FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     14 Apr 2024 01:18:00      انڈین آواز

اقلیتی امور کی وزارت کی دو برسوں کی کامیابیوں کی تفصیل

(Last Updated On: 30/05/2016)

نئی دہلی،

Minister for Minority Affairs, Dr. Najma A. Heptulla addressing at National Conference on the “An Understanding of Educational Aspirations and attainment of Minority Girls in India”, in New Delhi.

اقلیتی امور کی مرکزی وزیر ڈاکٹر نجمہ ہپت اللہ نے این ڈی اے حکومت کے دو سال مکمل ہونے پرآج یہاں ایک تقریب میں اپنی وزارت کی دو برسوں کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سال 2015-16 کے مقابلے 2016-17 میں وزارت کا پلان بجٹ بڑھ کر 168 کروڑ روپے ہوگیا ہے جو اقلیتوں کی ترقی کے تئیں حکومت کی عہد بستگی کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہنر مندی کے فروغ اور تعلیمی امپاورمنٹ کے ذریعہ اقلیتوں کی ترقی حکومت کی ترجیح رہی ہے ۔ نئے اقدامات جیسے ‘نئی منزل’ اور ‘استاد’ (یو ایس ٹی ٹی اے ڈی) شروع کئے گئے ۔گذشتہ دو برسوں میں‘سب کا ساتھ سب کا وکاس’کے تصور کو حاصل کرنے کے لیے ‘سیکھو اور کماؤ’ کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ۔ محنت کے وقار کی وکالت کرتے ہوئے وزارت نے اقلیتوں کو صلاح دی کہ جن شعبوں میں وہ امتیازی حیثیت حاصل کرنا چاہتے ، کریں۔ انہوں نے بتایا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے نجی و سرکاری شراکت داری کے طرز پر ایک سو پبلک اسکول کھولنے پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔ ان اسکولوں میں خط افلاس سے نیچے زندگی بسر کرنے والے طلباء معیاری تعلیم تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ان کی وزارت نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کوایسے دس اسکول چلانے کے لیے 10 کروڑ روپے فراہم کئے ہیں۔ ناخواندگی اور پسماندگی کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر موصوفہ نے اقلیتی طبقوں کے اراکین سے آگے آنے کے لیے اور ان کی وزارت کے ذریعہ نافذ کی جارہی مختلف اسکیموں سے مستفید ہونے کے لیے کہا ۔ اپنی وزارت کی عہد بستگی کا اعادہ کرتے ہوئے ڈاکٹر نجمہ ہپت اللہ نے اپنے افسروں اور حکام کی تعریف کی اور کہا کہ پوری ٹیم ‘سب کا ساتھ سب کا وکاس’ کے رہنما خطوط کو حقیقت میں بدلنے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے۔

‘سیکھو اور کماؤ’ اسکیم کے لیے 2013-14 میں تقریباً 17کروڑ روپے ، 2014-15 میں 46 کروڑ روپے اور 2015-16 میں 191.96 کروڑ روپے جاری کئے گئے ۔ دو برسوں کے دوران اس اسکیم کے لیےمالی امداد میں 11 گنا کا زبردست اضافہ کیا گیا ۔ اس کے باعث مستفید ہونے والوں کی تعداد میں چھ گنا اضافہ درج کیا گیا ۔ ان دو برسوں کے دوران فائدہ حاصل کرنے والے فی کس کی ٹریننگ کے فنڈ میں 1.84گنا اضافہ ہوا ۔ ان میں سے 42فیصد مستفیدین لڑکیا ں تھیں۔ جوابدہی اور شفافیت کے پیش نظر تربیت دینے اور حاصل کرنے والوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

اقلیتوں کی ترقی کے لیے وزارت برائے اقلیتی امور کے ذریعہ شروع کیے گئے نئے اقدامات جیسے ‘نئی منزل ’ ‘استاد’ اور ‘ہماری دھروہر’ کے بارے میں باتیں کرتے ہوئے وزیر موصوفہ نے کہا کہ اسکول چھوڑنے والے بچوں کے لیے ‘نئی منزل’ ہنرمندی کی تربیت فراہم کرے گی اور آٹھویں اور دسویں جماعتوں کی تعلیمی سرٹیفکٹ دلائے گی ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ اسکیم کے لیے عالمی بینک نے 50 ملین ڈالر کا قرض فراہم کیا ہے ۔ اس اسکیم کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عالمی بینک نے اسے دیگر ممالک میں بھی نافذ کرنے کی سفارش کی ہے ۔ استاد (یو ایس ٹی ٹی اےڈی) کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر نجمہ ہپت اللہ نے کہا کہ یہ اسکیم نہ صرف تعلیمی شعبہ بلکہ ہنرمندی کے شعبہ کے لیے بھی ہے ۔ اس اسکیم سے اقلیتوں سے منسلک روایتی آرٹ اور دستکاری کو فروغ اور تحفظ حاصل ہوگا ۔ وزیر موصوفہ نے اپنی وزارت کے دیگر پروگراموں کے بارے میں بھی باتیں کیں۔ اس تقریب کے دوران وزارت کی کامیابیوں پر مبنی ایک مختصر فلم بھی دکھائی گئی ۔

مولانا آزاد نیشنل اکیڈمی فار اسکلز (ایم اے این اے ایس) کے ذریعہ ہنر مندی کے فروغ کے لیے دو مفاہمتی عرضداشت پر بھی دستخط کئے گئے ۔ ایم اے این اے ایس نے ایک مفاہمتی عرضداشت سابق کرکٹر جناب کے سری کانت کے ادارے اے اے ایڈو ٹیک (پرائیوٹ ) لمیٹیڈ کے ساتھ اور دوسری مفاہمتی عرضداشت مدھیہ پردیش مدرسہ بورڈ کے ساتھ دستخط کئے ۔

اس موقع پر چھ کتابوں کا بھی اجراء کیا گیا ۔ ان میں وزارت برائے اقلیتی امور کی دو برسوں (2014-16) کی پہل اور کامیابیاں ، ماڈل وقف قوانین 2016 اور ‘‘ہماری دھروہر’’ اسکیم کے تحت چار کتابیں شامل ہیں ۔ (‘‘ہماری دھروہر’’ اسکیم دائرۃ المعارف (ایک ادارہ جسے 1888میں قائم کیا گیا تھا )، عثمانیہ یونیورسٹی ، تلنگانہ کا پروجیکٹ ہے ۔ اس کے تحت ادویات، ریاضیات، ادب وغیرہ کے موضوع پر مغل عہد کے بیش قیمتی 240 دستاویزات کا عربی سے انگریزی میں ترجمہ ، ڈیجیٹل کاری اور از سر نو طباعت شامل ہے۔

ڈیجیٹل انڈیا کے تصور کو آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے ‘نئی اڑان پورٹل’ اور یم اے این اے ایس کے تربیتی مراکز کی میپنگ اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ ان کی آن لائن نگرانی اور بروقت تجزیہ کے جغرافیائی اطلاعاتی نظام (جی آئی ایس) کے لیے ایم اے این اے ایس ویب پورٹل کا اجراء کیا۔

وزیر موصوفہ نے ریموٹ ویڈیو لنک کے ذریعہ لیہ (لداخ) اور این سی آر خطے کے روایتی تعلیمی اداروں قائم ہنرمندی کے فروغ کے 10 نئے مراکزکا بھی افتتاح کیا ۔

ڈاکٹر نجمہ ہپت اللہ نے اقلیتی طبقوں کے ہونہار اور کامیاب نوجوانوں کو بھی مبارکباد دی ۔ سول سروسز امتحان 2016 میں کامیاب ہونے والے پانچ امیدواروں میں سے تین محترمہ گر لین کور، محترمہ یانگ چین بوٹیا اور شیخ انصار احمد اس تقریب میں موجود تھے ۔ انہوں نے اپنی وزارت کی مختلف اسکیموں کے تحت امتیازی کارکردگی کے حامل تربیت حاصل کرنے والے افراد/ مستفیدین کو مبارکباد پیش کی ۔ ان میں مراد آباد کی عرشی خاتون، بجنور کے جناب سیف الاسلام اور لدھیانہ کی محترمہ رنجیت کور اور جناب کرویندر سنگھ (ان سبھی کو سیکھو اور کماؤ اسکیم کے لیے ) اور کاشی پور (اتراکھنڈ) کی راشدہ انصاری اور ممبئی کے محترمہ عاصمہ شیخ قادر (این ایم ایف ڈی سی) شامل ہیں۔ کامیابی حاصل کرنے والے کچھ دیگر افراد کو بھی مبارکباد دی ۔ وگیان بھون میں فوٹو گرافس اور کرافٹ کی ایک نمائش بھی لگائی گئی ہے ۔

اس پروگرام میں وزراء ، سفارتکار اور مختلف طبقوں کی بہت سی معزز شخصیات کے علاوہ ہنر مندی کے فروغ کے پروجیکٹوں سے منسلک مشہور و معروف شراکت داروں کی بڑی تعداد اور وزارت کے افسران بھی موجود تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

خبرنامہ

PATANJALI CASE: سپریم کورٹ نے بابا رام دیو کی معافی قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

SOCIAL MEDIA نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بدھ (10 اپریل 2024) کو ادویات کے ...

سپریم کورٹ نے گمراہ کن اشتہارات پر پتنجلی آیوروید اور بابا رام دیو کی سرزنش کی۔

AMN / WEB DESK سپریم کورٹ نے گمراہ کن اشتہارات کے معاملے میں منگل ...

سپریم کورٹ نے ایم پی سنجے سنگھ کو ضمانت دی، ای ڈی نے مخالفت نہیں کی۔- sanjay singh

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کو دہلی ای ...

MARQUEE

Singapore: PM urges married Singaporean couples to have babies during year of Dragon

AMN / WEB DESK Prime Minister of Singapore Lee Hsien Loong has urged married Singaporean couples to have ba ...

Himachal Pradesh receives large number of tourists for Christmas and New Year celebrations

AMN / SHIMLA All the tourist places of Himachal Pradesh are witnessing large number of tourists for the Ch ...

Indonesia offers free entry visa to Indian travelers

AMN / WEB DESK In a bid to give further boost to its tourism industry and bring a multiplier effect on the ...

MEDIA

 Sheyphali Sharan Takes Charge as PDG of PIB

AMN Senior Information Service Officer Sheyphali B Sharan today took over the charge of Principal Director ...

Noted Journalist Zafar Agha Passes Away

Journos shocked over his demise AMN / NEW DELHI Noted journalist and and the Editor-in-Chief Nation ...

RELIGION

Mata Vaishno Devi Bhawan Decorated With Imported Flowers Ahead Of Navratri Festival

AMN In Jammu, ahead of the festivl of Navratri, Katra and Mata Vaishno Devi Bhawan is decorated with import ...

Holy Relics of Lord Buddha Return to India After Exposition in Thailand

AMN The holy relics of Lord Buddha and his disciples Arahant Sariputta and Arahant Maha Moggallana has ret ...

@Powered By: Logicsart