FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     26 Apr 2024 12:33:10      انڈین آواز

پاکستان کو بھارت کے اندرونی معاملات میں رائے زنی کا کوئی حق نہیں:نئی دہلی

(Last Updated On: 21/05/2016)

AMN

MEA swarupنئی دہلی//پورے جموں وکشمیر کو ایک بار پھر بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیتے ہوئے نئی دہلی نے ہندوارہ واقعہ کو لیکر پاکستانی وزارت خارجہ کے تبصرے پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان عالمی دہشت گردی کا مرکز ہے ، اسے بھارت کے اندرونی معاملات کے بارے میں رائے زنی کا کوئی حق نہیں ہے اور نہ ہی بھارت کوپاکستان کے کسی لیکچر کی کوئی ضرورت ہے۔

نئی دلی میں نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کے دوران وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے کئی اہم معاملات پر حکومت ہند کا موقف بیان کیا۔جب ان سے وادی کشمیر کے ہندوارہ علاقے میں گزشتہ ماہ پیش آئے واقعہ اور اس کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے بارے میں پاکستانی وزارت خارجہ کے ریمارکس کے بارے میں پوچھا گیا، تو انہوں نے اس پرسخت رد عمل ظاہر کیا۔ترجمان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی دہشت گردی کا مرکز ہے اور بھارت کے اندرونی معاملات پر تبصرہ کرنے کا اسلام آباد کو کوئی حق نہیں۔اس ضمن میں ان کا مزید کہنا تھا”ہمیں تیسرے فریق کے کسی لیکچر کی کوئی ضرورت نہیں ، کم سے کم پاکستان کی طرف سے نہیں،

اسے اپنی صورتحال کی فکر کرنی چاہئے، عالمی دہشت گردی کا مرکز ہونے کے ناطے پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں مذہبی اقلیتوں کے ساتھ زیادتیاں کی جارہی ہیں“۔وکاس روپ نے بتایا کہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے جہاں اس طرح کے مسائل سے نمٹنے کےلئے ایک لائحہ عمل موجود ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا”جموں کشمیر کی پوری ریاست بھارت کا اٹوٹ انگ ہے ، پاکستان کو ان اندرونی معاملات پر رائے زنی کا کوئی حق نہیں جن کا تعلق جموں کشمیر اور بھارت سے ہے“۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی اور زیادہ تر اس کے اپنے مفاد میں اس ”بد قسمت حقیقت “(دہشت گردی) کا ازالہ کرنا چاہئے۔

ترجمان نے مزیدکہا کہ بھارت اس بات سے آگاہ ہے کہ چین پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کیا کیا سرگرمیاں انجام دے رہا ہے؟انہوں نے کہا کہ نئی دلّی نے پہلے ہی پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں چینی فوج کی موجودگی اور اس کی طرف سے مختلف پروجیکٹوں پر جاری ترقےاتی کام پر تشویش ظاہر کی ہے اور بیجنگ کے ساتھ یہ معاملہ اٹھاےا گیا ہے ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بیجنگ کو مطلع کیا گےا ہے کہ وہ فوری طور پر ان ترقےاتی پروجیکٹوں پر تعمیراتی کام بند کرے اور نئی دلّی کے خدشات اور تحفظات کو دور کرنے کی کوشش کرے ۔وکاس سوروپ کا کہنا تھا”پاکستانی کشمیر میں چینی سرگرمیوں کا مسئلہ چینی حکام کے ساتھ اٹھایا گیا ہے جس میں اعلیٰ سطح بھی شامل ہے“۔انہوں نے کہا کہ نئی دلّی نے اگر چہ پہلے ہی بیجنگ پر یہ بات واضح کر دی ہے کہ وہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میںاپنی سرگرمیوںپر فوری طور پر روک لگائے ۔ان کا کہنا تھا کہ چینی فوج کی موجودگی اگر چہ بھارت کیلئے باعث تشویش ہے لیکن بھارت بھی صورتحال پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے ۔وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا”جموں کشمیر بھارت کا ایک اٹوٹ حصہ ہے ، لہٰذا ہم نے ان سے کہہ دیا کہ ہے یہ سرگرمیاں روک دی جائیں“۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

خبرنامہ

2024 اور 2025 میں ایشیا ئی معیشت بہتر رہنے کی امید

عندلیب اختر — ایشیا اور بحرالکاہل میں ترقی پذیر معیشتوں می ...

تعلیمی بہتری کے لیے 2024 کو فیصلہ کن سال بنائیں:اقوام متحدہ

اے ایم ایناقوام متحدہ کی نائب سیکرٹری جنرل امینہ جے محمد نے ت ...

NCS پورٹل پر ملازمتیں کیسے تلاش کریں، نئی مہارتیں کیسے سیکھیں؟

این سی ایس، یعنی نیشنل کیرئیر سروس، حکومت ہند کی طرف سے شروع ...

MARQUEE

Singapore: PM urges married Singaporean couples to have babies during year of Dragon

AMN / WEB DESK Prime Minister of Singapore Lee Hsien Loong has urged married Singaporean couples to have ba ...

Himachal Pradesh receives large number of tourists for Christmas and New Year celebrations

AMN / SHIMLA All the tourist places of Himachal Pradesh are witnessing large number of tourists for the Ch ...

Indonesia offers free entry visa to Indian travelers

AMN / WEB DESK In a bid to give further boost to its tourism industry and bring a multiplier effect on the ...

MEDIA

Tamil Nadu CM Stalin attacks BJP over ‘saffron’ Doordarshan logo

AMN DMK Chief and Tamil Nadu chief minister MK Stalin on Sunday slammed the Bharatiya Janata Party (BJP) f ...

 Sheyphali Sharan Takes Charge as PDG of PIB

AMN Senior Information Service Officer Sheyphali B Sharan today took over the charge of Principal Director ...

RELIGION

President, Vice President & PM Greet people on Occasion of Mahavir Jayanti

21st April 2024 is the Janma Kalyanak of Bhagwan Mahavir Swami, and the government is commemorating the occasi ...

Mata Vaishno Devi Bhawan Decorated With Imported Flowers Ahead Of Navratri Festival

AMN In Jammu, ahead of the festivl of Navratri, Katra and Mata Vaishno Devi Bhawan is decorated with import ...

@Powered By: Logicsart