FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     21 Mar 2019 04:58:39      انڈین آواز
Ad

ہندوستان : عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان

AMN / NEW DELHI

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہندوستان میں ہونے والے آئندہ عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا۔ اسی کے ساتھ مثالی ضابطہ اخلاق بھی نافذ ہوگیا جس کی رو سے اب بیشتر انتظامی اختیارات الیکشن کمیشن کو حاصل ہوگئے ہیں۔
عام انتخابات سات مرحلوں میں ہوں گے۔ پہلے مرحلے کے لیے پولنگ گیارہ اپریل کو ہوگی جب کہ آخری مرحلے کے لیے انیس مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو ہوگی اور گنتی کا یہ عمل ستائیس مئی کو مکمل کرلیا جائے گا۔
چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے دس مارچ کی شام کو یہاں بھارتی پارلیمان کے ایوان زیریں یعنی لوک سبھا کی پانچ سو تینتالیس نشستوں کے لیے ہونے والے عام انتخابات کے پروگراموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج سے ہی مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا ہے اور ا س پر سختی سے عمل درآمد ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ اس مرتبہ بھی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعہ ہی الیکشن کرائے جائیں گے تاہم اس مرتبہ پہلی بار ان مشینوں میں امیدواروں کی تصویریں بھی ہوں گی۔ خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتیں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں گڑبڑی کرنے کے الزامات عائد کرتی رہی ہیں۔ اپوزیشن نے الزام لگایا تھا کہ الیکشن کمیشن وزیراعظم نریندر مودی کے پروگراموں کی وجہ سے جان بوجھ کر تاریخوں کے اعلان میں تاخیر کررہا ہے۔

7 مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے میں 20 ریاستوں کی 91 سیٹیں، دوسرے مرحلے میں 13 ریاستوں کی 97 سیٹیں، تیسرے مرحلے میں 14 ریاستوں کی 115 سیٹیں، چوتھے مرحلے میں 9 ریاستوں کی 71 سیٹیں، پانچویں مرحلے میں 7 ریاستوں کی 51 سیٹیں، چھٹے مرحلے میں 7 ریاستوں کی 59 سیٹیں اورساتویں مرحلے میں 8 ریاستوں کی 59 سیٹوں پرالیکشن ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، گوا، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، کیرلا، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، پنجاب، سکم، تلنگانہ، تمل ناڈو، اتراکھنڈ، انڈومان، دادرا- ناگرہویلی، دمن دیو، لکشدیپ، دہلی، پانڈوچیری میں ووٹنگ ہوں گے۔ کرناٹک، منی پور، راجستھان، تری پورہ میں دو مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔ آسام اورچھتیس گڑھ میں تین مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی جبکہ جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر اوراوڈیشہ میں چار مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔ جموں وکشمیر میں پانچ مرحلوں میں، جبکہ بہار، مغربی بنگال اوراترپردیش میں 7 مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی

چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے کہا ہے کہ ملک میں ضابطہ اخلاق نافذ ہوچکا ہے، کوئی بھی اس کی خلاف ورزی کرتا پایا جاتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ مجرمانہ شبیہ والے امیدواروں کواپنے مجرمانہ ریکارڈ کی اطلاع دینی ہوگی۔ وہیں رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک لاوڈ اسپیکرکا استعمال ممنوع ہوگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Ad

POLITICS

PM Modi attacks Cong over dynastic politics; Rahul hits back

AMN / NEW DELHI As the elections for the Lok sabha getting momentum, Prime Minister Narendra Modi today launc ...

BJP to drop all 10 sitting MPs in Chhattisgarh

File photo Our Correspondent / New Delhi The BJP has decided to drop all its 10 sitting MPs Chhattisgarh, in ...

Mamata Dares PM Modi, Amit Shah to Compete With Her on Chanting Mantras

Accusing the BJP of only playing politics over the Ram Mandir issue, the West Bengal chief minister said her g ...

SPORTS

Global superstars to perform at Closing Ceremony for Special Olympics, Abu Dhabi

    Some of the biggest names in world music will perform at the spectacular Closing Ceremony ...

Prithviraj Tondaiman on course for final in ISSF Shotgun World Cup

  In shooting, India's Prithviraj Tondaiman shot two perfect rounds of 25, to stay on course for the m ...

Deal signed to host T10 league for five years in Abu Dhabi

In Cricket, there are two short formats so far, that is, ODI and T-20. Now, brace for T-10. The Zayed Cricket ...

Ad

MARQUEE

116-year-old Japanese woman is oldest person in world

  AMN A 116-year-old Japanese woman has been honoured as the world's oldest living person by Guinness ...

Centre approves Metro Rail Project for City of Taj Mahal, Agra

6 Elevated and 7 Underground Stations along 14 KmTaj East Gate corridor 14 Stations all elevated along 15.40 ...

CINEMA /TV/ ART

Priyanka Chopra is among world powerful women

AGENCIES   Bollywood actress Priyanka Chopra Jonas has joined international celebrities including Opr ...

Documentary on Menstruation stigma ‘Period’ wins Oscar

  WEB DESK A Netflix documentary Period. End of sentence, on the menstruation taboo in rural India has ...

Ad

@Powered By: Logicsart