Web Hosting
FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     20 Apr 2019 10:03:33      انڈین آواز
Ad

آئین ہماری زبان میں بنیادی تعلیم حاصل کرنے کا حق دیتا ہے: جسٹس سہیل اعجاز صدیقی

زبانیں مکالمے کے لیے ہوتی ہیں مجادلے کے لیے نہیں: پروفیسر اخترالواسع

قومی اردو کونسل کی چھٹی عالمی اردو کانفرنس کا اختتام

NCPUL

نئی دہلی:

زبانیں مکالمے کے لیے ہوتی ہیں مجادلے کے لیے نہیں۔ زبانوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ہے۔ مذہب کو زبانوں کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے اردو کو اسلام یا کسی بھی مذہب سے نہیں جوڑا جائے۔ اردو کے قاری آج مدارس کی بدولت موجود ہیں اور اردو اگر رابطے کی زبان ہے تو وہ ممبئی کی فلم اور تفریحی صنعت کی دین ہے۔یہ باتیں مولانا آزاد اردو یونیورسٹی جودھ پور کے صدر پروفیسر اخترالواسع نے قومی اردو کونسل کی چھٹی عالمی اردو کانفرنس کے اختتامی اجلاس میں کہیں۔ انھوں نے عالمی اردو کانفرنس کو ایک بے حد کامیاب کانفرنس بتایا اور کہا کہ یہاں موجود ہر شخص شیخ عقیل کا قتیل بن کر جارہا ہے۔اس کانفرنس میں اردو کے حقیقی مسائل اور ان کے حل پر گفتگو کی گئی۔ انھوں نے تین روزہ عالمی اردو کانفرنس کی قرار داد بھی پیش کی۔
اس سے قبل چھٹی عالمی اردو کانفرنس کے تیسرے دن کا پہلا اجلاس ’ذرائع ابلاغ اور اردو ‘ کے موضوع پر منعقد ہوا جس کی صدارت اے جے کے ماس کمیونی کیشن، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق ڈائرکٹر پروفیسر افتخار احمدنے کی۔ اس سیشن میں مرزا عبدالباقی بیگ، صابر گودڑ، پروفیسر مرنال چٹرجی، عبدالسمیع بوبیرے اورپروفیسر غیاث الرحمن سید نے مقالے پڑھے۔ جلسے کی صدارت کرتے ہوئے پروفیسر افتخار احمد نے مقالوں پر اظہار خیال کیا اور ذرائع ابلاع میں اردو کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر مرنال چٹرجی نے اپنے مقالے میں کہا کہ اردو مذہبی زبان ہرگز نہیں ہے۔ اس سیشن کی نظامت روزنامہ ’انقلاب‘ کے بیورو چیف ڈاکٹر ممتاز عالم رضوی نے کی۔
کانفرنس کا ساتواں اجلاس ’آئین اور دوسرے قوانین میں اردو کا مقام‘ کے موضوع پر ہوا جس کی صدارت جسٹس سہیل اعجاز صدیقی نے کی۔ اس میں پروفیسر شبیر احمد، ڈاکٹر محسن بھٹ، پروفیسر نزہت پروین، جناب خواجہ عبدالمنتقم نے مقالے پڑھے۔ صدارتی خطاب کرتے ہوئے جسٹس سہیل اعجاز صدیقی نے کہا کہ زبانوں کا کوئی ملک نہیں ہوتا۔ سرکار کی ذمے داری ہے کہ وہ شہریوں کو بنیادی حقوق فراہم کرنے کی کوشش کرے۔ انھوں نے بتایا کہ ہندوستان کے آئین میں اردو زبان کو اختیار کرنے کا بنیادی حق دیا گیا ہے۔انھوں نے آرٹیکل 29 اور 30 کا حوالہ دیتے ہوئے مادری زبان اور بنیادی تعلیم کے متعلق تفصیلی گفتگو کی اور بتایا کہ آئین ہماری زبان میں بنیادی تعلیم حاصل کرنے کا حق دیتا ہے۔ اس سیشن کی نظامت کے فرائض معروف صحافی جناب تحسین منور نے بحسن و خوبی انجام دیے۔
اختتامی جلسے کی صدارت پروفیسر اختر الواسع نے کی۔ اس سیش میں قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے عالمی اردو کانفرنس کے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ یہاں بے حد تحقیقی مقالے پڑھے گئے اور ملک کی مختلف یونیورسٹیوں سے تقریباً 60 ریسرچ اسکالر نے بھی شرکت کی۔ انھوں نے مقالے بھی لکھے۔ ہم ان سبھی مقالوں کو کانفرنس کے مقالو ں پر مبنی کتاب میں شامل کریں گے۔ انھو ں نے سبھی حاضرین اور قومی اردو کونسل کے تمام اسٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا۔ سہ روزہ کانفرنس میں دہلی کی مختلف یونیورسٹیوں کے اساتذہ، طلبا کے ساتھ ساتھ اردو شیدائیوں کی بڑی تعداد موجود رہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Ad
Ad

ELECTIONS

Electioneering at its peak for 3rd phase of LS polls

AGENCIES Leaders across political spectrum holding rallies and roadshows for the third phase of Lok Sabha ele ...

66% polling in 2nd phase of Lok Sabha elections

  AMN Sixty-six per cent polling has been recorded for the second phase of Lok Sabha elections. Nin ...

Stage set for 2nd phase of Lok Sabha polls

  Correspondents / WEB DESK The election commission has completed all arrangements for the second phase ...

Ad

SPORTS

International Hockey Federation imposes fine on Pakistan

The International Hockey Federation (FIH) has imposed a hefty fine of one lakh seventy-six thousand Euros on P ...

Bajrang regains top spot in world wrestling rankings

India's Bajrang Punia has regained the world number one spot in the men's 65-kilogram freestyle category ranki ...

Djokovis and Nadal enter into Monte Carlo Masters quarter-finals

top seed Novak Djokovic and 11-time champion Rafael Nadal enter into the Monte Carlo Masters quarter-finals la ...

Ad

MARQUEE

116-year-old Japanese woman is oldest person in world

  AMN A 116-year-old Japanese woman has been honoured as the world's oldest living person by Guinness ...

Centre approves Metro Rail Project for City of Taj Mahal, Agra

6 Elevated and 7 Underground Stations along 14 KmTaj East Gate corridor 14 Stations all elevated along 15.40 ...

CINEMA /TV/ ART

Priyanka Chopra is among world powerful women

AGENCIES   Bollywood actress Priyanka Chopra Jonas has joined international celebrities including Opr ...

Documentary on Menstruation stigma ‘Period’ wins Oscar

  WEB DESK A Netflix documentary Period. End of sentence, on the menstruation taboo in rural India has ...

Ad

ART & CULTURE

Noted Urdu writer Jamil Jalibi is no more

  Author of the seminal history of Urdu literature, editor of one and founder of another eminent literar ...

Telugu poet K Siva Reddy selected for prestigious Saraswati Samman

  AMN Noted Telugu poet K Siva Reddy has been selected for the prestigious Saraswati Samman, 2018 for h ...

@Powered By: Logicsart