نائجیریا میں دو برس قبل شدت پسند گروپ بوکوحرام کی طرف سے اغواء کی گئیں 219 لڑکیوں میں سے پہلی لڑکی واپس مل گئی ہے۔ یہ بات بچیوں کے والدین کے ایک ترجمان نے بتائی ہے۔ بوکوحرام نے ان لڑکیوں کو 14 اپریل 2014ء کو چیبوک کے علاقے کے ایک بورڈنگ اسکول سے اغواء کیا تھا۔ اغواء شدہ بچیوں کی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل کے مطابق آمنہ علی نامی لڑکی کیمرون کی سرحد کے قریب سامبیسا کے جنگلات سے ملی تھی۔ تاہم ابھی اُن حالات کے بارے میں کوئی تفصیل معلوم نہیں ہے جن میں یہ لڑکی ان جنگلات سے ملی۔