FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     22 Jan 2019 05:21:02      انڈین آواز
Ad

کرن جوہر کرینا کپور سے شادی کی خواہش مند

karan kareena

انٹرٹینمنٹ ڈیسک
بولی وڈ فلم ساز کرن جوہر کے حوالے سے بولی وڈ میں مشہور ہے کہ وہ جہاں اداکاروں اور فلم سازوں کے بچوں کو فلموں میں متعارف کراتے ہیں، وہیں ان کے تعلقات اور دوستیاں بڑی بڑی اداکاروں کے ساتھ ہیں۔

جہاں کرن جوہر کا نام کاجول، فلم ساز فرح خان اور دپیکا پڈوکون جیسی اداکاروں کے ساتھ جوڑا جاتا ہے، وہیں انہیں کرینہ کپور کا بھی بہت اچھا دوست مانا جاتا ہے۔

لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ کرن جوہر نے کسی اداکارہ کا نام لے کر اس کے ساتھ شادی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

آن لائن نشریاتی ادارے ’ووٹ’ کے چیٹ شو ‘فیٹ اپ ود اسٹارس’ میں بات کرتے ہوئے کرن جوہر نے کرینہ کپور کے ساتھ شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کرکے سب کو حیران کردیا۔

جی ہاں، چیٹ شو کی میزبان انیتا شروف نے جب ان سے سوال کیا کہ وہ کون سی اداکارہ ہیں جن کے ساتھ وہ شادی کرنا چاہیں گے۔

کرن جوہر نے کچھ سوچے بغیر بولی وڈ کے چھوٹے خان اور ایک بچے کی ماں کرینہ کپور کا نام لیا اور کہا کہ اگر انہیں موقع ملے تو ان سے ہی شادی کریں گے۔

کرن جوہر نے کرینہ کپور سے شادی کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے وضاحت کی کہ وہ ایک دلچسپ ساتھی ہیں اور ان کے ساتھ زندگی بہت خوش اور رنگین گزرے گی۔

کرن جوہر نے انٹرویو کے دوران یہ بھی انکشاف کیا کہ کرینہ کپور کے کزن یعنی چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور ان سے متعلق ہر بات جانتے ہیں۔

کرن جوہر نے کہا کہ رنبیر کپور کے پاس ان کے موبائل کا پاس ورڈ ہونے سمیت سوشل اکاؤنٹس کے پاس ورڈز بھی ہیں اور وہ ان سے متعلق ہر اچھی اور بری بات جانتے ہیں۔

انٹرویو کے دوران کرن جوہر نے اپنے سروگیسی بچوں کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ اگرچہ وہ شادی شدہ نہیں ہیں، تاہم وہ بچوں کے پیمپرز خود ہی بدلتے ہیں اور انہیں ایک ماں کا پیار دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ کرن جوہر نے شادی نہیں کی، تاہم ان کے ہاں 2017 میں کرائے کی کوکھ (سرو گیسی) کے ذریعے جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

ان کے ہاں ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہوئی تھی، جن پر انہوں نے اپنے والدہ یش اور والدہ روہی کے نام رکھے۔

کرن جوہر ماضی میں بھی کرینہ کپور کو اپنی بیوی بنانے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔

 کرن جوہر اور کرینہ کپور نے زندگی کے کافی سال ایک ساتھ گزارے اور وہ ایک دوسرے کے انتہائی قریب سمجھے جاتے ہیں، جس وجہ سے ہی کرن جوہر نے اداکارہ سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Ad
Ad

SPORTS

A tough test awaits Indian at Indonesia Masters

Olympic silver medalist P.V. Sindhu will resume her quest for glory in the new season, while Saina Nehwal and ...

Tata Steel Chess: Viswanathan Anand beats Shakhriyar Mamedyarov

Five-time world champion Viswanathan Anand scored a crushing victory over Shakhriyar Mamedyarov of Azerbaijan ...

ICC Test Rankings: India, Virat Kohli maintain top positions

A maiden Test series triumph in Australia saw both the Indian team and its skipper Virat Kohli consolidate the ...

Ad

MARQUEE

Major buildings in India go blue as part of UNICEF’s campaign on World Children’s Day

Our Correspondent / New Delhi Several monuments across India turned blue today Nov 20 – the World Children ...

US school students discuss ways to gun control

             Students  discuss strategies on legislation, communities, schools, and mental health and ...

CINEMA /TV/ ART

PM inaugurates National Museum of Indian Cinema

AMN / MUMBAI Prime Minister Narendra Modi Saturday said the government will soon start a single window cleara ...

Noted Film actor Kader Khan passes away in Canada

Born in Kabul, Khan made his acting debut in 1973 with Rajesh Khanna's "Daag" and has featured in over 300 fil ...

Ad

@Powered By: Logicsart