FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     23 May 2017 10:22:52      انڈین آواز

ڈیجیٹل ادائیگی کی مقبولیت میں اضافہ

نئی دہلی،

نوٹ بندی کے فیصلے کے بعد ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام اور کیش لیس معیشت کو فروغ دینے کی حکومت کی کوششوں نے لوگوں میں زبردست مقبولیت حاصل کی ہے۔ مختلف عمر، پیشوں اور شعبۂ حیات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے لکی گراہک یوجنااورڈیجی دھن ویاپاریوجنا میں بڑے پیمانے پر حصہ لیا،جس سے ڈیجیٹل لین دین میں کافی اضافہ ہوا۔

digital-cardپورے ملک میں منعقدہ 24 ڈیجی دھن میلوں میں 3.81لاکھ صارفین اور 21ہزار تاجروں کو 60.90کروڑ روپےکاپرائز وِنرقرار دیا گیا ہے۔ تفصیلات بتاتے ہوئےقانون و انصاف، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب روی شنکر پرساد نے کہا کہ الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے محکمے کے تحت کام کرنے والے کامن سروِس سینٹرس نے 1.94 کروڑشہریوں اور 5.93لاکھ تاجروں کو اب تک تربیت دی ہے تاکہ وہ ڈیجیٹل ادائیگی کے نظامات کے توسط سے لین دین کرسکیں۔ پورے ملک میں منعقدہ 24 ڈیجی دھن میلوں میں صارفین کے لئے نیتی آیوگ کی لکی ڈرا اسکیموں،‘‘لکی گراہک یوجناایل جی وائی’’ اور تاجروں کے لئے ڈیجی دھن ویاپار یوجنا، ڈی وی وائی کے تحت یومیہ اور ہفتہ وار انعامات کا اعلان کیاگیا۔ لکی وِنرمیں اڈیشہ کے رام پور کے موبائل کی دوکان کے مالک 24 سالہ آشوتوش مشرا، گھاٹ کوپرممبئی کے 24سالہ جادھوامت انل، ناسک کے 24سالہ منگیش اننت راؤ جادھو ، السور، بنگلورو کی 42 سالہ سُمن سپرا، آندھراپردیش کی 54سالہ خاتون خانہ ترپتا دیوی وغیرہ کے نام شامل ہیں۔ وِنرز کی یہ فہرست مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے نام پر مشتمل ہے، جس میں چھوٹے کسان، آنگن واڑی کارکنان، خاتون خانہ، مزدوروغیرہ شامل ہیں۔ نیشنل پیمنٹس کارپوریشن آف انڈیا سےجو اعدادوشمار موصول ہوئے ہیں، ان سے پتہ چلتاہے کہ ڈیجیٹل پیمنٹ کے طریقۂ کار کو اپنانےکےلئے لوگوں کا ردعمل انتہائی مثبت ہے۔سب سے زیاد ہ وِنرز والے پانچ ریاستوں میں مہاراشٹر ، آندھراپردیش، تمل ناڈو، اترپردیش اور کرناٹک کے نام شامل ہیں۔ اس عمل میں مرداورخواتین دونوں کی سرگرم شراکت داری دیکھی گئی، جبکہ انعا م پانے والے زیادہ ترلوگوں کی عمر 21سے 30 سال کے درمیان ہے۔

مذکورہ دونوں اسکیموں کا آغاز 25/دسمبر 2016 کو ہوا تھا اور یہ 14/اپریل 2017 تک چلتی رہے گی۔ اس اسکیم کا مقصد ڈیجیٹل پیمنٹ کوفروغ دینے کے لئے صارفین اور تاجروں کو مراعات دینا ہے۔ایک ہزارروپے فی کس کے حساب سے روزانہ 15ہزار وِنر زکو انعام دینے میں ڈیڑھ کروڑ روپے خرچ ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ 14ہزاروِنرز ہفتہ وارڈرا کے لئے کوالیفائی کرتے ہیں، جنہیں فی ہفتہ 8.3کروڑسےزیادہ کا انعام دیا جاتا ہے۔ وہ صارفین اور تاجران جو ادائیگی کے لئے روپے کارڈ، بی ایچ آئی ایم (بھیم)، یوپی آئی (بھارت انٹرفیس فار منی/یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس) *99#(اِسٹار نائن نائن ہیش)پر مبنی یو ایس ایس ڈی پر مبنی خدمات اور آدھارسے مربوط پیمنٹ سروِ س (اے ای پی ایس) کا استعمال کرتے ہیں، وہ یومیہ اور ہفتہ وار لکی ڈرا میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔ یہ لکی ڈرا پورے ملک میں ڈیجی دھن میلوں میں منعقد کئے جا رہے ہیں۔ لوگوں میں ڈیجیٹل پیمنٹ کے تئیں بیداری پیدا کرنے کے لئے پورے ملک میں ایک سو سے زیادہ ڈیجی دھن میلوں کا انعقاد کیاجائےگا۔ اب تک 25/دسمبر 2016سے پورے ملک میں 24 ڈیجی دھن میلوں کا انعقاد ہوچکا ہے۔ اِن میں نئی دہلی، گروگرام، لدھیانہ، پنجی، دہرادون ، لکھنؤ، رانچی، رائے پور، ممبئی، میرٹھ، ہلدوانی، امرتسر،پونے، پٹنہ، وجے واڑہ، چنڈی گڑھ، گواہاٹی، کوچی، بلاسپور، بوکارو، دادرونگرحویلی، بنگلورو، جموں اور حیدرآباد میں منعقد ڈیجی دھن میلے شامل ہیں۔ یہ مشق اب تک 12ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام 3علاقوں میں کی جا چکی ہے۔یکم فروری سے ان میلوں کا انعقاد 21ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے مختلف شہروں میں کیاجائے گا۔ مستقبل میں جن ڈیجی دھن میلوں کا انعقاد کیاجانا ہے،

Ad
Ad
Ad
Ad

SPORTS

PM congratulates R. Vaishali for winning Gold at Asian Blitz Chess Championship

  Prime Minister Narendra Modi has congratulated R. Vaishali for winning the Gold medal at Asian Conti ...

Tennis: Novak Djokovic cruises into final of Rome Masters

In Tennis, 2nd seed Serbian, Novak Djokovic, has cruised into the final of the Rome Masters with a ruthless 6- ...

Ad

Archive

May 2017
M T W T F S S
« Apr    
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  

OPEN HOUSE

NEPAL TRAGEDY: PHOTO FEATURE

[caption id="attachment_30524" align="alignleft" width="482"] The death toll from Saturday's deadly 7.9 magnit ...

@Powered By: Logicsart