इंडियन आवाज़     07 Dec 2023 06:58:35      انڈین آواز

اس سال ادب کا نوبل انعام نہیں دیا جائے گا

سیکس اسکینڈل، اس سال ادب کا نوبل انعام نہیں دیا جائے گا

سویڈش اکیڈمی نے چار مئی بروز جمعہ  تصدیق کر دی ہے کہ اس برس ادب کا نوبل انعام نہیں دیا جائے گا بلکہ سن دو ہزار اٹھارہ میں اس معتبر انعام کا حقدار قرار دی The Nobel Prizeجانے والی شخصیت کو یہ ایوارڈ سن دو ہزار انیس میں دیا جائے گا۔

سویڈن کی نوبل پرائز اکیڈمی نے اس برس ادب کا نوبل انعام دینے کا عمل موخر کر دیا ہے۔ سیکس اسکینڈل کے باعث نوبل اکیڈمی کے متعدد ارکان کے استعفوں کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے، جب سویڈش اکیڈمی میں جنسی زیادتی کے اسکینڈل کی وجہ سے اس اکیڈمی کے متعدد ارکان کو اپنے عہدوں کو خیر باد کہنا پڑا ہے۔ اس وجہ سے اس اکیڈمی کی ساکھ بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

نوبل اکیڈمی کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق، ’’یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ موجودہ صورتحال میں لوگوں میں اکیڈمی کے اعتماد میں کمی ہو گئی ہے۔‘‘

اس گروپ کے مستقل سیکرٹری آندریاس السون نے کہا، ’’اس انعام کے اعلان سے قبل ہم یہ ضروری سمجھتے ہیں کہ عوام کا اعتماد بحال  کیا جائے اور اس کے لیے ہمیں کچھ وقت درکار ہو گا۔‘‘  سن 1943 کے بعد پہلی مرتبہ دو ہزار اٹھارہ میں اس معتبر انعام کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔

نوبل پرائز فاؤنڈیشن نے بھی اس برس کے لٹریچر پرائز کو مؤخر کرنے کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔ فاؤنڈیشن بورڈ کے صدر کارل ہنڈرک ہیلڈن کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اس بحران کی وجہ سے سویڈش اکیڈمی کی ساکھ کو بہت زیادہ نقصان ہوا ہے‘۔

گزشتہ برس نومبر میں سویڈش نیوز پیپرز نے ایسی اٹھارہ خواتین کی کہانیاں شائع کی تھیں، جنہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ اکیڈمی ممبر کاتارینا فروسٹینشن کے فرانسیسی شوہر ژاں کلاؤدے آرنو  نے انہیں جنسی زیادتی، جنسی حملوں یا ہراسیت کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

آرنو سویڈش ثقافتی حلقوں میں انتہائی زیادہ اثر ورسوخ رکھتے ہیں۔ آرنو پر یہ الزام بھی عائد کیا جا چکا ہے کہ انہوں نے ادب کا نوبل انعام حاصل کرنے والی شخصیات کے نام پہلے ہی لیک کر دیے تھے۔

اس بحران کے نتیجے میں اکیڈمی کے اٹھارہ ممبران نے یا تو استعفے دے دیے یا اکیڈمی سے دوری اختیار کر لی ہے۔ ان میں اکیڈمی کی پہلی خاتون سربراہ سارہ ڈینس بھی شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اکیڈمی ممبر کاتارینا فروسٹینشن بھی استعفیٰ دینے پر رضا مند ہو گئی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

MARQUEE

Govt launches National Best Tourism Village Competition & Best Rural Homestay Competition 2024

AMN / WEB DESK Union Tourism Ministry has launched National Best Tourism Village Competition and the Nation ...

Thailand announces visa-free entry for Indian citizens

Thailand is scrapping visas for scores of Indian tourists in order to rekindle the fire in its tourism sector. ...

World Tourism Day 2023: Govt Launches ‘Travel for LiFE’ Campaign

By Vinit Wahi On the occasion of World Tourism Day 2023 today, the Ministry of Tourism (Northern Region) u ...

MEDIA

International forum on ‘Role of Media in Inciting Hatred and Violence’ begins in Jeddah

JEDDAH The Secretary-General of the Muslim World League Sheikh Mohammed bin Abdulkarim Al-Issa on Sunday hi ...

Journalists felicitated on National Press Day at Press Club of India

Journalists will have to fight together against attacks on press freedom: Siddharth Varadarajan Staff R ...

SCIENCE / TECHNOLOGY

India and US to launch joint microwave remote sensing satellite (NISAR) for Earth observation

India and the US will launch the joint microwave remote sensing satellite for Earth observation in the coming ...

Vikram Sarabhai Space Research Center plays crucial role in field of space: Jitendra Singh

AMN / WEB DESK Union Minister of State Jitendra Singh said that Vikram Sarabhai Space Research Center( VSSC ...

@Powered By: Logicsart