوازائدہ بچے کو سانس سے متعلق شدید انفیکشن سے بچایاجاسکتا ہے اور اس طرح نوزائدہ بچوںکی اموات میں کمی آتی ہے۔
اس سے ماؤں میں پستان کے کینسر ،بچے دانی کے کینسر اور ٹائپ 2 ذیابیطس اور دل کی بیماریوں کا خطر ہ کم ہوجاتا ہے اور
اس سے موٹاپے سے متعلق امراض ،ذیابیطس سے بچوں کی حفاظت ہوتی ہے اور ان کی ذہانت (آئی کیو ) میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
نوزائدہ اور چھوٹے بچوں کو خوراک فراہم کرانے کا صحیح طریقہ :

بچے کی پیدائش کے ایک گھنٹے کے اندر اسے ماںکا دودھ پلائیں ۔
ابتدائی 6 ماہ تک بچے کو صرف ماں کادودھ پلائیں یعنی کوئی دوسری دودھ کی مصنوعات خوراک اور پینے کی چیز یا پانی نہ پلائیں ۔
چھ ماہ کا ہونے پر بچے کو ماں کا دودھ پلانا جاری رکھیں ساتھ ہی اسے مناسب اورکافی مقدار میں اضافی خوراک بھی دیں۔
دوسال کی عمر تک یا اس کے بعد بھی بچے کو ماں کا دودھ پلانا جاری رکھیں۔
ماں کا دودھ پلانے کے عالمی ہفتے کے دوران منعقد کی جانے والی سرگرمیوں میں ماں کے دودھ کی اہمیت کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لئے دودھ پلانے والی ماؤں اور آنگن واڑی میں کام کرنے والوں کے لئے سمپوزیم ، آنگن واڑی مراکز میں بچوں کی انا پرشن تقریب ،جس میں قریب کے آنگن واڑی مرکزوں سے استفادہ کنندگان کو جمع کیا جائے گا اور تغذیہ سے بھرپور خوراک کے بارے میں مقابلہ اور کوئز کمپٹیشن شامل ہیں ۔

 اس کے علاوہ  تغذیہ سے متعلق نمائش  بھی بالکل  نچلی سطح  پر   لگائی جائے گی جس میں    نوزائدہ اورچھوٹے بچوں کے لئے کم لاگت والی  تغذیہ سے بھرپور خوراک   کو دکھایاجائے گا۔ صحت مند خوراک اور صفائی ستھرائی برقرار رکھنے  اور حاملہ اور بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین کے لئے اس کی اہمیت   کے بارے میں بیداری  پھیلائی جائے  گی  اس کے علاوہ  دیہی سطح پر کٹھ پتلی کے شو ،مسخرہ  کے شو ،رقص اور ڈرامہ  ،فلموں   ،سائڈ شو  ،آڈیو ویڈیو اسپاٹس   اور ریلیوں کے ذریعہ بیداری  پھیلائی جائے گی۔

 تغذیہ کے سلسلے میں  اس اہم  پروگرام سے تغذیہ کی کمی سے پیداشدہ  حالات کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی اور اس سے حکومت کو 2030 تک  قومی تغذیہ سے متعلق مقاصد  اور پائیدار ترقیاتی مقاصد  (ایس  ڈی جی ) کے حصول میں مددملے گی۔ عالمی صحت تنظیم  (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق  بین الاقوامی سطح کے قریب ماںکا دودھ پلائے جانے میں اضافہ کئے جانے سے  ہرسال  8  لاکھ  سے زائد   افراد کی زندگی بچانے میں مدد ملے گی۔ ان میں بڑی تعداد  6 ماہ سے کم عمر کے بچوں کی ہوتی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Watan – A patriotic Song by DD

Ad

ART & CULTURE

Bangladeshi novelist Rizia Rahman passes away

AMN Renowned Bangladeshi novelist and the Ekushey Padak winning author Rizia Rahman passed away today in D ...

International Urdu Day Awards announced

  Staff Reporter / NEW DELHI The annual International Urdu Day Awards have been announced. ...

SPORTS

Hima Das, Mohammad Anas win gold at Athleticky Mitink Reiter event

Top Indian sprinters Hima Das and Mohammad Anas have won a gold each in 300m races at the Athleticky Mitink Re ...

Meiraba triumphs at Yonex Sunrise All-India Junior Badminton Tournament

HSB / New Delhi Maisnam Meiraba continued his dominance in the junior circuit while both Tanisha Crasto an ...

Squash: Top seed Urwashi enters quarters; Baitha upsets Ranjit

Mumbai Top seed Urwashi Joshi of Maharashtra, playing her first game of the tournament, overcame a shaky ...

Ad

MARQUEE

1 Kg Of Rare Assam Tea Sold For Rs. 70,500

AMN / GUWAHATI A rare variety of tea in Assam was auctioned for Rs. 70, 501 a kg at the Guwahati Tea Auctio ...

Tea at Rs 50,000 per kg in Assam

AMN / GUWAHATI Believe it or not a special variety of Assam tea was sold for Rs 50,000 per kg at the Guwa ...

CINEMA /TV/ ART

Great Musician Khayyam Passes Away

PM Modi Pays Tribute He Composed most beautiful song “ voh subah kabhi to aayegi" AMN /Mumbai ...

Veteran actor Vidya Sinha dies at 71

AMN Veteran actor Vidya Sinha died in Mumbai on Thursday morning after suffering from lung and heart disord ...

Ad

@Powered By: Logicsart