Web Hosting
FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     21 May 2019 08:05:36      انڈین آواز
Ad

  بابری مسجد ملکیت مقدمہ ثالثی کمیٹی کی مدت کارمیں 15/اگست تک کی توسیع 

 


بات چیت آستھا کی بنیادپر نہیں ملکیت کی بنیادپر ہونی چاہئے:مولانا ارشدمدنی
ئی دہلی1

بابری مسجد ملکیت مقدمہ میں سپریم کورٹ کی پانچ رکنی آئینی بینچ نے آج ثالثی کمیٹی کی مدت کارمیں اضافہ کردیا،اب کمیٹی 15اگست تک اپنی حتمی رپورٹ پیش کریگی، ہندوفریقین اس کے خلاف تھے اور چاہتے تھے کہ ثالثی کی مدت کوکم کرکے جون تک کردیا جائے مگر عدالت نے ان کی دلیل کو قابل اعتنانہیں سمجھا،دوسری طرف جمعیۃعلماء ہند کے وکیل ڈاکٹر راجیودھون کا کہنا تھا کہ اگر ثالثی کمیٹی مزیدوقت چاہتی ہے تواسے مزید مہلت دی جانی چاہئے عدالت نے ان کی اس دلیل کو تسلیم کیا اور کمیٹی کی مدت کارمیں 15اگست تک کااضافہ کردیا، واضح ہوکہ آج چیف جسٹس رنجن گگوئی کی سربراہی والی پانچ رکنی آئینی بینچ کے سامنے جب یہ معاملہ پیش ہوا توجمعیۃعلماء ہند کے لیڈ میٹر سول پٹیشن نمبر 10866-10867/2010 (محمد صدیق جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء اتر پردیش)کی طرف سے سینئر ایڈوکیٹ ڈاکٹر راجیودھون سینئرایڈوکیٹ راجورام چندرن، ایڈوکیٹ برنداگروور اور ایڈوکیٹ آن ریکارڈ اعجازمقبول وغیرہ پیروی کے لئے پیش ہوئے، انہوں نے عدالت کومطلع کیاکہ ثالثی پینل کے سامنے ہمارے فریق اپنے بیانات درج کراچکے ہیں اوراگر پینل کے روبرو پیش ہونے کی مزید ضرورت پیش آتی ہے تووہ اس کے لئے بھی تیارہیں۔آج سماعت کا جب آغاز ہوا توثالثی کمیٹی کے چیئر مین سابق جسٹس فقیر محمد خلیف اللہ نے آئینی بینچ کے سامنے ایک سیل بند لفافہ میں کمیٹی کی عبوری رپورٹ پیش کی جس میں عدالت سے یہ درخواست بھی کی گئی تھی کہ فریقین کے درمیان مصالحت اور مسئلہ کو سلجھانے کے لئے کمیٹی کی مدت کارمیں 15اگست تک کا اضافہ کردیا جائے ہندوفریقین اس حق میں بالکل نہیں تھے جبکہ جمعیۃعلماء ہند کے وکیل ڈاکٹر راجیودھون نے عدالت سے کہا کہ اگر کمیٹی مصالحتی عمل کے لئے مزیدوقت چاہتی ہے تو اسے دیا جانا چاہئے، ابتدامیں چیف جسٹس نے بھی مزیدوقت دینے سے انکارکردیا تھا لیکن بعد میں دیگر ججوں سے تبادلہ خیال کے بعد انہوں نے کہا کہ ہم مزیدوقت دینے کے لئے تیارہیں، اس موقع پر نرموہی اکھاڑے نے درخواست کی کہ مصالحت کا عمل فیض آبادکے بجائے لکھنویادہلی میں انجام دیا جانا چاہئے اس نے یہ بھی کہا کہ کمیٹی فریقین سے علیحدہ علیحدہ گفتگوکررہی ہے تمام فریقین کو ایک ساتھ بیٹھاکر بات چیت نہیں کی جارہی ہے عدالت نے ان دونوں باتوں کاکوئی نوٹس نہیں لیا، کارروائی کے دوران رام للاکے وکیل سی ایس ویدھ ناتھن نے شکوہ کیا کہ 26فرروری کے آرڈرکے تحت آٹھ ہفتے کے اندرفریقین کو گواہوں کے بیانات کے ترجمہ پر اپنا اعتراض داخل کرناتھا لیکن اب تک کسی نے اعتراض داخل نہیں کرایا اس پر جمعیۃعلماء ہند کے وکیل آن ریکارڈ اعجازمقبول نے جواب دیا کہ 13990صفحات پر مشتمل تراجم پر ہم لوگ کام کررہے ہیں ان میں دستاویزات اور گواہوں کے بیانات کے تراجم شامل ہیں انہوں نے دلیل دی کہ ان تراجم کا مطالعہ کیا جانا بہت ضروری ہے کیونکہ ان میں بہت غلطیاں ہیں اس حوالہ سے انہوں نے حاجی محبوب احمد کی گواہی بطورمثال پیش کی اور کہا کہ انہوں نے اپنی گواہی میں کہا تھا کہ میں بابری مسجد میں جمعہ کی نمازکے علاوہ بھی پانچوں وقت کی نمازیں پڑھتا رہا ہوں مگر اترپردیش سرکارکی طرف سے اس کا جو ترجمہ فائل کیاگیا ہے اس میں لکھا گیا ہے کہ جمعہ کی نمازکے علاوہ یعنی جمعہ کی نماز چھوڑ کر پانچوں وقت کی نماز پڑھتارہاہوں انہوں نے کہا کہ یہ تو ایک مثال ہے ترجمہ میں اوربھی بہت سی خامیاں ہیں اس پر عدالت نے کہا کہ ترجمہ کے جن حصوں پر فریقین کو اعتراض ہے اس پر اپنا اعتراض عدالت کے سامنے پیش کریں توعدالت اس پر غورکرے گی،۔آج کی عدالتی پیش رفت پر صدرجمعیۃعلماء ہند مولانا سید ارشدمدنی نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگرکوئی تنازعہ بات چیت اور باہمی صلح سے حل ہوجائے تو اس سے بہتر کچھ نہیں ہوسکتا، ثالثی کمیٹی کی مدت کارمیں اضافہ کے پس منظرمیں انہوں نے کہا کہ ہم اس فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہیں کیونکہ اس سے کمیٹی کومصالحت کے لئے مزیدوقت مل جائے گا انہوں نے یہ بھی کہاکہ مصالحتی فارمولہ کے لئے وقت کا بڑھایا جانا ایک خوش آئندبات ہے اوراس فیصلہ سے محسوس ہوتاہے کہ ثالثی کمیٹی نے کوئی پیش رفت ضرورکی ہے ورنہ عدالت مدت کارمیں اضافہ نہ کرتی مولانا مدنی نے مزید کہا کہ عدالت کے فیصلہ کا احترام کرتے ہوئے ہم صلح اور بات چیت کے لئے تیا رہوئے ہیں لیکن یہ بات چیت آستھا کی بنیادپرنہیں ملکیت کی بنیادپر ہونی چاہئے، انہوں نے سپریم کورٹ کے ایک پرانے تبصرے کا حوالہ دیا اورکہاکہ عدالت ابتدامیں ہی واضح کرچکی ہے کہ یہ آستھا کانہیں بلکہ ملکیت کا معاملہ ہے، انہوں نے اپنے وکلاء کی کارکردگی پر اظہاراطمینان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے وکلاء اور خاص طورپر ایڈوکیٹ آن ریکارڈ اعجاز مقبول نے آئینی بینچ کے سامنے حکومت اترپردیش کی جانب سے گواہوں کے بیانات کے ترجمہ میں موجودخامیوں کی جس طرح نشاندہی کی وہ لائق ستائش ہے۔ واضح ہوکہ بحث کے دوران جمعیۃ علماء کی جانب سے سینئر وکیل ڈاکٹر راجیودھون کی معاونت کے لیئے سینئرایڈوکیٹ راجو رام چندرن، ایڈوکیٹ آن ریکارڈ اعجاز مقبول، ایڈوکیٹ وندراگروور،، ایڈوکیٹ جارج، ایڈوکیٹ تانیا شری، ایڈوکیٹ اکرتی چوبے، ایڈوکیٹ قراۃ العین،ایڈوکیٹ کنورادتیہ سنگھ، ایڈوکیٹ ایشورموہنتی، ایڈوکیٹ ہمسنی شنکر، ایڈوکیٹ محمد عبداللہ،ایڈوکیٹ رتنااپندر، ایڈوکیٹ سوتک بنرجی، ایڈوکیٹ سدھی پاڈیا، و دیگر موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Ad
Ad

ELECTIONS

63 % polling recorded in the final phase of Lok Sabha polls

Voters have already exercised their franchise for 483 out of the total 542 parliamentary seats in previous six ...

India’s most controversial and longest Elections come to an end

Results on May 23  AMN / Elections for the 17th Lok Sabha concluded today after sweet and sour incident ...

Ashok Lavasa letter Creates Unrest in Election Commission

CEC Sunil Arora denies internal rifts over MCC   By a Correspondent / New Delhi Election Commiss ...

Ad

SPORTS

Sonia Lather, Manisha, Sachin give home side a winning start at 2nd India Open

  Guwahati World Championships silver medallist Sonia Lather (57kg), Asian Championships bronze medalli ...

Women Football: Manipur Police to take on Sethu FC in the final of Hero Indian League

  Harpal Singh Bedi Manipur Police and Sethu FC (Tamil Nadu) chalked out contrasting victories over ...

Indian women’s Hockey team defeat South Korea 2-1

AMN India In Hockey, Indian women's team defeated hosts South Korea 2-1 in the first match of the three-match ...

Ad

MARQUEE

116-year-old Japanese woman is oldest person in world

  AMN A 116-year-old Japanese woman has been honoured as the world's oldest living person by Guinness ...

Centre approves Metro Rail Project for City of Taj Mahal, Agra

6 Elevated and 7 Underground Stations along 14 KmTaj East Gate corridor 14 Stations all elevated along 15.40 ...

CINEMA /TV/ ART

66th National Film Awards to be declared after General Elections

  The 66th National Film Awards will be declared after General Elections, 2019. In a statement, Informat ...

Priyanka Chopra is among world powerful women

AGENCIES   Bollywood actress Priyanka Chopra Jonas has joined international celebrities including Opr ...

Ad

ART & CULTURE

Sahitya Akademi demands Rs 500/- from children for Workshop

Andalib Akhter / New Delhi India’s premier literary body, the Sahitya Akademi, which gives huge awards, p ...

Noted Urdu writer Jamil Jalibi is no more

  Author of the seminal history of Urdu literature, editor of one and founder of another eminent literar ...

@Powered By: Logicsart