FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     29 Mar 2024 11:53:56      انڈین آواز

’شرپسند عناصر‘نے خشوگی کو قتل کیا:سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر

Jamal Khashoggi

ریاض،

سعودی عر ب نے اپنے شہری اور واشنگٹن پوسٹ کے لئے لکھنے والے کالم نگار جمال خشوگی کی گمشدگی کے بارے میں تیسری مرتبہ اپنے بیان کو بدلتے ہوئے پیر کے دن کہا کہ ‘شرپسند عناصر’ نے صحافی کو قتل کردیا اور یہ بہت بڑی غلطی ہے ۔سعودی عرب نے جمعہ کو پہلی مرتبہ اعتراف کیا تھا کہ تفتیش کے دوران ہوئے جھگڑے میں خشوگی مارے گئے اور اس سے پہلے وہ اس بات پر مصر تھا کہ صحافی اس کے قونصلیٹ سے باہر جاچکے تھے ۔وزیرخارجہ عادل الجبیر نے فاکس نیوز کوبتایا کہ مسٹر خشوگی کا قتل ‘ بہت بڑی غلطی’ ہے ۔ انہوںنے اس بات سے واضح طور سے انکار کردیا کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے صحافی کو قتل کرنے کا حکم دیا تھا۔ سعودی عرب نے پہلی مرتبہ اعتراف کیا ہے کہ صحافی کو قتل کیا گیا ہے اور وہ اسے بڑی بھول مانتے ہیں۔ اس نے مسٹر خاشقجی کے قتل کی شفاف اور غیرجانبدار جانچ اور ملزموں کو مناسب سزا دیئے جانے کے اپنے عزم کا اظہار کیا۔مسٹر جبیر نے کہا کہ ”ہم ہر پہلو سے جانچ کرنے اور قصورواروں کو سزا دینے کے لئے پرعزم ہیں۔ قاتلوں نے سازش کے تحت صحافی کو قتل کیا۔ یقینا یہ بہت بڑی بھول ہے اور قتل کو چھپائے رکھنے کی کوشش اور بھی بڑی غلطی ہے ۔”انہوں نے کہا کہ ”صحافی کی لاش کے بارے میں ہمیں علم نہیں ہے ۔ ولیعہد نے صحافی کے قتل کا حکم نہیں دیا تھا۔ یہاں تک کہ خفیہ ادارے کے اعلی عہدیدار کو بھی اس کی اطلاع نہیں تھی۔”سعودی عرب نے بالآخر جمعہ کو ایک بیان جاری کرکے مسٹر خاشقجی کے قتل کی اطلاع دی۔ اس نے کہا کہ قونصلیٹ میں تفتیش کے دوران ہوئے جھگڑے میں وہ مارے گئے ۔ اس معاملے میں 18 شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ سعودی پریس ایجنسی نے بتایا کہ ولی عہد نے اتوار کو مسٹر خاشقجی کے بیٹے صالح خاشقجی کو والد کی موت پر اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ مسٹر خاشقجی 2 اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں واقع قونصلیٹ جانے کے بعد سے لاپتہ تھے ۔ وہ ترکی کی اپنی منگیتر ہیٹس سینگج سے شادی کے لئے طلاق سے متعلق ضروری کاغذات حاصل کرنے کے لئے قونصلیٹ گئے تھے ۔ہیٹس بھی ان کے ساتھ قونصلیٹ گئی تھی اور وہ باہر کئی گھنٹوں تک ان کا انتظار کرتی رہی۔ منگیتر کی وجہ سے سے مسٹر خاشقجی کے لاپتہ ہونے کی بات دنیا کے سامنے آئی۔ ہیٹس کو 24 گھنٹے سیکورٹی فراہم کی جارہی ہے ۔ترکی شروع سے ہی کہہ رہا تھا کہ قونصلیٹ میں مسٹر خاشقجی کو قتل کردیا گیا ہے ۔اس نے اس معاملے میں پختہ ثبوت ہونے کا دعوی بھی کیا تھا۔ صحافی کے قتل کی دنیا بھر میں زبردست مذمت کی جارہی ہے اور سعودی عرب مسلسل گھرتا جارہا ہے ۔مسٹر صالح سعودی عرب میں ہی رہتے ہیں اور انہیں ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے ۔ مسٹر خاشقجی امریکہ میں خوداختیاری جلاوطنی کی زندگی گذاررہے تھے ۔ ان کے بیٹے کو ان سے ملنے کے لئے امریکہ جانے نہیں دیا گیا تھا۔سعودی عرب کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک نیوز ایجنسی کو کل بتایا تھا کہ مسٹر خاشقجی کی لاش کو بورے میں بند کرکے مقامی شخص کو دے دیا گیااور وہ شخص مسٹر خاشقجی کے کپڑے پہن کر قونصلیٹ سے باہر نکل گیا۔ اسی بنیاد پر سعودی عرب اس بات پر مصر تھا کہ مسٹر خاشقجی قونصلیٹ سے باہر نکل گئے تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

خبرنامہ

رحمانی 30  کا داخلہ امتحان 30 اور 31 مارچ  2024 کو ہوگا۔

سینٹرز اور انٹرینس کی تفصیلات طلبا و طالبات کو ای میل، ایس ای ...

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان انتقال کرگئے۔

سابق سفارت کار مصنف اور دو بار پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ...

روس: کنسرٹ ہال دہشت گردانہ حملے میں مرنے والوں کی تعداد 133 ہو گئی۔

© Russian Investigative Committee/TASS دہشت گردوں کے حملے میں زخمی 104 بالغ او ...

MARQUEE

Singapore: PM urges married Singaporean couples to have babies during year of Dragon

AMN / WEB DESK Prime Minister of Singapore Lee Hsien Loong has urged married Singaporean couples to have ba ...

Himachal Pradesh receives large number of tourists for Christmas and New Year celebrations

AMN / SHIMLA All the tourist places of Himachal Pradesh are witnessing large number of tourists for the Ch ...

Indonesia offers free entry visa to Indian travelers

AMN / WEB DESK In a bid to give further boost to its tourism industry and bring a multiplier effect on the ...

MEDIA

Noted Journalist Zafar Agha Passes Away

Journos shocked over his demise AMN / NEW DELHI Noted journalist and and the Editor-in-Chief Nation ...

MeitY notifies PIB fact check unit as fact checker of Central Government

AMN Ministry of Electronics and Information Technology (MeitY) had updated the Information Technology (Int ...

@Powered By: Logicsart