FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     23 Mar 2019 02:44:09      انڈین آواز
Ad

پاکستان :سوشل میڈیا پر منافرت پھیلانے والوں کے خلاف سخت کروائی

پاکستان میں گزشتہ چند ماہ کے دوران میڈیا پر ریاستی اداروں کی جانب سے سینسر شپ کے نفاذ کی شکایات میں اضافہ ہوا ہے جس کے خلاف سوشل میڈیا میں آوازیں اٹھتی رہی ہیں۔

 

AGENCIES

اسلام آباد —
پاکستان کی حکومت نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس بشمول ٹوئٹر اور فیس بک پر منافرت پھیلانے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں روایتی میڈیا سے زیادہ بڑا مسئلہ سوشل میڈیا ہے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کی نگرانی کرنے کی ضرورت ہے اور ان پر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے صارفین کو سزا دینی ہو گی۔

حالیہ عرصے کے دوران پاکستان میں کئی سوشل میڈیا صارفین کی غیر اعلانیہ گرفتاریاں ہوچکی ہیں جن میں سے بیشتر کو بغیر کسی قانونی کارروائی کے رہا کیا جاتا رہا ہے۔

اس عرصے کے دوران حکام نے عدالتوں اور سوشل میڈیا کمپنیز سے بھی بعض افراد کے اکاؤنٹس بند کرنے یا ان کی بعض پوسٹس ہٹانے کے لیے رجوع کیا۔ لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ حکومتی سطح پر سوشل میڈیا صارفین پر بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا عندیہ دیا گیا ہے۔

بدھ کو اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ نفرت انگیز باتوں کو عام میڈیا پر بہت حد تک کنٹرول کر لیا گیا ہے اور حکومت نے ایسا طریقہ بنا لیا ہے جس سے سوشل میڈیا پر بھی نفرت انگیز تقاریر روکی جاسکیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا روایتی میڈیا پر حاوی ہو رہا ہے اور اسی لیے حکومت سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کو کنٹرول کرے گی۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ مکالمہ ہونا چاہیے لیکن جو دلائل سے بات کرتا ہے اس کے خلاف سوشل میڈیا میں فتوے دیے جاتے ہیں۔ کسی کو حق نہیں کہ دوسروں کی آزادی سلب کرے۔

وزیر کا کہنا تھا کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کی نگرانی کرنے کی ضرورت ہے اور ان پر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے صارفین کو سزا دینی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے رواں ہفتے بھی اہم گرفتاریاں ہوئی ہیں، جب کہ اگلے ہفتے ایک بڑا اور سخت کریک ڈاؤن ہوگا۔ سوشل میڈیا پر انتہا پسندی کا پرچار کرنے کی قطعی اجازت نہیں ہو گی۔ قوانین پر عمل درآمد ریاست کی ذمہ داری ہے۔

گزشتہ ہفتے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان کے ایک سینئر صحافی رضوان رضی کو لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔

وفاقی ادارے نے رضوان رضی پر الزام لگایا تھا کہ انھوں نے ریاستی اداروں کے خلاف متنازع ٹوئٹس کی تھیں۔ بعد ازاں لاہور کی ایک عدالت نے رضوان رضی کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا اور انہیں آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی تھی۔

پاکستان میں گزشتہ چند ماہ کے دوران الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر ریاستی اداروں کی جانب سے سینسر شپ کے نفاذ کی شکایات میں اضافہ ہوا ہے جس کے خلاف سوشل میڈیا میں آوازیں اٹھتی رہی ہیں۔

لیکن بعض حلقوں کا الزام ہے کہ حکام کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھی آزادانہ اظہارِ رائے اور ریاستی اداروں کی پالیسیوں پر تنقید دبانے کے لیے منظم کوششیں کی جا رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Ad

POLITICS

BJP website goes live with a tagline — Phir Ek Baar Modi Sarkar

Our Correspondent / New Delhi n Bharatiya Janata Party’s website was allegedly hacked has come live almost ...

Congress demands Lokpal probe into BJP’s ‘Yeddyurappa Diaries’

BJP dismisses Congress allegations over reported payoffs to its top leaders   Agencies / New Delhi ...

BJP Releases First List: PM Modi to Contest from Varanasi, Amit Shah Gets Advani’s Seat

BJP Releases First List: PM Modi to Contest from Varanasi, Amit Shah Gets Advani's Seat   File ph ...

SPORTS

Prajnesh makes it to Miami Masters main draw

India's number one singles player, Prajnesh Gunneswaran, has made it to the main draw of the Miami Open, his s ...

Mandhana, Jhulan at top of ICC Women’s ODI Rankings

Indian duo of Smriti Mandhana and Jhulan Goswami continue to top the batting and bowling charts in the latest ...

India crash out of Asia Mixed Team Badminton Championships

India crashed out of the Asia Mixed Team Badminton Championships at Hong Kong after losing 2-3 to Chinese Taip ...

Ad

MARQUEE

116-year-old Japanese woman is oldest person in world

  AMN A 116-year-old Japanese woman has been honoured as the world's oldest living person by Guinness ...

Centre approves Metro Rail Project for City of Taj Mahal, Agra

6 Elevated and 7 Underground Stations along 14 KmTaj East Gate corridor 14 Stations all elevated along 15.40 ...

CINEMA /TV/ ART

Priyanka Chopra is among world powerful women

AGENCIES   Bollywood actress Priyanka Chopra Jonas has joined international celebrities including Opr ...

Documentary on Menstruation stigma ‘Period’ wins Oscar

  WEB DESK A Netflix documentary Period. End of sentence, on the menstruation taboo in rural India has ...

Ad

@Powered By: Logicsart