اسرائیلی حکومت نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ سمندر کی جانب سے کسی ممکنہ حملے کو روکنے کے لیے انسداد میزائل نظام آئرن ڈوم کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ اسرائیلی نیوی کے کرنل ایریل شیر نے بتایا کہ سمندر سے تجرباتی راکٹ داغنے کو دفاعی میزائل نے کامیابی سے ناکارہ کر دیا تھا۔ کرنل شیر کے مطابق اسرائیلی انجینیئروں نے میزائل سسٹم کے سوفٹ ویر کو اپ گریڈ کرنے میں بھی کامیابی حاصل کی ہے۔ اسرائیل نے پہلے ہی غزہ پٹی کی جانب آئرن ڈوم اینٹی میزائل سسٹم نصب کر رکھا ہے اور اِس باعث انتہا پسندوں کے راکٹ اکثر اوقات ناکارہ کر دیے جاتے ہیں۔