Web Hosting
FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     26 May 2019 05:25:33      انڈین آواز
Ad

ایسٹرکے دن دھماکوں سے دہل گیا سری لنکا، 185 لوگوں کی موت

بم دھماکہ انتہائی خطرناک تھا، جس میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

وزارت خارجہ نےہندوستانیوں کےلئے ہیلپ لائن نمبرجاری کردیئے ہیں۔

WEB DESK

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں مختلف مقامات پر 7 بم دھماکوں کے نتیجے میں 187 سے زائد افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ دھماکے ایسٹر کی تقریبات کے موقع پر 3 مسیحی عبادت گاہوں اور 4 ہوٹلز میں ہوئے پولیس نے بتایا کہ دارالحکومت کے ایک چرچ اور متعدد ہوٹلز میں دھماکے ہوئے جبکہ کولمبو کے مضافات میں قائم 2 مسیحی عبادت گاہوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

کولمبو میں قائم ہسپتال کے ڈائریکٹر نے تصدیق کی کہ متعدد افراد ہلاک ہوئے جبکہ 500 سے زائد زخمی ہیں، بعد ازاں دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں کئی گنا اضافے کی رپورٹس سامنے آئیں۔

سری لنکا کی راجدھانی کولمبوسمیت ملک کے کئی علاقوں میں عیسائیوں کے مقدس تیوہار ایسٹرکے دن دو چرچ اوردو ہوٹل کونشانہ بناتے ہوئے7 بم دھماکے ہوئے ہیں۔ اس

سری لنکا کے صدر نے میتھری پالا سری سینا نے اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں حملوں سے دھچکا لگا ہے اور ساتھ ہی عوام سے صبر کرنے کو بھی کہا۔

دوسری جانب دھماکوں کے بعد سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرم سنگھ نے سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

بعد ازاں ملک کے وزیر خزانہ مانگالا وارا ویرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ حملے میں کئی معصوم لوگ مارے گئے، جس کا مقصد بظاہر قتل، تباہی اور انتشار پھیلانا تھا

 

حملے میں تقریباً 185 لوگوں کی موت کی خبرہے، وہیں سینکڑوں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق ان دھماکوں میں 185 لوگوں کے ہلاک ہونے جبکہ تقریباً 300 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

سری لنکا کے وزیراعظم رانل وکرم سنگھے نے موجودہ حالات کے پیش نظرایمرجنسی میٹنگ طلب کی ہے۔ ساتھ ہی عوام سے امن بنائے رکھنے کی اپیل کی ہے۔ سری لنکا میں ہوئے ان سلسلہ واربم دھماکوں کے بعد آئندہ دو دن پیراورمنگل کوملک کے تمام اسکول بند رہیں گے۔

ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی نے حادثہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس وحشیانہ حادثہ کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ ہندوستان سری لنکا کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ بم دھماکہ انتہائی خطرناک تھا، جس میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ وزارت خارجہ نے ہندوستانیوں کے لئے ہیلپ لائن نمبرجاری کردیئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق پہلا دھماکہ صبح 8:45 پرہوا تھا، اس وقت ایسٹرکی عبادت کے لئے لوگ چرچ میں جمع ہورہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ ایک دھماکہ کولمبو پورٹ کے کوچی کڈے چرچ میں ہوا، وہیں دوسرا حملہ پتلم کے پاس سینٹ سبیسٹین چرچ کے اندرہوا۔ اس کے ساتھ ہی کولمبوواقع شانگری لا ہوٹل اورکنگسبری ہوٹل میں بھی بم دھماکے کی خبرہے۔

In addition to the numbers given below, Indian citizens in need of assistance or help and for seeking clarification may also call the following numbers +94777902082 +94772234176 — India in Sri Lanka (@IndiainSL) April 21, 2019

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Ad
Ad

ELECTIONS

Major victory for NDA in Bihar

File photo Anwarul Hoda / Patna As all the results have been declared in Bihar, out of 40 seats BJP has bagg ...

Haryana fully backs Modi, gives all 10 Lok Sabha seats to BJP 

AMN / CHANDIGARH The BJP has registered major victory as it has won all 10 Lok Sabha seats in Haryana. Union ...

Punjab, a ray of hope for congress in North India

By Onkar in Singh The results of all the 13 Lok Sabha seats in Punjab have come in. Congress which has been r ...

Ad

SPORTS

BOXING: India bags 57 medals at India Open International tournament

GUWAHATI India bags a total of 57 medals including 12 Gold, 18 Silver and 27 Bronze at India Open Internation ...

Boxing: Mary Kom, Shiva Thapa Amit Panghal fight their way to gold

Harpal Bedi / Guwahati ix-time world champion Mary Kom was crowned the 51kg champion while Amit Panghal (52kg ...

Hockey: Indian women clinch 3-match series beating S Korea 2-1

  By Harpal Singh Bedi India survived some anxious moments before putting it across host Korea 2-1 to r ...

Ad

MARQUEE

116-year-old Japanese woman is oldest person in world

  AMN A 116-year-old Japanese woman has been honoured as the world's oldest living person by Guinness ...

Centre approves Metro Rail Project for City of Taj Mahal, Agra

6 Elevated and 7 Underground Stations along 14 KmTaj East Gate corridor 14 Stations all elevated along 15.40 ...

CINEMA /TV/ ART

66th National Film Awards to be declared after General Elections

  The 66th National Film Awards will be declared after General Elections, 2019. In a statement, Informat ...

Priyanka Chopra is among world powerful women

AGENCIES   Bollywood actress Priyanka Chopra Jonas has joined international celebrities including Opr ...

Ad

ART & CULTURE

Sahitya Akademi demands Rs 500/- from children for Workshop

Andalib Akhter / New Delhi India’s premier literary body, the Sahitya Akademi, which gives huge awards, p ...

Noted Urdu writer Jamil Jalibi is no more

  Author of the seminal history of Urdu literature, editor of one and founder of another eminent literar ...

@Powered By: Logicsart