FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     17 Dec 2017 01:25:55      انڈین آواز
Ad

نظام کے فلک نما پیلس میں وزیراعظم مودی نے دیا ایوانکا ٹرمپ کو عشایہ

modi ivankaنمائندہ خصوصی – حیدرآباد ۔۔

وزیراعظم نریندر مودی نے حیدرآباد کے دورہ کے موقع پر بی جے پی کیڈر سے خطاب کرتے ہوئے نظام حیدرآباد کا نام لئے بغیر حیدرآباد کی آزادی اور سردار پٹیل کا ذکر کرتے ہوئے پارٹی کی پالیسی ظاہر کی لیکن چند گھنٹوں بعد ہی ان کی جانب سے ایوانکا ٹرمپ اور گلوبل انٹرپرینرشپ کے مندوبین کے اعزاز میں عشائیہ مملکت آصفیہ کے تعمیر کردہ فلک نما پیلس میں ترتیب دیا گیا۔ اس طرح آصف جاہی سلاطین سےایک طرف نفرت کا اظہار کیا جاتا ہے تو دوسری طرف ان کی یادگار تاریخی عمارت میں عشائیہ کا اہتمام دہری پالیسی نہیں تو اور کیا ہے؟

فلک نما پیلس کے جس سنٹرل ہال میں 101 معززین کے خصوصی ٹیبل پر عشائیہ ترتیب دیا گیا تھا ، اس ہال میں نواب میر محبوب علی خاں کی قدآور تصویر موجود ہے جن کے دور میں یہ خوبصورت پیلس تعمیر کیا گیا تھا۔ تمام مہمانوں بشمول وزیراعظم نے آصف جاہ ششم نواب میر محبوب علی خاں کی تصویر کا مشاہدہ کیا اور ہر کوئی پیالس کی خوبصورتی کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکے۔
معززین کے لئے عشائیہ کے اہتمام کا اس سے بہتر مقام کوئی اور نہیں ہوسکتا تھا۔ دوسری طرف نظام کے ارکان خاندان نے عشائیہ میں نظر انداز کئے جانے کی شکایت کی ۔ نظام کے ارکان خاندان کا کہنا ہے کہ نیتی آیوگ دہلی کے عہدیداروں سے ربط پیدا کرنے کے باوجود انہیں مدعو نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نظام کے وارثین کی حیثیت سے ان کا حق بنتا ہے کہ وہ تقریب کا حصہ رہیں۔واضح رہے کہ نظام کے وزیراعظم نواب وقار الامراء نے 1893 ء میں فلک نما پیالس تعمیر کیا تھا۔ نواب میر محبوب علی خاں کے انتقال یعنی 1911 ء تک یہ محل ان کی سرکاری قیامگاہ کے طور پر استعمال کیا گیا۔ حیدرآباد کے عوام بھی اس بات پر حیرت میں ہے کہ وزیراعظم کی سیاسی پالیسی نظام کے خلاف ہے لیکن انہیں بھی عشائیہ کے لئے نظام کے تعمیر کردہ پیالس کے انتخاب پر مجبور ہونا پڑا۔

فلک نما پیلس میں دنیا کی سب سے بڑی ڈائننگ ٹیبل ہے ، ایک ہی مجلس میں 101 افراد تناول طعام کرسکتے ہیں اور یہ ٹیبل بڑی چمکدار ہوتی ہے اور اس ٹیبل کی عظیم الشان و قدیم تاریخی حیثیت ہے ۔ شاہی دسترخوان والی یہ ٹیبل دنیا میں کہیں اور نہیں ۔ نوابوں اور بادشاہوں کی اس ٹیبل پر بیٹھ کر کھانا کھانا کوئی معمولی بات نہیں ہے ۔ آنکھوں کو چکاچوند کرنے والی جھومر کی لائٹس اور وہاں موجود ہر ایک چیز میں چاندی کی آمیزش ، کرسی تا چھت ہر ایک میں چکاچوند چمک ، اس ٹیبل کے ایک جانب 50 تو دوسری جانب 50 افراد اور ٹیبل کے سرے پر موجود اونچی کرسی پر مہمان خصوصی بیٹھنے کا انتظام ہے ۔ اس ٹیبل کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ مائک نہ ہونے کے باوجود ٹیبل کے ایک سرے پر بیٹھے ہوئے آدمی کی آواز بآسانی دوسرے سرے پر بیٹھا ہوا آدمی سن سکتا ہے ۔ اور یہ ٹیبل 80 قدم لمبی ، 5.7 قدم چوڑی اور 2.7 قدم اونچی ہے ۔ اب آئیے اس ہال سے متعلق جانیں جہاں یہ ٹیبل رکھی ہوئی ہے ۔ اس ہال میں 5 جھومر ایسے ہیں جو سارے ہال کو چمکدار اور روشن کردیتے ہیں اور ہال کی دیواروں پر سونا پگھلا کر رنگوں کی طرح استعمال کیا گیا ہے جو بڑے جاذب نظر ہیں ۔ فلک نما پیالیس کو 1893 میں نظام دور حکومت کے وزیراعظم نواب وقار الامراء نے تعمیر کروایا اور اس عمارت کی تعمیر کے لیے ماہرین کو فرانس سے لایا گیا تھا ۔ اس زمانے میں بادشاہ کے افراد خاندان کو کھانا کھلانے کے لیے 25 خادم ہوا کرتے تھے اور اس دسترخوان پر استعمال کیے جانے والے تمام برتن سونے اور چاندی کے بنے ہوئے ہوتے تھے اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ دیواروں پر غذائی اشیاء کی تصاویر ہوا کرتی تھیں جنہیں دیکھ کر نواب ہر دن ایک ایک لذیذ پکوان کا حکم دیا کرتے تھے اور اس پیلس میں کئی ملکوں کے بادشاہوں نے اس ٹیبل پر بیٹھ کر لذیر طعام تناول کیا ہے اور 2010 میں تاج گروپ آف ہوٹلس نے اس فلک نما محل کو نظام کے افراد خاندان سے کرایہ پر حاصل کر کے تاج فلک نما ہوٹل میں تبدیل کیا ہے اور اس ہوٹل کی افتتاحی تقریب میں فلمی ہیروئن کرینہ کپور ، کرکٹر سچن ٹنڈولکر وغیرہ نے شرکت کی تھی ، کیا اس تاج فلک نما ہوٹل میں صرف نواب ، بادشاہ یا دیگر مشہور شخصیات ہی کھانا کھا سکتے ہیں ایسا نہیں ؟ آپ میں سے کوئی بھی یہاں کھا سکتے ہیں مگر شرائط لاگو ہوں گی یعنی کم از کم 40 افراد ہونے پر ہی اس ٹیبل پر بیٹھ کر کھانا کھا سکتے ہیں یا صرف آپ ایک ہی کھانا چاہیں تو ایک وقت کے لیے 18 ہزار روپئے ادا کرنا ہوگا ۔ اس عالی شان ٹیبل پر دختر صدر امریکہ ایوانکا ٹرمپ اور نریندر مودی کے علاوہ دیگر

بڑی بڑی شخصیات نے 28 نومبر کی رات عشائیہ میں شرکت کی

PHOTO TWEETED BY EMBASSY OF US IN INDIA

Follow and like us:
20

Leave a Reply

You have to agree to the comment policy.

Ad

SPORTS

African champion Ernest Amuzu promises to stop Vijender in his track

HARPAL SINGH BEDI / New Delhi African Champion Ernest Amuzu on Friday promised to stop India's star boxer V ...

P V Sindhu storms into final in BWF Dubai World Super Series Finals

Olympic silver-medallist P V Sindhu has stormed into final of women's singles in the BWF Dubai World Super Ser ...

Ad
Ad
Ad
Ad

Archive

December 2017
M T W T F S S
« Nov    
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

OPEN HOUSE

Mallya case: India gives fresh set of documents to UK

AMN India has given a fresh set of papers to the UK in the extradition case of businessman Vijay Mallya. Ex ...

@Powered By: Logicsart

Help us, spread the word about INDIAN AWAAZ