Ad
FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     18 Oct 2018 08:41:52      انڈین آواز
Ad

پاکستان :عمران نے میدان مار لیا،

خیبر پختونخوا میں بھی تحریک انصاف کی اکثریت ،پنجاب میں ن کیساتھ سخت مقابلہ،سندھ میں پیپلز پارٹی کامیاب ،بلوچستان میں باپ کو بر تری

imran-khan-2

AMN

پاکستان میں منگل کو ہونے والے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے ابتدائی غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمران خان نے  فتح حاصل کر لی ہے ۔ رات گئے 38 فیصد موصولہ نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کو اکثریت حاصل ہے جبکہ پنجاب میں تحریک انصاف کا مسلم لیگ (ن) کے ساتھ سخت مقابلہ ہے۔ سندھ میں پیپلزپارٹی آگے ہے جبکہ بلوچستان میں بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کو برتری حاصل ہے۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری ابتدائی نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف 112، مسلم لیگ (ن) 64، پیپلزپارٹی 42، متحدہ مجلس عمل10، ایم کیو ایم8، جی ڈی اے 6 اور مسلم لیگ (ق) کو3؍ نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کو 132، تحریک انصاف کو 123، 28 نشستوں پر آزاد امیدواروں کو برتری حاصل ہے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی 6اور جیپ ایک نشست پر آگے ہے، سندھ میںپیپلزپارٹی 73، گرینڈ ڈیموکریٹک

میرے اربوں روپے بیرون ملک نہیں پڑے ہیں

 پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میرے اربوں روپے بیرون ملک نہیں پڑے ہیں‘میری وفاداری صرف پاکستان کے ساتھ ہے‘ نواز شریف نے بھارت کی بھرپور مدد کی‘ نواز شریف اب جیل برداشت نہیں کرسکتے‘ ن لیگ نے شیر کو بھی بدنام کیا‘ آخری گیند تک کھیلوں گا‘ ملک پر2 جماعتوں نے قبضہ کررکھا تھا‘ پی ٹی آئی نے اس کو ختم کرایا۔ بدھ کو عام انتخابات کے دن عمران خان نے اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور اس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری وفاداری صرف پاکستان کے ساتھ ہے‘ 2013ء کے الیکشن میں میں نے کہا تھا کہ الیکشن نتائج کی تفتیش کرائی جائے تو سارا میڈیا نواز شریف کے ساتھ کھڑا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Ad
Ad
Ad

MARQUEE

3000-year-old relics found in Saudi Arabia

Jarash, near Abha in saudi Arabia is among the most important archaeological sites in Asir province Excavat ...

Instagram co-founders quit

WEB DESK The 2 co-founders of Instagram have resigned, reportedly over differences in management policy with ...

Ad

@Powered By: Logicsart