FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     29 Mar 2024 10:16:50      انڈین آواز

پرائیویسی شہریوں کا بنیادی حق ہے: سپریم کورٹ

sc

AMN  / نیی دہلی
سپریم کورٹ نے اپنے ایک اہم فیصلے میں کہا ہے کہ پرائیویسی یعنی ‘نجی معلومات کو پوشیدہ رکھا جانا شہریوں کا ایک بنیادی حق ہے۔نو ججوں پر مشتمل سپریم کورٹ کے بنیچ نے اپنے متفقہ فیصلے میں کہا ہے کہ پرائیویسی کا حق بھی آئین کی دفعہ 21 کا ایک بنیادی حصہ ہے جو زندگی اور آزادی کا ضامن ہے۔’

تاہم عدالت کا یہ بھی کہنا ہے کہ پرائیویسی کی حد مقرر کی جا سکتی ہے۔ جب حکومت نے بائیومیٹرک شناختی کارڈ آدھار (جو فرد کی آنکھ کی تفصیلات اور انگلیوں کے نشانات پر مشتمل ہے) کو بیشتر سہولیات سے مربوط کرنے کا فیصلہ کیا اور بعض فلاحی سکیموں تک رسائی کے لیے اسے لازم کر دیا تب پرائیویسی سے متعلق بحث تیز ہوئی اور یہ معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچا۔
سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل پرشانت بھوشن نے فیصلے کے بعد میڈیا سے بات چيت میں کہا کہ حکومت نے سماجی فلاح کی سکیموں سے فائدہ اٹھانے کے لیے جو نیا قانون بنایا ہے اس کے تحت بائیومیٹرک شناختی کارڈ یعنی ‘آدھار’ کو لنک کرنا لازمی کر دیا گيا ہے اور اس فیصلے کے بعد اب اس پر بھی غور کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت ریلوے، ہوائی جہاز کے ٹکٹوں کی خرید و فروخت اور دوسری چیزوں کے لیے آدھار کو لازمی بناتی ہے تو اس کے خلاف بھی آواز بلند کی جائےگی۔ عدالت کے فیصلے سے حکومت کی جانب سے آدھار کارڈ جو کی سکیم تیار کی گئی ہے وہ بھی متاثر ہوسکتی ہے.اس سے قبل جولائی میں اس کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کہ تھا کہ پرائیویسی کوئی مطلق بنیادی حق نہیں ہے اور اس پر کچھ حد تک منطقی وجوہات کی بنیاد پر پابندی لگائی جاسکتی ہے۔
مرکزی حکومت کے وکیلوں نے عدالت میں جو موقف اپنایا تھا اس سے پرائیویسی پر کئی طرح کے سوالات کھڑے ہوئے تھے۔
حکومت کی منطق یہ تھی کہ اس کے بارے میں کبھی بھی عدالت نے کوئی فیصلہ نہیں کیا اور آئین میں بھی اس بارے میں کوئی وضاحت درج نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

خبرنامہ

رحمانی 30  کا داخلہ امتحان 30 اور 31 مارچ  2024 کو ہوگا۔

سینٹرز اور انٹرینس کی تفصیلات طلبا و طالبات کو ای میل، ایس ای ...

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان انتقال کرگئے۔

سابق سفارت کار مصنف اور دو بار پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ...

روس: کنسرٹ ہال دہشت گردانہ حملے میں مرنے والوں کی تعداد 133 ہو گئی۔

© Russian Investigative Committee/TASS دہشت گردوں کے حملے میں زخمی 104 بالغ او ...

MARQUEE

Singapore: PM urges married Singaporean couples to have babies during year of Dragon

AMN / WEB DESK Prime Minister of Singapore Lee Hsien Loong has urged married Singaporean couples to have ba ...

Himachal Pradesh receives large number of tourists for Christmas and New Year celebrations

AMN / SHIMLA All the tourist places of Himachal Pradesh are witnessing large number of tourists for the Ch ...

Indonesia offers free entry visa to Indian travelers

AMN / WEB DESK In a bid to give further boost to its tourism industry and bring a multiplier effect on the ...

MEDIA

Noted Journalist Zafar Agha Passes Away

Journos shocked over his demise AMN / NEW DELHI Noted journalist and and the Editor-in-Chief Nation ...

MeitY notifies PIB fact check unit as fact checker of Central Government

AMN Ministry of Electronics and Information Technology (MeitY) had updated the Information Technology (Int ...

@Powered By: Logicsart