FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     20 Apr 2024 03:42:43      انڈین آواز

اداکار سنجے دت جیل سے رہا

(Last Updated On: 25/02/2016)

Sanjay Dutt released from Yerawada Jail, fans celebrate acquittalبالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سنجے دت کو آج پُونے کی جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ ان کو ممنوعہ اسلحہ رکھنے کے جرم میں پانچ برس قید کی سزا سنائی گئی تھی لیکن جیل میں ان کے اچھے رویے کے سبب یہ سزا ایک برس کم کر دی گئی۔ استغاثہ کے مطابق ان کو ممنوعہ اسلحہ سن 1993 کے ممبئی بم دھماکوں کے بعد جرائم پیشہ گروہ کی جانب سے فراہم کیا گیا تھا۔ چھپن سالہ سنجے دت نے رہائی کے بعد کہا کہ وہ اپنے مداحوں کی نیک تمناؤں کے نتیجے میں رہائی پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ سنجے دت کو غیرقانونی ہتھیار رکھنے کے جرم میں 21 مارچ سنہ 2013 کو بھارت کی سپریم کورٹ نے پانچ برس قید کی سزا سنائی تھی۔
ان پر الزام تھا کہ انھوں نے ممبئی میں 1993 میں ہونے والے سلسلے وار بم دھماکوں کے مجرموں سے یہ ہتھیار خریدے تھے۔ لیکن سنہ 2007 اور آٹھ کے دوران وہ 18 ماہ کی قید پہلے ہی کاٹ چکے تھے۔

گذشتہ روز سماجی کارکن پرادیپ بھالیکر نے ممبئی کی ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں انھوں نے ہائی کورٹ پر زور دیا کہ وہ سنجے دت کی جلد رہائی کے حکومتی فیصلے کو منسوخ کر دیں۔
ان کی بیٹی ترشالا، جو فی الحال امریکہ میں ہیں، سنجے کی رہائی کے باعث بہت خوش ہیں۔

ترشالا نے سنجے کی فلموں کے کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا سائٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ’وہ میرے شیر ہیں اور اب میرا شیر پنجرے سے رہا ہو کر جنگل میں آ جائے گا۔ میں بہت پرجوش ہوں۔‘

سنجے دت کی اہلیہ مائنتہ اس خوشی میں جیل کے باہر ہی ایک خوبصورت استقبالیہ پروگرام منعقد کرنا چاہتی تھیں لیکن جیل کی انتظامیہ نے انہیں اس کی اجازت نہیں دی۔
سنجے کو لینے مائنتہ اور ان کا اسٹاف ایک چارٹرڈ پلین سے جائے گا اور کچھ ہی گھنٹے میں سنجے دت باندرا میں واقع اپنےگھر پر ہوں گے جہاں پولیس نے ہجوم پر کنٹرول کرنے کے لیے سخت انتظامات کیے ہیں۔
سنجے کے باہر آنے کا انتظار ان کے ایک خاص مداح راشد کو بھی ہے جو ممبئی کے معروف بھنڈی بازار علاقے میں ’نور محمدی ہوٹل‘ چلاتے ہیں۔
یہاں سنجے دت کے نام پر بنی ایک ڈش ’سنجو بابا چکن‘ ملتی ہے اور سنجے دت کی رہائی کی خوشی میں راشد اس ڈش کو مفت میں فروخت کریں گے۔
راشد کہتے ہیں ’میں سنجے کا فین نہیں ہوں۔ فین لوگوں سے تو آپ کو ملیں گے لیکن بابا کے واپس آنے کی خوشی پر اتنا تو بنتا ہے۔‘
مداحوں کے سات ساتھ فلمی شخصیات میں بھی سنجے دت کے واپسی کو لے کر خاصا جوش ہے۔
کل سنجے کے گھر کئی مشہور شخصیات نے ان کے گھر کا دورہ کیا تھا جن میں مہیش بھٹ، عامر خان، سنیل شیٹی اور راجو ہیرانی کا نام اہم ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

خبرنامہ

ایران اسرائیل تناؤ: یو این قیادت کا انتقامی اقدامات سے پرہیز کا مطالبہ

UN Photo/Loey Felipe سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے عالمی برادری س ...

یونین پبلک سروس کمیشن نے سول سروسز امتحان 2023 کے حتمی نتائج کا اعلان کیا

،لکھنؤ کے آدتیہ سریواستو ٹاپر رہے۔ سول سروسز امتحان ...

اس انتخابی موسم میں مایاوتی، اویسی ووٹروں کے نشانے پر

ویسے تو دیکھنے میں اویسی بی جے پی اور اس کی اعلیٰ قیادت بشمول ...

MARQUEE

Singapore: PM urges married Singaporean couples to have babies during year of Dragon

AMN / WEB DESK Prime Minister of Singapore Lee Hsien Loong has urged married Singaporean couples to have ba ...

Himachal Pradesh receives large number of tourists for Christmas and New Year celebrations

AMN / SHIMLA All the tourist places of Himachal Pradesh are witnessing large number of tourists for the Ch ...

Indonesia offers free entry visa to Indian travelers

AMN / WEB DESK In a bid to give further boost to its tourism industry and bring a multiplier effect on the ...

MEDIA

 Sheyphali Sharan Takes Charge as PDG of PIB

AMN Senior Information Service Officer Sheyphali B Sharan today took over the charge of Principal Director ...

Noted Journalist Zafar Agha Passes Away

Journos shocked over his demise AMN / NEW DELHI Noted journalist and and the Editor-in-Chief Nation ...

RELIGION

Mata Vaishno Devi Bhawan Decorated With Imported Flowers Ahead Of Navratri Festival

AMN In Jammu, ahead of the festivl of Navratri, Katra and Mata Vaishno Devi Bhawan is decorated with import ...

Holy Relics of Lord Buddha Return to India After Exposition in Thailand

AMN The holy relics of Lord Buddha and his disciples Arahant Sariputta and Arahant Maha Moggallana has ret ...

@Powered By: Logicsart