FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     17 Apr 2024 01:00:39      انڈین آواز

ایران اور چین، باہمی تجارت 600 بلین تک پہنچانے پر متفق

(Last Updated On: 24/01/2016)

چينی اور ايرانی اعلیٰ قيادت نے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو وسعت دينے اور آئندہ دس برس ميں باہمی تجارت کو 600 بلين ڈالر تک پہنچانے پر اتفاق کر ليا ہے۔ يہ پيش رفت چينی صدر شی جن پنگ کے دورہ تہران کے موقع پر ہوئی ہے۔

چین کے صدر شی جِن پنگ سعودی عرب اور مصر کا دورہ مکمل کرنے کے بعد آج ہفتہ 23 جنوری کو ایرانی دارالحکومت تہران پہنچے۔ شی جن پنگ نے اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے ملاقات کی۔ اِس ملاقات میں جوہری ڈیل کے مؤثر ہونے پر امریکی اور مغربی اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کے تناظر میں چین اور ایران کے درمیان مستقبل کے معاشی تعلقات پر توجہ دی گئی۔
ملاقات کے بعد ايرانی صدر حسن روحانی نے چينی صدر شی جن پنگ کے ہمراہ ايک مشترکہ پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتايا، ’’ايران اور چين اس بات پر

متفق ہيں کہ آئندہ دس سالوں ميں دونوں ممالک کے درميان باہمی تجارت کے حجم کو چھ سو بلين ڈالر تک پہنچايا جائے گا۔‘‘ دونوں صدور کی پريس کانفرنس ايرانی ٹيلی وژن پر براہ راست نشر کی گئی۔ روحانی کا اس موقع پر مزید کہنا تھا، ’’ایران اور چین نے اسٹریٹیجک تعلقات کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا ہے۔‘‘
چین کی سرکاری نیوز ایجنسی شنہوا کے مطابق شی جن پنگ کا کہنا تھا، ’’چین اور ایران کے تعلقات بین الاقوامی منظر نامے کے نشیب و فراز کی کسوٹی پر پورے اترے ہیں۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ بیجنگ حکومت ایران کے ساتھ پائیدار تعلقات کی بنیاد پر دو طرفہ رابطوں کو بہتر بنانا چاہتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

خبرنامہ

یونین پبلک سروس کمیشن نے سول سروسز امتحان 2023 کے حتمی نتائج کا اعلان کیا

،لکھنؤ کے آدتیہ سریواستو ٹاپر رہے۔ سول سروسز امتحان ...

اس انتخابی موسم میں مایاوتی، اویسی ووٹروں کے نشانے پر

ویسے تو دیکھنے میں اویسی بی جے پی اور اس کی اعلیٰ قیادت بشمول ...

MARQUEE

Singapore: PM urges married Singaporean couples to have babies during year of Dragon

AMN / WEB DESK Prime Minister of Singapore Lee Hsien Loong has urged married Singaporean couples to have ba ...

Himachal Pradesh receives large number of tourists for Christmas and New Year celebrations

AMN / SHIMLA All the tourist places of Himachal Pradesh are witnessing large number of tourists for the Ch ...

Indonesia offers free entry visa to Indian travelers

AMN / WEB DESK In a bid to give further boost to its tourism industry and bring a multiplier effect on the ...

MEDIA

 Sheyphali Sharan Takes Charge as PDG of PIB

AMN Senior Information Service Officer Sheyphali B Sharan today took over the charge of Principal Director ...

Noted Journalist Zafar Agha Passes Away

Journos shocked over his demise AMN / NEW DELHI Noted journalist and and the Editor-in-Chief Nation ...

RELIGION

Mata Vaishno Devi Bhawan Decorated With Imported Flowers Ahead Of Navratri Festival

AMN In Jammu, ahead of the festivl of Navratri, Katra and Mata Vaishno Devi Bhawan is decorated with import ...

Holy Relics of Lord Buddha Return to India After Exposition in Thailand

AMN The holy relics of Lord Buddha and his disciples Arahant Sariputta and Arahant Maha Moggallana has ret ...

@Powered By: Logicsart