FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     15 Dec 2018 05:48:45      انڈین آواز
Ad

پاکستان: عام انتخابات میں عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف کو برتری حاصل

imran-khan-2

اسلام آباد

پاکستان کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو دیگر سیاسی جماعتوں پر بدستور برتری حاصل ہے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق عمران خان کی پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں ایک سو انیس نشستوں پر برتری حاصل کیے ہوئے ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ نواز کو اکسٹھ حلقوں میں سبقت حاصل ہے۔ جمعرات کی صبح تک کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کو 40 جبکہ متحدہ قومی موومنٹ آٹھ نشستوں پر کامیاب ہوتے دکھائی دے رہی ہے۔ متحدہ مجلس عمل کو گیارہ نشستیں ملنے کا امکان ہے۔

مسلم لیگ انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ شہباز شریف نے عام انتخابات کے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ شریف کے بقول اس انتخابی عمل کے نتیجے میں پاکستان تیس سال پیچھے چلا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی انتخابات کی شفافیت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنوں سے باہر نکال دیا گیا۔ پچیس جولائی کو ہوئے انتخابات کے نتائج انتہائی سست روی سے سامنے آ رہے ہیں، جس پر متعدد سیاسی جماعتوں نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ابھی تک عمران خان کی تحریک انصاف برتری حاصل کیے ہوئے ہے جبکہ دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن ہے۔

نتائج میں تاخیر کی وجہ کوئی سازش نہیں، پاکستانی الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق انتخابی نتائج میں تاخیر کی وجہ کوئی ’سازش یا دباؤ‘ نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن کے سکریٹری بابر یعقوب کے بقول نتائج میں تاخیر کی وجہ رزلٹ ٹرانسمیشن کے’ آر ٹی ایس‘ نامی نظام میں رابطے کی خرابی ہے۔ بابر یعقوب کے اس وضاحتی بیان سے قبل نتائج میں تاخیر کے حوالے سے ملکی ذرائع ابلاغ اور سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کی خاموشی پر شدید تحفظات کا اظہار کر رہی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Ad
Ad

SPORTS

Saina Nehwal ties the knot with Parupalli Kashyap

SAINA INSTAGRAM WEB DESK India's Ace shuttler Saina Nehwal gave surprise to her fans as she posted a photogr ...

Australia chase history, Dutch thirsting for a revenge in Hockey World Cup

Harpal Singh Bedi/ Bhubaneswar As three-time champion Australia takes on the Netherlands in the semi-finals o ...

Hockey World Cup: India loose to Netherlands 2-1 in quarter final

India fails to break the jinx, goes down 1-2,  out of World Cup Hockey India Harpal Singh Bedi / Bhuban ...

Ad

MARQUEE

Major buildings in India go blue as part of UNICEF’s campaign on World Children’s Day

Our Correspondent / New Delhi Several monuments across India turned blue today Nov 20 – the World Children ...

US school students discuss ways to gun control

             Students  discuss strategies on legislation, communities, schools, and mental health and ...

CINEMA /TV/ ART

Malayalam, Ladakhi films win big at IFFI

By Utpal Borpujari / Panaji (Goa) Indian cinema scored big at the 49th International Film Festival of India ( ...

Bollywood playback singer Mohammad Aziz passes away

WEB DESK Well known Bollywood playback singer Mohammad Aziz passed away in Mumbai today. He was 64. The singe ...

Ad

@Powered By: Logicsart