FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     23 Feb 2019 12:38:34      انڈین آواز
Ad

ہندوستان پوری دنیا میں امن اور عدم تشدد کی آواز ہے: نائب صدر جمہوریہ ہند

 پیرس

، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ ہندوستان ہمیشہ سے دنیا میں امن اور عدم تشدد کی آواز رہا ہے۔ جناب نائیڈو گزشتہ روز فرانس کے شہر پیرس میں واقع یونیسکو میں ہندوستانی برادری سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر سفیر ہند متعینہ فرانس جناب ونے موہن کواترا اور دیگر سرکردہ شخصیات بھی موجود تھیں۔

جناب وینکیا نائیڈو نے امن کو ترقی کی پیشگی شرط قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج کی ایک دوسرے پر انحصار کرنے والی دنیا میں ترقی صرف گفتگو اور مفاہمت سے ہی حاصل کی جاسکتی ہے۔

اس موقع پر جناب وینکیا نائیڈو نے فرانس میں سائنس و ٹکنالوجی، صنعت ، زراعت، فنون، ثقافت، حکمرانی یا سیاست کے میدان میں ہندوستانی برادری کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ خدمات فرانس کے لئے جہاں وہ مقیم ہیں کہ ساتھ ساتھ ان کے اپنے وطن حقیقی کے لئے بھی باعث افتخار ہیں۔ نائب صدر موصوف نے مزید کہا کہ ہندوستانی برادری کی کامیابیاں ہندوستان کے لئے انتہائی باعث و فخر انبساط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک آباد ہندوستانی برادری سے بات کرتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کسی ابھرتے ہوئے لیکن مضبوطی کے ساتھ ایک دوسرے سے جڑے یوئے کنبے سے بات کی جارہی ہو۔ ہند نژاد افراد اور بیرون ملک آباد ہندوستانی افراد نے فرانس کی عوامی زندگی کے متعدد میدانوں میں قابل قدر خدمات انجام دی ہیں اور آج فرانس کی پارلیمنٹ کے ساتھ ساتھ یوروپین پارلیمنٹ میں بھی ہند نژاد افراد بحیثیت اراکین پارلیمان شامل ہیں۔

جناب وینکیا نائیڈو نے حاضرین کو فرانس کے ساتھ باہمی طور سے افزودہ قدیمی رابطوں کی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ آنجہانی رویندر ناتھ ٹیگور کے دانشورانہ اثرات نے فرانس کے مفکرین ، میڈم بھیکا جی کاما اور جے آر ڈی ٹاٹا جیسے ہندوستانی اکابرین کو انتہائی متاثر کیا تھا۔ یہ وہ شخصیات ہیں جن کے روابط قبل آزادی کے ہندوستان کی تاریخ میں بھی فرانس کے ساتھ استوار تھے۔

یہ کہتے ہوئے کہ ہندوستان کے علمی نقشے میں مثبت تبدیلیاں پیدا کرنا سرکار کا مضبوط اصلاحی ایجنڈا ہے، جناب وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ہندوستان کی ہونہار اور امید افزا کہانی رفتہ رفتہ سامنے آرہی ہے اور یہ بھی ایک ایسے وقت میں رہا ہے جب کہ اس خطے کے کچھ حصوں سمیت باقی ماندہ دنیا کساد بازاری کی مصیبت میں مبتلا ہے۔انہوں نے کہا کہ گڈس اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کا نفاذ اپنے آپ میں ایک ایسا قدم تھا جس نے ہمارے موثر اور فعال قومی بازار پر لاتعداد اثرات مرتب کئے اور اب ہندوستان میں ترقی کے لئے کاروبار قائم کرنے کا عمل آسان ہوگیا ہے۔

جناب وینکیا نائیڈو نے ہندوستانی برادری کو دعوت دی کہ وہ ہندوستان آکر نئے ہندوستان کی تشکیل میں عملی طور سے شرکت کریں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں سازگار ماحول اور سرمایہ کاری کے مواقع اور جدت طرازی کا بھرپور فائدہ اٹھایا جانا چاہے۔ یہ وقت اپنی جڑوں سے، اپنی بنیادوں سے جڑنے کے لئے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

اس موقع پر نائب صدر موصوف نے بین الاقوامی شمسی اتحاد کے ذریعہ صاف ستھری توانائی کے استعمال کے فروغ میں ہندوستان اور فرانس کی مشترکہ کوششوں کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہند۔ فرانس ترقیاتی شراکت داری ہمارے دونوں ملکوں کی معیشتوں کے لئے اور بالخصوص اسمارٹ شہر کاری اور ٹرانسپورٹ کے میدان میں فائدہ مند رہی ہے۔ اس سے پہلے نائب صدر جمہوریہ موصوف نے یونیسکو کی ڈائرکٹر جنرل محترمہ آدرے ازولے سے گفتگو کے دوران انہیں 2030 تک پائیدار ترقی کے ایجنڈے کے حصول بالخصوص تعلیم سمیت تمام میدانوں میں پائیدار ترقی کے حصول کے لئے ہندوستان کی کوششوں کے بارے میں تفصیل سے واقف کرایا۔ اس موقع پر ان دونوں اکابرین نے تعلیم تک رسائی ، درس و تدریس کے عمل میں بہتری اور اساتذہ کی ترقی کے پروگراموں، تعلیمی منصوبہ بندی کو مستحکم کئے جانے ، اس کے انتظام و انصرام اور نگرانی کے نظام میں بہتری پیدا کرنے کے میدان میں انفارمیشن اور کمیونی کیشن ٹکنالوجی کے استعمال سے متعلق امور پر گفتگو کی۔

واضح ہو کہ نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو، پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب میں شرکت کی غرض سے فرانس آئے ہیں۔ وہ ‘آرک دی ٹریونفے’ کے عالمی اجتماع میں بھی شرکت کریں گے اور پہلی جنگ عظیم کے شہیدوں کو خراج عقیدت بھی پیش کریں گے۔

جناب وینکیا نائیڈو فرانس کے شہر پیرس میں اپنے قیام کے دوران ویلرس گوئسلین میں واقع ہندوستانی مسلح افواج کی یادگار انجن آرمڈ فورسز میموریل پر جنگ عظیم میں شہید ہونے والے ہزاروں ہندوستانی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے جن کی بہادری اور سچی لگن کا پوری دنیا میں اعتراف کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جناب وینکیا نائیڈو کا موجودہ دورہ فرانس اس لئے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ ان کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ہندوستان اور فرانس اس سال اپنی حکمتی شراکت داری کی 20 سالہ یادگاری تقریبات منا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Ad
Ad

SPORTS

Top Shooters of the World to hit the targets for 14 Olympic quota places at World Cup

Harpal Singh Bedi / New Delhi About 500 top shooters from 60-nations are all set to hit the targets for 14 To ...

SC appoints former judge Justice DK Jain as ombudsman for BCCI

The Supreme Court has appointed former apex court judge Justice DK Jain as the first court-appointed ombudsman ...

IOC suspends all Indian applications to host future events after Pak athletes denied visas

WEB DESK   The International Olympic Committee IOC has suspended all Indian applications to host fu ...

Ad

MARQUEE

President Kovind confers PM Rashtriya Bal Puraskar 2019

    AMN / NEW DELHI President Ram Nath Kovind today conferred the Pradhan Mantri Rashtriya ...

Major buildings in India go blue as part of UNICEF’s campaign on World Children’s Day

Our Correspondent / New Delhi Several monuments across India turned blue today Nov 20 – the World Children ...

CINEMA /TV/ ART

Indian short film wins award at Clermont-Ferrand Film Festival

  By Utpal Borpujari / New Delhi “Binnu Ka Sapna”, a short film by Kanu Behl of “Titli” fame, ...

Google dedicates doodle to Madhubala on her 86th birth anniversary

Google dedicates doodle to Madhubala on her 86th birth anniversary   One of India's most beautifu ...

Ad

@Powered By: Logicsart