FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     15 Dec 2018 05:07:03      انڈین آواز
Ad

نواز شریف جیل سے ہسپتال منتقل

NAWAZ , MARYAM

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ناسازی طبیعت کے باعث اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ قبل ازیں طبی حکام نے کہا تھا کہ نواز شریف کی ’ای سی جی‘ نارمل نہیں تھی، اس لیے انہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال داخل کرا دینا چاہیے۔ بدعنوانی کے ایک مقدمے میں نواز شریف کو رواں ماہ ہی نیب کی ایک عدالت نے تیرہ برس کی سزائے قید سنائی تھی۔ تاہم وہ ان الزامات کو سیاسی قرار دیتے ہیں۔

سابق وفاقی خارجہ خواجہ محمد آصف اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوازشریف کی صحت سے متعلق پارٹی اور عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے ۔

لاہور میں ن لیگ کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اطلاع ہےکہ نواز شریف کو پمز شفٹ کر دیا گیا ہے، ان کی طبیعت ناساز ہے، جن حالات میں نواز شریف کو رکھا گیا ہے اس پر خدشات بڑھتے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میاں صاحب کی صحت سے متعلق پارٹی اورعوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے، نواز شریف کی ہارٹ کی 2 سرجریز ہوچکی ہیں، نوازشریف کو ایسے حالات میں نہ رکھا جائے کہ جس میں ان کی صحت بگڑسکتی ہے۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ 25تاریخ کو جو واقعات ہوئے، متعدد ساتھیوں پر مقدمات درج کیے گئے، سیاسی ورکوں سےدہشت گردی کی دفعات ہٹائی جائیں۔

ان کا مزیدکہناتھاکہ مانسہرہ میں شہادتیں ہوئی ہیں اس پر بھی پارٹی میٹنگ میں تشویش اور احتجاج کیا گیا، الیکشن کے دن ہونے والے واقعات پرجوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کرتے ہیں، جو شکایات اور واقعات ہوئے ان کو جوڈیشل کمیشن جانچے، جوڈیشل کمیشن نان پی سی او ججز پر مشتمل بنایا جائے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ 25 جولائی کو جوبھی واقعات ہوئےہیں اس پروائٹ پیپر جاری کر رہےہیں۔

احسن اقبال نے کہا ہے 25جولائی کا الیکشن ملکی تاریخ کا متنازع ترین الیکشن ہوا، پاکستان کے اقتصادی مستقبل پر ڈاکا ڈالا گیا ہے، معیشت کی جو بنیاد رکھی تھی اس کے ٹیک آف کا موقع تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Ad
Ad

SPORTS

Saina Nehwal ties the knot with Parupalli Kashyap

SAINA INSTAGRAM WEB DESK India's Ace shuttler Saina Nehwal gave surprise to her fans as she posted a photogr ...

Australia chase history, Dutch thirsting for a revenge in Hockey World Cup

Harpal Singh Bedi/ Bhubaneswar As three-time champion Australia takes on the Netherlands in the semi-finals o ...

Hockey World Cup: India loose to Netherlands 2-1 in quarter final

India fails to break the jinx, goes down 1-2,  out of World Cup Hockey India Harpal Singh Bedi / Bhuban ...

Ad

MARQUEE

Major buildings in India go blue as part of UNICEF’s campaign on World Children’s Day

Our Correspondent / New Delhi Several monuments across India turned blue today Nov 20 – the World Children ...

US school students discuss ways to gun control

             Students  discuss strategies on legislation, communities, schools, and mental health and ...

CINEMA /TV/ ART

Malayalam, Ladakhi films win big at IFFI

By Utpal Borpujari / Panaji (Goa) Indian cinema scored big at the 49th International Film Festival of India ( ...

Bollywood playback singer Mohammad Aziz passes away

WEB DESK Well known Bollywood playback singer Mohammad Aziz passed away in Mumbai today. He was 64. The singe ...

Ad

@Powered By: Logicsart