امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی حصے کے شہر سان ڈیگو میں رواں برس کے صدارتی الیکشن میں ری پبلکن پارٹی کے ممکنہ امیدوار کی انتخابی ریلی میں ٹرمپ مخالف نعرہ بازی شروع ہونے کے بعد بدنظمی اور ہاتھا پائی دیکھی گئی۔ پرامن ریلی مظاہرے کی شکل اختیار کر گئی اور لوگوں نے پولیس پر خالی بوتلیں پھینکنا شروع کر دیں۔ پولیس کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم اٹھارہ افراد کے زخمی ہونے کا بتایا گیا ہے۔ تین افراد کو حراست میں بھی لےلیا گیا۔ پولیس نے اِس پرامن ریلی کو اُس وقت غیرقانونی قرار دے دیا جب لوگ مشتعل اور بےقابو ہونے لگے تھے۔