پٹنہ:
یہ خبر انتہائی حزن و ملال کے ساتھ دی جاتی ہے کہ اجمیر درگاہ کمیٹی کے سابق چیرمین و بہار اقلیتی کمیشن کے سابق چیر مین پروفیسر سہیل احمد خاں کا آج طویل علالت کے بعد پارس ایچ ایم آر ائی اسپتال میں آج صبح لگ بھگ ساڑھے نو صبح انتقال ہوگیا۔یہ اطلاع جماعت اسلامی بہار کے امیر مقامی مولانا رضوان اصلاحی و جمعیت علماءبہار کے ناظم نشر و اشاعت انوارالہدیٰ نے مشترکہ طور پر دی ہے۔ پروفیسر سہیل احمد خان ادھر چار دنوں سے انتہائی نگہ داشت والی یونٹ میں وینٹیلیٹر پر تھے۔ انکا ملٹی آرگن فیلیور ہوچکا تھا۔ انکی عمر لگ بھگ ۵۷ سال تھی ۔ وہ پٹنہ ضلع کے کھجورار ، باڑھ میں پیدا ہوئے تھے ۔ وہیں انہوں نے اپنی تعلیم مکمل کی اور اے این کالج ،کالج باڑھ میں شعبہ اردو کے لکچرر بنے اسکے بعد انکا تبادلہ کالج آف کامرس ،پٹنہ میں ہوا جہاں سے وہ سبکدوش ہوئے ۔ وہ ملی و فلاحی کاموں میں بہت آگے رہتے ۔ مختلف دینی و ملی تنظیموں سے وابسطہ بھی رہے۔ جماعت اسلامی سے انکی گہری وابستگی رہی ۔ وہ راجد حکومت میں بہار اقلیتی کمیشن کے چار ٹرم چیر مین رہے ۔ دوران چیر مین شپ انہوں نے ملت کا زبردست کام کیا ۔ اور اقلیتی کمیشن کو ایک باوقار ادارہ بناکر عوام سے ایک مضبوط رشتہ کام کیا ۔ انکے ہی دور میں بہار اقلیتی کمیشن اور آدری نے مشترکہ طور پر بہار میں مسلمانوں کی تعلیمی، اقتصادی، سماجی حالت جاننے کیلئے ایک سروے بھی کرایا تھا حالانکہ وہ رپورٹ سرد خانہ کی نذر ہوئی مگر اسی کو بنیاد بناکر مرکز کی یو پی اے حکومت نے ٹھیک انہیں کی بنیاد پر مسلمانوں کے حالات جاننے کیلئے سچر کمیٹی بنائی ۔ بھاگلپور کے فساد کے دوران ملت کی داد رسی میں انکا اہم کردار رہا ۔ مدارس کے بچوں کو لال کارڈ مہیا کرایا۔ ریاست کی کئی قبرستانوں کو شرپسندوں سے آزاد بھی کرایا۔ مسلمانوں کے کاموں کو وہ بہت بڑی حکمت کے ساتھ انجام تک پہنچاتے۔ انکے پسماندگان میں دو بیٹا اور ایک بیٹی کے علاوہ انکی اہلیہ ہیں ۔ نماز جنازہ کل یعنی ۹۲ جنوری بروز سموار بوقت ۰۱ ( دس ) بجے دن مقامی انجمن اسلامیہ ہال، مرادپور، پٹنہ میں ہوگی اور پیرموہانی قبرستان،نزد کدم کنواں میں سپرد خاک ہونگے ۔
انکے انتقال کی خبر سنتے ہی انکے گھر ۲۴، ایم ائی جی کالونی ،نزد مانجھی پارک، پانی ٹنکی کے عقب میں ، ہنومان نگر میں لوگوں کا پہنچنا شروع ہوگیا ۔ یہ خبر پورے بہار میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ انکے انتقال سے قوم نے ایک سچا ہمدرد کھو دیا ۔
اظہار تعزیت کرنے والوں میں ڈاکٹر احمد عبد الحئی ، جمعیت علماءبہار کے ناظم اعلیٰ الحاج حسن احمد قادری، راشد نئیر، محمد نہال الدین، پروفیسر غلام غوث،الحاج انور احمد، جاوید محمود، باری اعظمی، سید محمد قمر اسمٰعیل، فہیم احمد ، افضل حسین ، رابطہ، ڈاکٹر نذیر احمد ، محمد انور، وارڈ کاﺅنسلر اسفر احمد ، الیاس خاں، فیضان احمد، نوشاد خان، کے نام قابل ذکر ہیں