ایرانی صدر حسن روحانی آج اپنے دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ پاکستانی حکام سے تجارت سمیت اسٹریٹیجک تعلقات قائم کرنے پر بات چیت کریں گے۔ ایران پر مغربی دنیا کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کے خاتمے کے بعد یہ ملک پاکستان کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کے لیے بات چیت کرے گا۔ اس کے علاوہ روحانی کے دورے میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ سعودی عرب اور ایران کے تعلقات میں بہتری لانے پر بھی گفتگو ہو سکتی ہے۔