FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     23 Sep 2017 06:05:47      انڈین آواز
Ad

گائے کو بچانے کے ليے انسانوں کا قتل ناقابل قبول ہے، وزير اعظم مودی

AMN

ملک ميں مسلمانوں اور دلتوں کے خلاف بڑھتے ہوئے پر تشدد واقعات کی مخالفت ميں ٢٨ جون کو کيے گئے ملک گير مظاہروں کے بعد وزير اعظم نريندر مودی نے ايسے واقعات کی مذمت کی ہے اور انتہا پسند ہندوؤں کو خبردار کيا ہے۔

وزير اعظم نريندر مودی کے بقول ، ’’گائے کی حفاظت کے نام پر انسانوں کا قتل ناقابل قبول ہے۔‘‘ انہوں نے يہ بيان ايک ہندو آشرم ميں جمعرات ٢٩ جون کو ديا۔ مودی نے بالآخر اس معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے گاے کے نام پر ہونے والے پرتشدد واقعات کی مذمت کی۔ ان کا اس موقع پر مزيد کہنا تھا، ’’ملک ميں کسی بھی شخص کو يہ اختيار نہيں کہ وہ قانون اپنے ہاتھوں ميں لے۔‘‘

وزير اعظم نے يہ بيان گزشتہ روز ملک کے مختلف شہروں ميں احتجاجی مظاہروں کے انعقاد کے بعد دیا۔ مظاہروں ميں شامل بائيس جون کو ايک سولہ سالہ مسلم لڑکے کے قتل اور اس کے بعد حکومتی سطح پر چھائی رہی خاموشی پر احتجاج کر رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق جنيد خان عيد کی خريداری کے بعد ايک مقامی ٹرين پر سوار تھا کہ سيٹ پر بحث ديکھتے ہی ديکھتے پر تشدد رنگ اختيار کر گئی۔ ملزمان نے اس پر الزام لگايا کہ اس کے پاس گائے کا گوشت ہے اور پھر اسے چاقو کی مدد سے قتل کر ديا گيا۔
بھارتی ميڈيا اور انسانی حقوق کے ليے سرگرم تنظيموں کے مطابق 2015ء سے اب تک اسی نوعيت کے متعدد واقعات ميں پندرہ مسلمانوں کو ہلاک کيا جا چکا ہے۔

گائے کی بے حرمتی يا اس کا گوشت کھانے کے شبے میں سن 2010 سے اب تک اٹھائيس افراد کو ہلاک کيا جا چکا ہے۔ قوم پرست بھارتيہ جنتہ پارٹی کے نريندر مودی کے وزارت عظمی کا قلمدان سنبھالنے کے بعد سے ايسے واقعات ميں اضافہ نوٹ کيا گيا ہے۔ مودی اس سے قبل گزشتہ برس اگست ميں بھی ايسی وارداتوں کی مذمت کر چکے ہيں ليکن اس کے باوجود مشتعل ہجوموں کی جانب سے مسلمانوں کو نشانہ بنائے جانے کے عمل ميں اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ ہندو عقيدے ميں گائے کو مقدس جانور مانا جاتا ہے۔
اپوزيشن جماعت کانگريس کی رہنما رينوکا چوہدری نے نريندر مودی کی طرف سے اس سلسلے ميں دوبارہ واضح پيغام کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ميں خوش ہوں کہ وزير اعظم نے بالآخر اس بارے ميں کچھ کہا تاہم يہ ناکافی ہے۔ ہميں کارروائی چاہيے۔‘‘

Leave a Reply

You have to agree to the comment policy.

Ad
Ad
Ad
Ad

SPORTS

Ghosal reaches semifinals of Macau Open

India's leading squash player, Saurav Ghosal, today moved into the semifinals of the Macau Open Squash Tournam ...

Pranaav Chopra-Sikki Reddy lose in Japan Open semis

India's campaign ended at the Japan Open Super Series after the mixed doubles pair of Pranaav Jerry Chopra and ...

Ad

Archive

September 2017
M T W T F S S
« Aug    
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930  

OPEN HOUSE

Mallya case: India gives fresh set of documents to UK

AMN India has given a fresh set of papers to the UK in the extradition case of businessman Vijay Mallya. Ex ...

@Powered By: Logicsart

Help us, spread the word about INDIAN AWAAZ

RSS
Follow by Email20
Facebook210
Facebook
Google+100
http://theindianawaaz.com/%DA%AF%D8%A7%D8%A6%DB%92-%DA%A9%D9%88-%D8%A8%DA%86%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D9%8A%DB%92-%D8%A7%D9%86%D8%B3%D8%A7%D9%86%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D8%A7-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%86%D8%A7%D9%82%D8%A7/">
LINKEDIN