FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     20 Apr 2024 04:44:42      انڈین آواز

اسرائیل اشتعال انگیزی کر رہا ہے، او آئی سی ​

(Last Updated On: 03/08/2017)

AMN

مسلم ملکوں کی تنظیم آو آئی سی کا ایک غیر معمولی اجلاس یکم اگست کو ترک شہر استنبول میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں خاص طور پر فلسطین اور اسرائیل کے تنازعے کی تازہ ترین صورت حال پر غور کیا گیا۔

تنظیم برائے اسلامک تعاون (OIC) کے استنبول میں منعقدہ غیر معمولی اجلاس میں رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ نے مشرقی یروشلم کے تنازعے پر غور کیا۔ اس اجلاس میں شریک وزراء خارجہ نے اتفاق کیا کہ مشرقی یروشلم میں اسرائیل کے اشتعال انگیز اقدامات سے فلسطینی ماشتعل ہو رہے ہیں اور اسی باعث وہاں مسلسل کشیدگی موجود ہے۔

فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کانفرنس میں بتایا کہ مسجد الاقصیٰ کے داخلی دروازے سے میٹل ڈیٹیکٹر ہٹائے جانے کے معاملے کو آزادی کے حصول میں ایک چھوٹی سے کامیابی قرار دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو پر الزام عائد کیا کہ وہ فلسطینیوں کے مسجد میں نماز ادا کرنے کے معاہدے کو تبدیل کرنے کی کوششوں میں ہیں۔

​​المالکی کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیتن یاہو ایک مرتبہ پھر موجودہ صورت میں تبدیلی پیدا کرنے کی کوشش کریں گے اور اُن کی اگلی کوشش میٹل ڈیٹیٹکر کی تنصیب سے زیادہ خطرناک ہو سکتی ہے۔
ترکی کی میزبانی میں ہونے والے اس غیرمعمولی اجلاس میں مشرقٍ وسطیٰ کے تنازعے کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کرتے ہوئے مستقبل کی صورت حال پر بھی غور کیا گیا۔ مسلمان ملکوں کی تنظیم کا موجودہ صدر ملک بھی ترکی ہے اور یہ اجلاس اُس نے اپنے منصب کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے طلب کیا تھا۔

اس اجلاس میں خلیج فارس کے تنازعے کی شکار ریاستوں کے وزرائے خارجہ بھی شریک ہوئے۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف میٹنگ میں موجود تھے تو اُن کے سعودی ہم منصب عادل الجبیر بھی کانفرنس ہال میں براجمان تھے۔

یہ امر اہم ہے کہ یروشلم میں واقع مسجد الاقصیٰ کے قریب کی جانے والی فائرنگ سے دو اسرائیلی پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی حکومت نے مسجد میں داخلے کے مقام پر میٹل ڈیٹیکٹر نصب کر دیے تھے۔ اس سکیورٹی اقدام پر فلسطینیوں نے ناراض ہو کر مظاہرے شروع کر دیے، جو پرتشدد ہوتے چلے گئے۔ ان میں کم از کم پانچ فلسطینی مارے گئے تھے۔ اسرائیل نے جمعرات ستائیس جولائی کو میٹل ڈیٹیکٹر ہٹا دیے تھے۔ تب تقریباً دو ہفتوں کے بعد ہزاروں فلسطینی مسلمانوں نے مسجد الاقصیٰ میں عصر کی نماز ادا کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

خبرنامہ

ایران اسرائیل تناؤ: یو این قیادت کا انتقامی اقدامات سے پرہیز کا مطالبہ

UN Photo/Loey Felipe سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے عالمی برادری س ...

یونین پبلک سروس کمیشن نے سول سروسز امتحان 2023 کے حتمی نتائج کا اعلان کیا

،لکھنؤ کے آدتیہ سریواستو ٹاپر رہے۔ سول سروسز امتحان ...

اس انتخابی موسم میں مایاوتی، اویسی ووٹروں کے نشانے پر

ویسے تو دیکھنے میں اویسی بی جے پی اور اس کی اعلیٰ قیادت بشمول ...

MARQUEE

Singapore: PM urges married Singaporean couples to have babies during year of Dragon

AMN / WEB DESK Prime Minister of Singapore Lee Hsien Loong has urged married Singaporean couples to have ba ...

Himachal Pradesh receives large number of tourists for Christmas and New Year celebrations

AMN / SHIMLA All the tourist places of Himachal Pradesh are witnessing large number of tourists for the Ch ...

Indonesia offers free entry visa to Indian travelers

AMN / WEB DESK In a bid to give further boost to its tourism industry and bring a multiplier effect on the ...

MEDIA

 Sheyphali Sharan Takes Charge as PDG of PIB

AMN Senior Information Service Officer Sheyphali B Sharan today took over the charge of Principal Director ...

Noted Journalist Zafar Agha Passes Away

Journos shocked over his demise AMN / NEW DELHI Noted journalist and and the Editor-in-Chief Nation ...

RELIGION

Mata Vaishno Devi Bhawan Decorated With Imported Flowers Ahead Of Navratri Festival

AMN In Jammu, ahead of the festivl of Navratri, Katra and Mata Vaishno Devi Bhawan is decorated with import ...

Holy Relics of Lord Buddha Return to India After Exposition in Thailand

AMN The holy relics of Lord Buddha and his disciples Arahant Sariputta and Arahant Maha Moggallana has ret ...

@Powered By: Logicsart