FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     19 Apr 2024 10:36:14      انڈین آواز

ایران : ملٹری پریڈ کے دوران دہشت گردانہ حملے میں ٢٩ افراد ہلاک

(Last Updated On: 22/09/2018)

حملے میں امریکی حمایت یافتہ عرب ریاستیں ملوث ہیں، خامنائی

Iran terror Attack IRNA

WEB DESK

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی نے شہر اہواز میں فوجی پریڈ پر ہوئے حملے کا الزام امریکی حمایت یافتہ عرب ریاستوں پر عائد کیا ہے۔ خامنائی نے ملکی سیکیورٹی افواج کو حکم دیا ہے کہ وہ اس حملے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانےکے لیے بھر پور کارروائی کریں۔ ہفتے کو کیے گئے اس حملے میں پاسداران انقلاب کے بارہ سپاہیوں سمیت کل ٢٩ افراد ہلاک ہوئے جبکہ ساٹھ افراد زخمی ہیں۔ فوجی پریڈ پر حملے کے تناظر میں ایرانی صدر حسن روحانی نے بھی شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ ایران پر اس حملے کے نتائج سنگین ہوں گے۔

حملے کی ذمہ داری جہادی گروپ اسلامک اسٹیٹ نے قبول کر لی

ایرانی شہر اہواز میں ہفتے کے دن فوجی پریڈ پر حملے کی ذمہ داری جہادی گروپ اسلامک اسٹیٹ نے قبول کر لی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے اس کارروائی کا الزام ’غیر ملکی عناصر‘ پر عائد کیا تھا۔ اس حملے میں انتیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایرانی حکام کے مطابق ہلاک شدگان میں سے نصف کا تعلق ایرانی ریوولوشنری گارڈز سے تھا۔ بتایا گیا ہے کہ چار مسلح حملہ آوروں نے یہ کارروائی اس وقت کی، جب فوجی پریڈ کر رہے تھے۔ ادھر روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کی خاطر تہران حکومت کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔ داعش نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول کر لی ہے تاہم اس دعویٰ کی صداقت کا علم نہیں ہو سکا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

خبرنامہ

یونین پبلک سروس کمیشن نے سول سروسز امتحان 2023 کے حتمی نتائج کا اعلان کیا

،لکھنؤ کے آدتیہ سریواستو ٹاپر رہے۔ سول سروسز امتحان ...

اس انتخابی موسم میں مایاوتی، اویسی ووٹروں کے نشانے پر

ویسے تو دیکھنے میں اویسی بی جے پی اور اس کی اعلیٰ قیادت بشمول ...

MARQUEE

Singapore: PM urges married Singaporean couples to have babies during year of Dragon

AMN / WEB DESK Prime Minister of Singapore Lee Hsien Loong has urged married Singaporean couples to have ba ...

Himachal Pradesh receives large number of tourists for Christmas and New Year celebrations

AMN / SHIMLA All the tourist places of Himachal Pradesh are witnessing large number of tourists for the Ch ...

Indonesia offers free entry visa to Indian travelers

AMN / WEB DESK In a bid to give further boost to its tourism industry and bring a multiplier effect on the ...

MEDIA

 Sheyphali Sharan Takes Charge as PDG of PIB

AMN Senior Information Service Officer Sheyphali B Sharan today took over the charge of Principal Director ...

Noted Journalist Zafar Agha Passes Away

Journos shocked over his demise AMN / NEW DELHI Noted journalist and and the Editor-in-Chief Nation ...

RELIGION

Mata Vaishno Devi Bhawan Decorated With Imported Flowers Ahead Of Navratri Festival

AMN In Jammu, ahead of the festivl of Navratri, Katra and Mata Vaishno Devi Bhawan is decorated with import ...

Holy Relics of Lord Buddha Return to India After Exposition in Thailand

AMN The holy relics of Lord Buddha and his disciples Arahant Sariputta and Arahant Maha Moggallana has ret ...

@Powered By: Logicsart